نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اختتام سال جائزہ: محکمہ کھیل


بھارت نے ٹوکیو اولمپک میں تمغے کے نقطہ نظر سے بہترین کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر 7 تمغے حاصل کئے جن میں سونے کا 1، چاندی کے 2 اور کانسے کے 4 تمغے شامل ہیں

نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، ایتھلیٹکس میں حاصل کیا گیا یہ اب تک کا پہلا تمغہ ہے

ایک دیگر بہترین حصول یابی میں بھارت نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں 19 تمغے حاصل کئے، یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے

بہتّر (72) ممتاز ایتھلیٹوں / کوچوں کو قومی کھیل ایوارڈس دیے گئے

اسپورٹس میڈیسن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ایتھلیٹوں کی بازآبادکاری کے لئے سینٹرل ایتھلیٹ انجیوری مینجمنٹ سسٹم (سی اے آئی ایم ایس) کا آغاز کیا گیا

نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل) کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) کی منظوری حاصل ہوئی

مجموعی طور پر تقریباً 111.30 کروڑ روپئے کے بجٹ سے 7 ریاستوں میں 143 کھیلو انڈیا مراکز کا آغاز کیا گیا

کووڈ-19 کے دوران سابقہ بین الاقوامی ایتھلیٹوں اور کوچوں کو طبی، مالی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے اسپیشل سپورٹ سیل قائم کیا گیا

Posted On: 30 DEC 2021 1:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30/دسمبر 2021 ۔ سال 2021 کے دوران محکمہ کھیل کود کی نمایاں حصول یابیاں حسب ذیل رہیں:

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھارت کی قابل تعریف کارکردگی:

  • بھارت نے اولمپکس 2020 میں مجموعی طور پر 7 تمغے جیتے، جو کہ کسی بھی اولمپک میں بھارت کی جانب سے حاصل کئے گئے تمغوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس میں سونے کا 1، چاندی کے 2 اور کانسے کے 4 تمغے شامل ہیں۔
  • محترمہ میرا بائی چانو نے 24.07.2021 کو 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا، جو کہ اولمپک میں ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں اب تک کا دوسرا تمغہ ہے۔
  • محترمہ لولینا بوروگھین نے 30.07.2021 کو ویلٹر ویٹ باکسنگ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھارت کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔ 1980 کے اولمپکس کے بعد 41 برسوں کے بعد ٹوکیو 2020 میں مردوں کی ہاکی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001172T.jpg

  • نیرج چوپڑا نے سونے کا تمغہ جیتا، جو کہ ایتھلیٹکس کے شعبے میں اب تک کا پہلا تمغہ ہے اور وہ دوسرے ایسے بھارتی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے کسی اولمپک میں انفرادی سطح پر سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
  • محترمہ پی وی سندھو نے خواتین کے سنگل بیڈمنٹن مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور مسلسل دو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی دوسری خاتون بنیں۔
  • جناب روی دہیا نے مردوں کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا اور جناب بجرنگ پنیا نے کشتی میں مردوں کے 65 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں بھارت کی حیرت انگیز کارکردگی:

  • 54پیرا ایتھلیٹوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے 9 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ بھارت نے ٹوکیو پیرالمپکس میں 19 تمغے جیتے۔ ٹوکیو تک بھارت نے سبھی سابقہ پیرالمپکس میں مجموعی طور پر محض 12 تمغے جیتے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SUQI.jpg

  • پیرالمپک میڈل ٹیبل میں بھارت کے ذریعے حاصل کی گئی یہ اب تک کی سب سے اعلیٰ رینکنگ (چوبیسویں) تھی۔ اس سے پہلے بھارت کی بہترین رینکنگ 25ویں رہی تھی، جو کہ 1972 میں حاصل ہوئی تھی۔

 

قومی کھیل ایوارڈ: قومی کھیل ایوارڈ ہر سال کھیل کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔ اس سال صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 13 نومبر 2021 کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں 72 ممتاز ایتھلیٹوں / کوچوں کو ایوارڈ پیش کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZRBJ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LWV1.jpg

کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کی صدارت میں یکم نومبر 2021 کو ایک تقریب ہوئی، جس میں قومی کھیل ایوارڈ 2020 یافتگان کی عزت افزائی کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ ان ایوارڈ یافتگان کو گزشتہ برس  کی تقریب کے دوران نقد ایوارڈس بھی دیے گئے تھے، جس کا انعقاد کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر ورچول طریقے سے کیا گیا تھا، لیکن وہ ٹرافی اور توصیف نامہ حاصل نہیں کرپائے تھے، جسے انھوں نے اس تقریب کے دوران حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PKEW.jpg

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) انسٹی ٹیوشنل ایوارڈس: کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 17 نومبر 2021 کو منعقدہ ایک تقریب میں 246 ایتھلیٹوں اور کوچوں کو اب تک کے پہلے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) انسٹی ٹیوشنل ایوارڈس عطا کئے۔ یہ ایوارڈس سال 2016-17، 2017-18، 2018-19 اور 2019-20 کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد فروغ کھیل اسکیموں کے تحت غیر معمولی کارکردگی کے لئے دیے گئے۔

فٹ انڈیا کے تحت اہم اقدامات:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QSAY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007M0E1.jpg

  • 13اگست سے 2 اکتوبر کے دوران فٹ انڈیا فریڈم رَن کا انعقاد کیا گیا۔
  • 29اگست کو فٹ انڈیا موبائل ایپ لانچ کیا گیا۔ یہ ڈاؤن لوڈ کے لئے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے۔
  • فٹ انڈیا کوئیز کا انعقاد

ہونہار کھلاڑیوں کا تعاون: 22 جولائی 2021 کو کھیل کود کے محکمہ نے ایک نئی پہل کا آغاز کیا، تاکہ ایسے امیدواروں کو تعاون دیا جاسکے جو کہ ہونہار کھلاڑی ہیں اور جنھوں نے ایشیائی دولت مشترکہ یا اولمپکس کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے، تاکہ وہ آئی آئی ایم روہتک کے ذریعے چلائے جانے والے ایگزیکٹیو پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما اِن اسپورٹس مینجمنٹ (ای پی جی ڈی ایس ایم) پروگرام کی ڈگری حاصل کرسکیں۔ محکمہ کے ذریعہ یہ تعاون ای پی جی ڈی ایس ایم کورس کے آغاز کی تاریخ یعنی ستمبر 2021 سے ستمبر 2026 تک پانچ سالوں تک جاری رہے گا اور فی امیدوار پانچ لاکھ روپئے تک کی مدد دستیاب کرائی جائے گی۔

واڈا نے این ڈی ٹی ایل کی منظوری پھر بحال کی: نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل) نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) کی منظوری پھر حاصل کی۔ این ڈی ٹی ایل اور واڈا کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطابق اس کی منظوری بحال کردی گئی ہے۔ اس منظوری کی بدولت این ڈی ٹی ایل کی ڈوپنگ مخالف جانچ اور سرگرمیاں فوری اثر سے بحال ہوجائیں گی۔ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی پیہم کوششوں کے تحت این ڈی ٹی ایل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) گوہاٹی اور سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم جموں کے ساتھ ڈوپنگ مخالف سائنس کے شعبے میں ریسرچ کے لئے اشتراک کرتی رہی ہے۔ این ڈی ٹی ایل اپنی تحقیقی سرگرمیوں اور ڈوپنگ مخالف کوششوں کو تقویت دینے کے لئے ڈبلیو اے ڈی اے (واڈا) سے منظور شدہ دیگر لیباریٹریز کے ساتھ اشتراک کرتی رہی ہے۔

مرکزی وزیر کھیل نے 28 جنوری 2021 کو ایک ریفرینس مٹیریل کا آغاز کیا جس کا استعمال اینٹی ڈوپنگ شعبے میں کیمیکل ٹیسٹنگ کے لئے کیا جائے گا۔ اس کا آغاز نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) گوہاٹی کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس ریفرینس مٹیریل (آر ایم) کی پہچان این ڈی ٹی ایل نے عالمی سطح پر دستیاب نایاب آر ایم کے طور پر کی ہے اور اس کا استعمال سبھی ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) کے ذریعے منظور شدہ ڈوپنگ مخالف اقدامات میں کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل 2021 پیش کیا گیا: نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل 2021 پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔ اس بل کا مقصد کھیل کے شعبے میں ڈوپنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے قانونی فریم ورک دستیاب کرانا اور ملک کے ڈوپنگ واچ ڈاگ کو وسیع تر اختیارات دینا ہے۔

#چیئر4انڈیا  مہم: ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی ایتھلیٹوں کی دل جمعی کے لئے اس مہم کے تحت ایک سوشل میڈیا گروپ بنایا گیا، جو کہ حصہ لینے والے سبھی ایتھلیٹوں، کوچوں اور سپورٹ اسٹاف اور اس کے اراکین پر مشتمل تھا، تاکہ غیرمعمولی حالات کے اندر ہونے والے کھیلوں کے دوران ایتھلیٹوں کے اندر ایک ہونے کا احساس پیدا کیا جاسکے۔

بھارتی اولمپک ٹیم – 2020 کے لئے تھیم سانگ اور # چیئر فار انڈیا مہم کا آغاز: ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں کے لئے بھارتی اولمپک ٹیم کے آفیشیل تھیم سانگ کو 24 جون 2021 کو نئی دہلی میں لانچ کیا گیا۔ کوئیز، سیلفی پوائنٹس، اولمپک سے متعلق مباحثوں اور تبادلہ خیال جیسی متعدد سرگرمیوں کے توسط سے ملک گیر #چیئر 4 انڈیا مہم کا آغاز کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کا آغاز وزیر اعظم کے اس مشورے کے مطابق کیا گیا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پورا ملک ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لئے جانے والے بھارتی ایتھلیٹوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لئے  ایک ساتھ آئے۔

سینٹرل ایتھلیٹ  انجیوری مینجمنٹ سسٹم (سی اے آئی ایم ایس): سینٹرل ایتھلیٹ انجیوری مینجمنٹ سسٹم (سی اے آئی ایم ایس) کا 11 جون 2021 کو اسپورٹس میڈیسن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ایتھلیٹوں کی بازآبادکاری میں تعاون کے لئے لانچ کیا گیا تھا۔ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی مہم تھی۔ سی اے آئی ایم ایس کی کور کمیٹی میں چوٹی کے معروف ماہرین شامل ہیں۔ سی اے آئی ایم ایس سے یہ توقع کی گئی ہے کہ وہ ایتھلیٹوں کو لگنے والے زخموں کے بندوبست اور علاج کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلی لانے کا کام کرے گا۔ اس کے درج ذیل چار ڈھانچے ہوں گے: ایتھلیٹ ویلنیس سیل، آن فیلڈ اسپورٹس میڈیسن ایکسپرٹس، نیشنل ریسورس ریفرل ٹیمس اور ایک سینٹرل کور ٹیم۔

بھارت میں 7 ریاستوں میں 143 کھیلو انڈیا مراکز: کھیل کود کے محکمہ نے 25 مئی 2021 کو 114.30 کروڑ روپئے کے کل تخمینہ بجٹ سے 7 ریاستوں میں 143 کھیلو انڈیا سینٹرس کے ایک دوسرے سیٹ کا آغاز کیا۔  ان میں سے ہر ایک مرکز سے ایک کھیل کو جوڑا گیا ہے۔ ان ریاستوں میں مہاراشٹر، میزورم، گوا، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اروناچل پردیش اور منی پور شامل ہیں۔

ایتھلیٹوں، کوچوں اور معاون اسٹاف کے لئے طبی و حادثاتی بیمہ:کووڈ-19 کی وبا کے پس منظر میں 20 مئی 2021 کو اعلان کیا گیا تھا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اس سال سے 13000 سے زیادہ ایتھلیٹوں، کوچوں اور معاون اسٹاف  کو طبی اور حادثاتی بیمہ کی سہولت دستیاب کرائے گی۔ اس کے تحت سبھی قومی کیمپروں (کھیل کیمپوں میں شرکت کرنے والوں)، ممکنہ قومی کیمپروں، کھیلو انڈیا ایتھلیٹوں اور ایس اے آئی سینٹر آف ایکسیلنس میں ٹریننگ لینے والے جونیئر کیمپروں میں سے ہر شخص کو پانچ لاکھ کے بیمہ کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔ صحت بیمہ جہاں فی کس 5 لاکھ روپئے ہوگا وہیں اس میں حادثے یا موت کے لئے 25 لاکھ کا بیمہ بھی شامل ہوگا۔

کووڈ-19 کی موجودہ وبا کے دوران سابق بین الاقوامی ایتھلیٹوں اور کوچوں کی مدد: کووڈ-19 کے دوران سابق بین الاقوامی ایتھلیٹوں اور کوچوں کو طبی، مالی اور لاجسٹک تعاون یقینی بنانے کے سلسلے میں محکمہ کھیل (ڈی او ایس)، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس ایم) نے ایک خصوصی سپورٹ سیل قائم کرنے کے لئے 9 مئی 2021 کو اتحاد کیا تھا۔ فنڈ کا اجرا پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنس (پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس) کے ذریعے کیا جائے گا، جبکہ سنگین حالات میں زندگی گزارنے والے کھلاڑیوں اور ان کے کنبوں کو مالی مدد بھی دی جائے گی۔

فٹ انڈیا مشن  میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے اشتراک سے 10 مارچ 2021 کو ’فٹ ویمن، فٹ فیملی، فٹ انڈیا‘ کے موضوع پر ایک ورچول کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کا انعقاد ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے ساتھ  فٹ انڈیا مشن کے پروگرام کی ہم آہنگی کے طور پر کیا گیا اور اس کا مقصد بین الاقوامی یوم خواتین تقریبات کو منانا تھا۔

بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کی وراثت کے 125 برس کی تکمیل کا جشن منانے کے لئے ’فٹ انڈیا مشن‘ اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) نے دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 8 مارچ 2021 کو خواتین اور لڑکیوں کے لئے ایک 2 کلومیٹر کے واکیتھن کا انعقاد کیا۔ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجیو نے ملک کو فٹ رکھنے میں خواتین کی اہمیت کو فروغ دینے کے لئے ’فٹ انڈیا واکیتھن‘ کو جھنڈی دکھائی۔ اسی طرز پر این وائی کے ایس نے ملک بھر میں واکیتھن کا انعقاد کیا۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 میں مرد اور خواتین دونوں زمروں کے لئے یوگاسن اسپورٹ کو شامل کیا گیا۔ حکومت نے ملک میں یوگاسن کو ایک مسابقتی کھیل کے طور پر فروغ دینے اور اس کی ترقی کے لئے نیشنل یوگاسن اسپورٹس فیڈریشن (این وائی ایس وائی) کو ایک قومی اسپورٹس فیڈریشن کے طور پر منظوری دی۔ سرکاری منظوری ملنے سے این وائی ایس ایف سبھی زمروں یعنی سینئر، جونیئر اور سب جونیئر میں قومی چمپئن شپ کے انعقاد اور بین الاقوامی کھیل تقریبات میں شرکت کے لئے مالی مدد کا حقدار بن گیا ہے۔

’فٹ بنگلورو فار فٹ انڈیا‘ ٹرائیتھلون کا بنگلورو میں 22 فروری 2021 کو انعقاد کیا گیا۔ مرکزی وزیر کھیل نے جناب تیجسوری سوریا (ایم پی بنگلور ساؤتھ) کے ساتھ اس تقریب میں حصہ لیا، جو 3 کلومیٹر کی جوگنگ، 1.5 کی سائیکلنگ، تیراکوں اور واٹر پولو کے ساتھ 50 میٹر (2 لیپس) کی تیراکی پر مشتمل تھا۔ اس تقریب کا اختتام ایک مختصر پولو میچ کے ساتھ ہوا۔

کھیلو انڈیا ونٹر گیمس کا دوسرا ایڈیشن: کھیلو انڈیا ونٹر گیمس کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح 26 فروری 2021 کو ورچول طریقے سے وزیر اعظم کے ذریعے کیا گیا۔ اسپورٹس میٹ کا کامیاب اختتام 2 مارچ 2021 کو جموں و کشمیر کے گلمرگ میں ہوا۔ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت کے اشتراک سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اور ونٹر گیمس ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر کے ذریعے اس سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کھیل کود کے مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر میں کھیل کود کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا، جس میں ایک جدید قسم کی ونٹر اسپورٹس اکیڈمی کا قیام بھی شامل ہے۔

فٹ انڈیا اسکول ویک: مرکزی وزیر کھیل نے 27 جنوری 2021 کو ’’فٹ انڈیا اسکول ویک‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا اختتام کیا۔ فٹ انڈیا اسکول ویک پروگرام منانے کے لئے کیندریہ ودیالیہ -2، نیول بیس، کوچی کے طلباء کے ذریعے اس تقریب کا ایک براہ راست ورچول ڈیمونسٹریشن کیا گیا، جس میں سوریہ نمسکار، فری ہینڈ ایکسرسائز، ایروبکس، رقص کی پیشکش کی گئی۔ اس پروگرام کا انعقاد بچوں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے کیا گیا تاکہ وہ اپنے روز مرہ کے معمول میں جسمانی سرگرمیوں اور کھیل کود کو شامل کریں۔

اسپورٹنگ ہیروز کی عزت افزائی: ملک کے اسپورٹنگ ہیروز کی عزت افزائی کی ایک کوشش کے طور پر کھیل کود کے محکمہ نے 17 جنوری 2021 کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سبھی فراہم کی جانے والی اور اپ گریڈ کی جانے والی کھیل سہولیات کا نام ان معروف ایتھلیٹوں کے نام پر رکھنے کا فیصلہ لیا گیا جنھوں نے بھارت میں کھیل کود کے شعبے میں تعاون دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے 18 جنوری 2021 کو نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) نے 5 کروڑ کا عطیہ دیا، جس کا بنیادی مقصد ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت حمایت یافتہ ایلیٹ  ایتھیلٹوں کی ضرورتوں کی تکمیل کرنا ہے۔

کھیل کود کے مرکزی وزیر نے 7 جنوری 2021 کو ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کے احاطے میں ایک 162 بستروں والے ایئرکنڈیشنڈ رہائشی ہوسٹل کا افتتاح کیا۔ اس ہوسٹل کی تعمیر 12.26 کروڑ روپئے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ اس ہوسٹل کی تعمیر سے انڈین شوٹرس ٹریننگ میں حصہ لینے والوں کو بڑی مدد ملے گی، جنھیں پہلے شوٹنگ رینج کے باہر قیام کرنا پڑتا تھا۔

کھیل کود کے مرکزی وزیر نے 4 جنوری 2021 کو کھیلو انڈیا اسپورٹس اسکول کے طور پر شیلانگ میں آسام رائفلس پبلک اسکول (اے آر پی ایس) کا آغاز کیا۔ فی الحال ملک بھر میں 9 اسپورٹس اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد تعلیم کے ساتھ کھیل کود کو مربوط کرنا، ملک میں کھیل کود کو فروغ دینا اور ایتھلیٹوں کے بحیثیت مجموعی پروفائل اور آؤٹ لک کو بہتر بنانا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.14982


(Release ID: 1786461) Visitor Counter : 379