بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے جندل پاور لمیٹڈ میں ورلڈون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ 96.42 فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
30 DEC 2021 5:53PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (CCI) نے جندل پاور لمیٹڈ میں ورلڈون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ 96.42 فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی۔
ورلڈون پرائیویٹ لمیٹڈ (ورلڈون) ایک انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے جس کی مختلف درج شدہ اور غیر درج شدہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری ہے۔
جندل پاور لمیٹڈ (JPL) بنیادی طور پر کوئلے کو بطور ایندھن استعمال کرکے تھرمل پاور پیدا کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔
مجوزہ مجموعہ ورلڈون کے ذریعہ JPL میں 96.42 فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق ہے۔ لین دین سے وابستہ متعلقہ مارکیٹ ہیں (i) ہندوستان میں کوئلے پر مبنی تھرمل پاور جنریشن کی مارکیٹ (ii) ہندوستان میں بجلی کی ترسیل کی مارکیٹ۔
سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں آئے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- س ا
U: 14994
(Release ID: 1786460)
Visitor Counter : 156