اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد کے مرکزی وزیر منڈی گوبند گڑھ ،کھنہ  اور لدھیانہ میں  کل فولاد کے شعبے سے جڑے صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 DEC 2021 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 دسمبر2021/ نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف سیکنڈری اسٹیل ٹیکنالوجی (این  آئی ایس ایس ٹی)  حکومت ہند کے ذریعہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں   فولاد کے مرکزی وزیر   جناب  رام چندر پرساد سنگھ کے ذریعہ پنجاب میں واقع فتح گڑھ صاحب  ضلع  کے منڈی گوبند گڑھ  کھنہ میں 18 دسمبر 2021 کو وزیر موصوف کے ساتھ صنعت کار تبادلہ خیال کریں گے۔   اس میٹنگ کو آل انڈیا اسٹیل ریرولرز ایسوسی ایشن  (اے آئی ایس آر اے) آل انڈیا انڈکشن فرننس  ایسوسی ایشن  (اے اے آئی ایف اے) اور منڈی گوبند گڑھ فرنیس   ایسوسی ایشن  (ایم ایف اے اے) جیسے قومی اور مقامی ایسوسی ایشن  کی حمایت حاصل ہے۔

 منڈی گوبند  گڑھ کھنہ ، لدھیانہ اور آس پاس کے  علاقوں کے مقامی صنعت کاروں کی اس میٹنگ کے ذریعہ سے فولادکی تعمیر اور رولنگ  میں لگے ہوئے مقامی فولادی صنعتوں کی ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔ فولاد کے مرکزی وزیر  جناب رام چندرپرساد سنگھ قومی  انسٹی ٹیوٹ آف  سیکنڈری اسٹیل ٹکنالوجی  کے کیمپس کا بھی دورہ کریں  اور این آئی ایس ایس ٹی کی سہولیات کا جائزہ لیں  گے اور این آئی ایس ایل ٹی کے افسران کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ اس میٹنگ میں  مرکزی  وزیر کے ساتھ محکمہ فولاد کی ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ  رسیکا چوبے بھی موجود رہیں گی۔

ش ح۔ س ک۔ ج

UNO-15007


(ریلیز آئی ڈی: 1786565) وزیٹر کاؤنٹر : 156
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi