اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ملک کی 30 سے زائد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 700 سے زائد صناع اور دستکاروں نے نئی دہلی میں’’ہنر ہاٹ‘‘ کے 35ویں ایڈیشن میں شرکت کی
عوام نے بڑے پیمانے پر صناعوں اور دستکاروں کی دیسی مصنوعات خریدکر ان کی حوصلہ افزائی کی: جناب نقوی
’’ہنر ہاٹ‘‘ میں بڑی تعداد میں عوام کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے، کورونا سے حفاظت کے لیے 35ویں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کو 31 دسمبر 2021 کی دوپہر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
Posted On:
30 DEC 2021 4:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 دسمبر 2021:
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ملک کی 30 سے زائد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 700 سے زائد صناع اور دستکاروں نے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے 35ویں ایڈیشن میں شرکت کی ، جسے ’’ووکل فار لوکل‘‘(مقامی مصنوعات پر اصرار) اور ’’سودیشی سے سواولمبن‘‘(مقامی مصنوعات پر انحصار)کے موضوع کے تحت منعقد کیا گیا۔
آج ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب نقوی نے کہا کہ آسام، آندھرا پردیش، بہار، گجرات، لداخ، جموں و کشمیر، پنجاب، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اترپردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، میگھالیہ، دہلی، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، منی پور، گوا، پڈوچیری، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، چنڈی گڑھ، ہریانہ سمیت 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی، ہاتھ سے تیار کردہ شاندار اور خوبصورت مصنوعات اس ’’ہنر ہاٹ ‘‘میں دستیاب تھیں۔
’’ہنر ہاٹ‘‘ جو کہ ’’ووکل فار لوکل‘‘ کی ’’مشہور اور مکمل برانڈ‘‘ ہے، کا افتتاح ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو اور خارجی امور اور ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے 23 دسمبر 2021 کو کیا تھا۔ سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن، اراکین پارلیمنٹ جناب منوج تیواری اورجناب پرویش صاحب سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے اس تقریب کو رونق بخشی۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’’باورچی خانہ‘‘ میں دستیاب ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی کھانوں کے علاوہ، ہنرہاٹ ملاحظہ کرنے آئے افراد وشوکرما واٹیکا، روایتی سرکس اور ملک کے نامور فنکاروں کے ذریعہ پیش کیے گئے مختلف ثقافتی اور موسیقی پر مبنی پروگراموں سے محظوظ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے صناع اور دستکار حضرات کے ذریعہ تیار کردہ دیسی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر خریداری کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ فن اور دستکاری کی بھارتی میراث کے ’’تحفظ ، دیکھ ریکھ اور فروغ کا ایک مکمل پلیٹ فارم ‘‘ ہے ۔’’ہنر ہاٹ‘‘ 3 وی‘‘ یعنی –’’وشوکرما وراثت کا وِکاس‘‘ کے لیے ایک ’’طاقتور پلیٹ فارم‘‘ ثابت ہوا ہے۔ حکومت نے نہ صرف ملک کی فنی اور دستکاری کی میراث کی حفاظت کی ہے، بلکہ اس نے اندرونِ ملک تیار کردہ مصنوعات کو نئی توانائی اور منڈی اور مواقع فراہم کیے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد صناعوں، دستکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو گذشتہ 6 برسوں کے دوران ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے توسط سے روزگار اور از خودروزگار کے مواقع فراہم کرائے گئے ہیں۔ان میں 50 فیصد سے زائد خواتین صناع ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘میں حفظانِ صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں داخلے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا اور آنے والے افراد کو مفت ماسک تقسیم کیے گئے ہیں۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے مکمل کیمپس میں حفظانِ صحت، صفائی ستھرائی اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد صفائی ستھرائی کارکنان اور 200 سے زائد سلامتی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ ہنرہاٹ کے نزدیک پارکنگ کے لیے ایک علیحدہ جگہ کا بندوبست کیا گیا جس کا انتظام 50 لوگوں کے ذریعہ انجام دیا گیا۔ ہنر ہاٹ کے وشوکرما واٹیکا، میرا گاؤں میرا دیش اور باورچی خانہ سیکشنوں کی انتظام کاری 40 افراد کے ذریعہ انجام دی گئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعہ مسلسل نگرانی بھی کی گئی۔ یہ تمام تر اقدامات اس لیے کیے گئے تاکہ ہنر ہاٹ آنے والے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔’’ہنرہاٹ‘‘ کے پورے مقام کو دن میں پانچ مرتبہ سینیٹائز کیا جارہا تھا۔
جناب نقوی نے کہا کہ ملک کے پاس کورونا سے متعلق چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے مناسب سہولتیں اور وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی بجائے، ہمیں احتیاط اور روک تھام پر توجہ دینی چاہئے۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بڑی تعداد میں عوام ’’ہنرہاٹ‘‘ دیکھنے کے لیے آر ہے ہیں،یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 35ویں ’’ہنرہاٹ‘‘ کو 31 دسمبر 2021 کی دوپہر کو ختم کردیا جائے۔یہ ’’ہنر ہاٹ ‘‘ 5 جنوری 2022 کو اختتام پذیر ہونا تھا۔
آئندہ دنوں میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ میسورو، گواہاٹی، پونے، احمدآباد، بھوپال، پٹنہ، پڈوچیری، ممبئی، جموں، چنئی، چنڈی گڑھ، آگرہ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بنگلورو، کوٹہ، سکم، سری نگر، لیہہ، شیلانگ، رانچی، اگرتلہ اور دیگر مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 14988
(Release ID: 1786390)
Visitor Counter : 152