عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اختتام سال کا جائزہ -2021: انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ
سال 2021 (جنوری سے دسمبر 2021) کے دوران انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے سے متعلق اہم واقعات :
Posted On:
30 DEC 2021 4:55PM by PIB Delhi
1۔آزادی کا امرت مہوتسو انڈیا @ 75
بھارت 12 مارچ 2021سے 15 اگست 2022 تک اپنی آزادی کا75 واں سال آزادی کا امرت مہوتسو انڈیا انڈیا @ 75 منا رہا ہے ۔ڈی اے آر اینڈ پی جی نے اس موقع کے لئے کئی گڈگورننس ورکشاپس ، ویبناروں اور کانفرنسوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ٓزادی کا امرت مہوتسو انڈیا @ 75 تقریبات کے ایک حصے کے طورپر محکمے نے درج ذیل سرگرمیاں انجام دی ہیں۔
2-سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات :
عوامی شکایات کے حل کے مرکزی میکانزم میں درج ذیل اصلاحات کی گئی ہیں:
- سی پی جی آراے ایم ایس میں اپیل کے ایک میکانزم / طریقے کی شروعات
سی پی جی آراے ایم ایس میں اپیل کے ایک میکانزم / طریقے کی شروعات کی گئی ہے ۔انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے سی پی جی آراے ایم ایس میں حکام سے اپیل کے لئے شکایات کو آگے بڑھانے کا ایک علیحدہ عمل شروع کیا ہے، جس کو 20 جنوری 2021 سے شروع اور لائیو کیا گیا ہے۔نوڈل اپیلی اتھارٹی کے ذریعہ کسی اپیل پر کارروائی کے لئے مقررہ مدت موصول ہونے سے 30دن ہے۔نوڈل شکایت افسر کے ذریعہ شکایت پر کارروائی کئے جانے کے بعد شہری کوفراہم کرائی جانے والی لازمی فیڈ بیک ریٹنگ کے ذریعہ شناخت کئے جانے والے عدم اطمینان کو دور کرنے کے لئے ایک ضابطہ ہے۔
اپیلی اتھارٹی موجودہ مقررہ نوڈل شکایت افسروں سے ایک سطح اوپر ہے ۔79 وزارتوں / محکموں نے نوڈل اپیلی اتھارٹی کا تقرر کیا ہے،جس کی تفصیل ویب سائٹ : pgportal.gov.in پر دستیاب ہے۔
دیگر وزارتو ں / محکموں میں سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات :
سی پی جی آر اے ایم ایس ورژن 7.0 کو شہری ہوابازی ، محنت اور روزگار ،اعلیٰ تعلیم کی وزارت / محکمے اور عملے اور تربیت کے محکمے میں 9 مارچ 2021 کو شرو ع کیا گیا۔ سی پی جی آر اے ایم ایس ورژن 7.0 ڈراپ ڈاؤن مینیو /سوالنامے کے ذریعہ شہریوں کے واسطے ایک رہنمائی کرنے والی رجسٹریشن کا طریقہ فراہم کراتا ہے اور ثالثی کی سطح کو ختم کرتے ہوئے شکایتوں کو براہ راست شکایت کا حل کرنے والے افسر کے پاس پہنچاتا ہے،جس سے کہ شکایت کے حل میں لگنے والا وقت کم ہوجاتاہے۔اس کے ساتھ ہی سی پی جی آر اے ایم ایس 7.0حکومت ہند کی 13وزارتوں / محکموں میں نافذ کیا گیا ہے۔
پہلے شکایت کو حل کرنے کے لئے مقررہ مدت زیادہ سے زیادہ 60 دن تھی ، ڈی اے آر پی جی نے 22 جون 2021 کے اپنے اوایم کے ذریعہ اس کو 60دن سے کم کرکے 45 دن کردیا ہے۔
3-شکایت کا حل :
- شکایتوں کی زمرہ بند ی اور حل کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے آئی آئی ٹی کانپور کی شراکت داری کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اےآئی ) / مشین لرننگ ( ایم ایل ) ٹولز شروع کرنے کےلئے آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔
- دیہی آبادی تک سی پی جی آر اے ایم ایس کی رسائی میں اضافے کے لئے ڈی اے آر پی جی نے 20 ستمبر 2021 کو کامن سروس سینٹرز کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔
- فیز -1 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کو تین علاقائی زبانوں یعنی بنگالی، گجراتی اور مراٹھی میں لائیو کیا گیا ہے۔ غیر ہندی بولنے والی ریاستوں میں ان تین علاقوں سے سب سے زیادہ شکایتی موصول ہوتی ہیں۔
4۔ سول سروسیز ڈے، 2021
ڈی اے آر اینڈ پی جی نے 21اپریل 2021کو سول سروسیز ڈے منایا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزیراعظم ، وزیر داخلہ، امور خارجہ کو وزیر، ریلوے کو وزیر، موصلات ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر،ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر، عملے، وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت اور کابینہ سیکریٹری نے ٹوئیٹ جاری کئے۔
5۔ اچھی حکمرانی کے قومی مرکز کے ذریعہ چلائے جانے والے صلاحیت سازی کے پروگرام
اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی)، ڈی اے آر اینڈ پی جی نے لیہہ میں 9 اور 10ستمبر 2021 کو مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کی انتظامیہ کے جنرل ایڈ منٹسریٹو ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے لداخ کے سینئر افسروں کے لئے ایک دوروزہ صلاحیت سازی کے پروگرام کا اہتمام کیا ۔شرکاء کو حصولیابی کے مرکزی قوانین اور مالیاتی بندوبست سینٹر ل سکریٹریٹ مینوول آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم اوپی )، ای –آفس سے پوری طرح واقف کرانے کے لئے اور شفافیت اور کاروبارکرنے میں آسانی کے حکومت کی ہدایات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر جی ای ایم اور ڈجیٹل گورننس کو اختیار کرنے کے لئے ڈجیٹل حصولیابی کے طریقے اپنانے کے مقصدسے سول سروس سے متعلق گوناگوں موضوعات کے بارے میں تربیت کی گئی ہے ۔
6-زیر التوا معاملات ( 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2021تک ) کے نمٹارے کے لئے خصوصی مہم :
وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومت ہند کی ہر ایک وزارت / محکمے میں ملک اور بیرون ملک واقع ، ان کے متعلقہ /ذیلی دفاتر اور خودمختار تنظیموں نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2021 تک زیرالتوا معاملوں کے نمٹارے سے متعلق خصوصی مہم اور صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی ۔ اس مہم کے دوران ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں سے موصولہ تمام زیرالتوا معاملات ، بین وزارتی حوالوں ، پارلیمانی یقین دہانیوں اور عوامی شکایات کو نمٹانے کا کام مشن موڈ میں کیا گیا۔ تمام سرکاری عمارتوں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کی مہم اور اسکریپ کا نمٹارا بھی خصوصی مہم کا ایک حصہ تھا۔
- اس مہم کو چلانے اور تال میل کے لئے ہرایک وزارت نے نوڈل آفیسر مقر ر کئے ۔ مہم کے کام کاج کی رئیل ٹائم نگرانی کے لئے ایک ڈیڈیکیٹیڈ پورٹل تیار کیا گیا۔ ڈی اے آر پی جی نے تمام نوڈل افسروں کے ساتھ سرگرمی سے مہم میں تال میل کیا اور اس کی نگرانی کی ۔ مہم کے دوران تقریباََ 44.89 لاکھ ریکارڈ س کاجائزہ لیا گیا اور 22 لاکھ ریکارڈ علیحدہ کئے گئے ۔اسکریپ کے نمٹان سے 62 کروڑ روپے حاصل ہوئے ۔وزارتو ں / محکموں نے تقریباََ 5968 آؤٹ ڈور صفائی ستھرائی مہمیں بھی چلائیں ۔
- نمٹان کی خصوصی مہم کے کام کاج کی تفصیل درج ذیل ہے :
Sl.No.
|
Category
|
Reported Target
|
Disposal
|
1.
|
References from MP’s
|
11,088
|
8,765
|
2.
|
Parliamentary Assurances
|
2,262
|
1,064
|
3.
|
Inter-Ministerial References (Cabinet Proposals)
|
211
|
176
|
4.
|
State Government References
|
1,236
|
1,030
|
5.
|
Public Grievances
|
3,30,964
|
3,03,415
|
6.
|
Record Management – Files for Review
|
45,54,997
|
44,89,852 Reviewed
23,69,185 identified for weeding
21,89,999 Weeded out
|
7.
|
Cleanliness Campaign Sites
|
6,101
|
5,968
|
8.
|
Easing of Rules/ Processes
|
907
|
699
|
9.
|
Public Grievances Appeals
|
25,978
|
21,547
|
10.
|
Freeing up of space
|
-
|
1,20,1367 sq feet
|
11.
|
Scrap disposal earning
|
---
|
Rs.62,54,12,062
|
7- بین الاقوامی تعاون اور تبادلہ :
- عملے کے بندوبست اور عوامی انتظام کے شعبے میں تعاون سے متعلق ڈی اے آر پی جی اور حکومت سنگاپور کی پبلک سروس وڈیژن کے درمیان ایک ورچوئل دوطرفہ میٹنگ کا انعقاد 6 جولائی 2021 کو کیا گیا۔
- ڈی اے آر پی جی اور گامیبا کے صدر کے دفتر کے پبلک سروس کمیشن کے درمیان عملے کے انتظام اور حکمرانی سے متعلق اصلاحات کے بارے میں ایک مفاہمت نانے پر 8 جولائی 2021 کودستخط کئے گئے ۔ بھارت – گامبیا جوائنٹ ورکنگ گروپ ( جے ڈبلیو جی ) کی پہلی میٹنگ کا انعقاد ورچوئل طریقے سے 22 نومبر 2021 کو کیا گیا۔میٹنگ کےدوران بھارت کے ماہرین نے ای -ایچ آر ایم ایس ،مشن کرم یوگی ، ای -آفس ، ای –ریکروٹمنٹ ، ای – ایگزامینیشن اور نیو پنشن اسکیم سمیت پنشن اصلاحات کے بارے میں 6 پریذینٹیشن دئے۔
ڈی اے آر پی جی – اے پی ایس سی دوروزہ ورچوئل کانفرنس عوامی انتظام اور حکمرانی کی اصلاحات کے سلسلے میں مشترکہ طورپر ڈی اے آر پی جی اور آسٹریلیائی پبلک سروس کمیشن ( اے پی ایس سی ) کے ذریعہ 13-14 جولائی 2021 کو منعقد کی گئی ۔ یہ کانفرنس ڈی اے آر پی جی اور اے پی ایس سی کے ذریعہ 2020 میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کے ضمن میں منعقد کی گئی ۔
8- علاقائی کانفرنس
- جموں وکشمیر حکومت کے تعاون سے سرینگر جموں وکشمیر میں اچھی حکمرانی کے طریقوں پر 1-2 جولائی 2021 کو ایک دوروزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس کانفرنس میں 10 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے شرکت کی ۔کانفرنس میں متفقہ طور پر بہتر نظام حکومت - کشمیر اعلامیہ کو اختیار کیا گیا۔
- عوامی انتظام کے ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے کے بارے میں ایک دوروزہ علاقائی کانفرنس حکومت اترپردیش کے تعاون سے 11- 12 نومبر 2021 کو لکھنؤ میں منعقد کی گئی ۔ اس کانفرنس کا اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اورعملے اور عوامی شکایات کی وزارت کے وزیر مملکت نے افتتاح کیا۔کانفرنس میں لکھنؤ سندیش کو منظور کیاگیا۔
- حکومت اوڈیشہ کے تعاون سے اچھی حکمرانی کے طریقوں کے بارے میں 3-4دسمبر 2021 کو ایک علاقائی کانفرنس بھوبنیشور میں منعقد کی گئی ، جس میں شمال مشرق اور بھارت کے مشرقی خطے کی 14 ریاستوں ،( اروناچل پردیش ، آسام ، میگھالیہ، منی پور ، سکم ، ناگالینڈ ،میزورم ،تریپورہ ،جھارکھنڈ ، بہار ،مغربی بنگال ،چھتیس گڑھ ، آندھر ا پردیش اور اوڈیشہ ) نے شرکت کی ۔
9- گڈ گورننس انڈیکس 2021
- امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وگیان بھون نئی دلی میں 25دسمبر 2021 کو گڈگورننس ڈے کے موقع پر ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ تیار کردہ گڈگورننس انڈیکس ( جی جی آئی ) جاری کی ۔ جی جی آئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں حکمرانی کی حالت کاجائزہ لینے کے لئے ایک جامع اورقابل نفاذ فریم ورک ہے،جس سے ریاستوں / اضلاع کی درجہ بندی کی جاسکتی ہے۔ گڈگورننس انڈیکس 2021 فریم ورک میں 10 شعبوں اور 58 اشاریوں کو شامل کیا گیا ہے ۔جی جی آئی کے شعبوں میں زراعت اور متعلقہ شعبے ، کامرس اور صنعتیں ،انسانی وسائل کی ترقی ، عوامی صحت ، عوامی بنیادی ڈھانچہ اورسہولیات ،سماجی بہبود اورترقی ، عدالتی اور عوامی سلامتی ، ماحولیات اور شہریو ں پر مرکوز حکمرانی شامل ہے ۔اس کے زمروں میں دیگر ریاستیں - گروپ اے ،دیگر ریاستیں – گروپ بی ، شمال مشرق اور پہاڑی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے شامل ہیں۔
کمپوزٹ جی جی آئی 2021 میں 20 ریاستوں کے معاملے میں بہتری آئی ہے- 58اشاریوں کی کمپوزٹ درجہ بندی میں گوا سرفہرست ہے ۔ اترپردیش نے 2019 سے لے کر 2021 تک جی جی آئی اشاریوں میں 8.9 فیصد کی بہتری درج کی ہے ۔جموں وکشمیر نے 3.7فیصد کی بہتری درج کی ہے جبکہ مرکز کے زیر انتظام خطے کے زمرے میں دلی سرفہرست ہے۔
10- ضلعی گڈگورننس انڈیکس :
ڈی اے آر پی جی نے جموں وکشمیر کے لئے 10 گورننس شعبو ں اور 58 اشاریوں کے ساتھ ضلعی گڈ گورننس انڈیکس ( ڈی جی جی آئی ) کو حتمی شکل دی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام کسی خطے کے لئے یہ بھارت کی پہلی گڈ گورننس انڈیکس ہوگی۔
11- گڈ گورننس ہفتہ :
- ڈی او پی ٹی ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، امور خارجہ کی وزارت کے تعاون سے ڈی اے آر پی جی نے ترقی پذیر بھارت کے 75 برسو ں کی یاد منانے کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت 20 دسمبر سے 25 دسمبر 2021 تک گڈ گورننس ہفتہ (جی جی ڈبلیو ) کے واسطے تقریبات کا انعقاد کیا۔ جی جی ڈبلیو کا موضوع تھا :‘‘ پرشاسن گاؤں کی اور ’’ یہ ایک ملک گیر مہم تھی،جس کا مقصد عوامی شکایات کے حل خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔اس مہم میں 700سے زیادہ ضلع کلکٹروں نے شرکت کی ۔
- اس مقام پر 5دن کے لئے اچھی حکمرانی کے طریقوں پر ایک نمائش ‘‘ شاسن کی بدلتی تصویر ’’ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں وزارتوں / محکموں نے اچھی حکمرانی کے ان طریقوں کی نمائش کی ، جن پر انہوں نے کامیابی کےساتھ عمل کیا۔
*************
ش ح۔اگ۔رم
U-15010
(Release ID: 1786562)
Visitor Counter : 231