سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

دو پہیوں والی موٹر گاڑیوں کے نقل و حمل کے لیے ٹریپل ڈیک، روڈ ٹرینوں کے لیے سلامتی سے متعلق ضروریات اور الیکٹرک پاور ٹرین موٹرگاڑیوں سے متعلق قواعد کو لے کر نوٹیفکیشن جاری کیے گئے

Posted On: 30 DEC 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 دسمبر 2021:

دو پہیوں والی موٹر گاڑیوں کے نقل وحمل کے لیے ٹریپل ڈیک:

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ڈرافٹ نوٹیفکیشن [جی ایس آر (ای)885] مؤرخہ 27 دسمبر 2021 کے توسط سے دوپہیوں والی موٹر گاڑیوں کے نقل و حمل کے لیے وزنی موٹر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹریلروں کو زیادہ سے زیادہ تین ڈیک کی اجازت کی تجویز پیش کی ہے، جس میں لوڈ باڈی ڈرائیور کے کیبن کے اوپر باہر کی جانب نکلی ہوئی نہ ہو۔ اس قدم سے دوپہیوں والی موٹر گاڑیوں کے سامان لادنے کی صلاحیت میں 40 سے 50 فیصد تک کا اضافہ ہو جائے گا۔

یہ تجویز تین ڈیک گاڑیوں کے جامد استحکام ٹیسٹ اور متحرک استحکام کے معاملے کی جانچ کے بعد پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ حصہ داروں سے اس سلسلے میں تیس دنوں کی مدت کے اندر تبصرے/سجھاؤ طلب کیے گئے ہیں۔

روڈ ٹرینوں کے لیے سلامتی سے متعلق ضرورتیں:

مرکزی موٹر گاڑی قواعد (سی ایم وی آر)، 1989 کے قاعدہ 93 میں موٹر گاڑیوں کے طول و عرض کے بارے میں پروویژن ہے۔ یہ قاعدہ روڈ ٹرینوں کو 25.25 میٹر (لمبائی)، 2.6 میٹر (چوڑائی) اور 4.5 میٹر (بلندی) کی محدود طول و عرض والی موٹر گاڑیوں کے طور پر بیان کرتا ہے۔ روڈ ٹرینوں کی وزن برداشت کرنے کی صلاحیت 55ٹن تک محدود ہے۔ یہ منتخبہ راستوں پر چلیں گی۔

مندرجہ بالاحقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ڈرافٹ نوٹیفکیشن [جی ایس آر 886 (ای)] مؤرخہ 27 دسمبر 2021 کے توسط سے روڈ ٹرینوں کے لیے بریک لگانے، وزن کے تناسب میں قوت، روشنی کے انتظام، حرکت پذیری وغیرہ جیسے تحفظاتی ضرورتوں کے بارے میں ایک نیا قاعدہ 125کے  جوڑکر سی ایم وی آر 1989 میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس ایکٹ 2016 (2016 کا 11واں) کے تحت متعلقہ بی آئی ایس تفصیلات کو نوٹیفائی کیے جانے تک یکم مارچ 2022 کو اور سے، روڈ ٹرین کی اقسام سے متعلق منظوری اور تصدیق کا عمل وقتاً فوقتاً ترمیم کیے گئے آٹوموٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ (اے آئی ایس)۔113 کے مطابق ہوگا۔

متعلقہ حصہ داروں سے اس سلسلے میں تیس دنوں کی مدت کے اندر تبصرے/ سجھاؤ طلب کیے گئے ہیں۔

الیکٹرک پاور ٹرین موٹر گاڑیوں سے متعلق قواعد:

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ایس او 5419 (ای) مؤرخہ 27 دسمبر 2021 کے ذریعہ (اے) ایم اور این زمرے کی موٹر گاڑیوں (مسافر کاروں اور کاروباری گاڑیوں) کے لیے آٹو موٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ (اے آئی ایس)038 (آر ای وی 2) پر نظرثانی کرنا (بی) دوپہیوں اور تین پہیوں اور کواڈری سائیکل کے حوالے سے الیکٹرک پاور ٹرین اور بیٹری کے لیے ایک نیا اسٹینڈرڈ اے آئی ایس 156 جاری کرنے کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں بیٹری تحفظ سے جڑے پہلو کو شامل کیا گیا ہے، جو کہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے مجموعی تحفظ سے جڑا ہوا ہے۔ متعدد ضروریات نظام یا موٹر گاڑی کے معیار سے متعلق ہیں۔ اس سے تحفظ میں مزید بہتری آئے گی۔ اے آئی ایس 038 (آرای وی 2) عالمی تکنیکی ضوابط کے مطابق ہیں۔

گزٹ نوٹیفکیشن I دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

گزٹ نوٹیفکیشن II دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

گزٹ نوٹیفکیشن III دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

************

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14992



(Release ID: 1786459) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil