بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی خصوصی قرض سے مربوط سرمایہ سبسیڈی اسکیم نے شویتا ہریش کی اپنے خوابوں کی انٹرپرائز قائم کرنے میں مدد کی
Posted On:
30 DEC 2021 4:04PM by PIB Delhi
محترمہ شویتا ہریش نے اپنے خوابوں کی انٹرپرائز جس کا نام انوگرھا انٹیریئر سولیوشنز ہے،بنگلور میں قائم کی ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے خصوصی قرض سے مربوط سرمایہ سبسیڈی اسکیم کے تحت ان کو سپورٹ کیا ہے ۔ بازار کی بڑھتی طلب نے محترمہ شویتا ہریش کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسکول، کارپوریٹ دفاتر اور گھروں کے لئے ماڈولر فرنیچر کی خاکہ سازی اور مینوفیکچرنگ کے لئے ابھارا، ایک اخبار کے اشتہار نے جس میں اڈایم ( یو ڈی وائی اے ایم ) رجسٹریشن کے تحت درخواستیں طلب کی گئی تھیں ، ان کی توجہ مبذول کی اور انہیں راستہ دکھایا ۔ ایم ایس ایم ای کی سپورٹ نے انہیں با اختیار بنایا کہ وہ خود کفیل بن سکیں ۔
*************
ش ح- ا ک - رب
U. No:15002
(Release ID: 1786534)
Visitor Counter : 95