سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2021 کی کلیدی پہل اور حصولیابیاں

Posted On: 30 DEC 2021 12:10PM by PIB Delhi

1۔ نشہ مکت بھارت ابھیان

منشیات کے استعمال کے مسئلہ سے نمٹنے اور نشہ سے پاک بھارت مشن کے تحت 15 اگست 2020 کو ملک کے ان 272 ضلعوں میں نشہ مکت بھارت ابھیان شروع کیا گیا جہاں پر منشیات کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔ان اضلاع کی نشاندہی جامع قومی سروے کے نتائج اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی )کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ۔

اس ابھیان کے تحت تین طرفہ حملے کئے گئے سب سے پہلے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی طرف سے منشیات کی سپلائی پر روک لگائی گئی ۔ اس کے بعد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے ذریعہ لوگوں کے درمیان پہنچ کر انھیں بیدار کیا گیا اور منشیات کی مانگ میں کمی کی گئی اور آخر میں محکمہ صحت کے ذریعہ اس سے متاثر لوگوں کا علاج کیا گیا ۔

نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت نوجوانوں ، تعلیمی اداروں،خواتین ،بچوں،سیول سوسائٹی کی تنظیموں/ این جی او کو آبادی کے بڑے ہدف اور متعلقین کے طور پر شامل کیا گیا۔

نشہ مکت بھارت ابھیان 15 اگست 2020 کو نشان زد 272 اضلاع میں شروع کیا گیا اور اس کے آغاز کے وقت سے ہی ملک بھر میں متعدد سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں، جس میں معاشرے کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد اور متعلقین نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر /مجسٹریٹ  کی صدارت میں ضلعی سطح کی نشہ مکت کمیٹیوں نے اپنے متعلقہ ضلعوں میں اس ابھیان کو نافذ کرنے کے لئے منصوبے بنائے اور اس میں پہل کی۔

· ابھی تک اس ابھیان کے ذریعہ انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں میں ، نشانزد اضلاع میں 1.4 کروڑ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ کیا جاچکا ہے۔

· ابھیان کی سرگرمیوں میں 45 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔

· آنگن واڑی، آشاکارکنان ،اے این ایم،مہیلا منڈل اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ بڑی آبادی تک پہنچنے میں 29.5 لاکھ سے زیادہ خواتین نے اہم رول ادا کیا۔

· اسکول اور کالج جیسے 55 ہزار سے زیادہ تعلیمی اداروں میں پروگراموں ، مقابلوں اور اجلاس منعقد کرکے ملک کے تیس لاکھ سے زیادہ طلبا سے رابطہ کیا جاچکا ہے۔

· نشان زد کئے گئے 272 ضلعوں میں اس ابھیان کی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لئے استاد رضاکاروں کا انتخاب کیا گیا اور انھیں تربیت فراہم کی گئی۔ فی الحال اس ابھیان میں 8000 سے زیادہ استاد رضا کاروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک سرگرمی سے شرکت کررہا ہے۔

· وزارت نے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرکے متعدد متعلقین کو مختلف سرگرمیوں اور آن لائن پروگراموں میں شامل  کیا ہے۔آن لائن موجودگی کے لئے ٹوئیٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے  اثردار طریقے سے کام کیا ہے۔

· ڈی سی /ڈی ایم کے ساتھ آن لائن پینل مباحثہ ، ماہرین کا پینل مباحثہ ، آن لائن مقابلے وغیرہ منعقد کئے گئے جس میں وزارت اور ریاستوں واضلاع کے اعلیٰ حکام نے مختلف موضوعات اور شعبوں کے ماہرین ،منشیات کے استعمال کے شعبے میں کام کرنے والے پیشہ وروں اور طلبا  کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔

· زمینی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا اور معلومات جمع کرنے کے لئے وزارت نے نشہ مکت بھارت ابھیان کا ایک موبائل ایپلی کیشن شروع کیا ہے۔ اس ایپ کا استعمال ابھیان کے لئے سرگرمیاں منعقد کرنے میں شامل منتخب استادرضاکاروں اور ضلع کے افسران کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔جمع کئے گئے یہ تمام ڈیٹا این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر پیش کئے جاتے ہیں جہاں پر ضلع، ریاست اور قومی سطح پر تفصیلی معلومات دیکھی جاسکتی ہیں۔

· ابھیان کے بارے میں تفصیلی معلومات اور صارفین /ناظرین کے لئے بصیرتیں فراہم کرنے کے مقصد سے این ایم بی اے کے لئے بنائی گئی ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in)  کو لائیو اورعوامی کردیا گیا ہے۔

· این ایم بی اے کی ویب سائٹ کو منشیات کے غلط استعمال سے متعلق کسی قسم کے سوال جواب کے لائق بھی بنایا گیا ہے جہاں پر پوچھے گئے سوالات کا جواب 24 گھنٹے کے اندر این آئی ایم ایچ اے این ایس اور پی جی آئی ایم بی آر جیسے نامور اداروں سے وابستہ اس موضوع اور شعبہ کے ماہرین کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے۔

· وزارت کے ذریعہ امداد یافتہ تمام قسم کی بازآبادکاری ، علاج اور مشاورت کو جیوٹیگ کیا گیا ہے(https://www.google.com/maps/d/u/0/viewer?mid=1tdLtmShkciGDV57B25ZpzI_Mp6CDiN7U&ll=23.65618657066699%2C85.93051471425989&z=5) تاکہ انھیں قابل رساں اور آسانی سے تلاش کرنے لائق بنایا جاسکے۔

· ابھیان کے مقاصد اور اضلاع کی کوششوں پر مبنی ایک چھوٹی فلم بھی بنائی گئی ہے۔

· کرائسٹ یونیورسٹی ، منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ، وی آئی ٹی جیسی ملک بھر کی مشہور یونیورسٹیاں اور کالج اپنے کیمپس میں اور ان کے اردگرد موجود برادریوں میں اس ابھیان کو نافذ کرنے میں سرگرمی سے شامل ہیں۔

· آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے وزارت نے اگست 2021 سے اگست 2022 تک توضیحی پیمانوں کے تحت 100 اضلاع کو ’منشیات سے پاک اضلاع‘ قرار دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

2۔ اسمائل-گزربسر اور سرمایہ کاری کے لئے پسماندہ افراد کو امداد

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت نے ’’ اسمائل-گزربسر اور سرمایہ کاری کے لئے پسماندہ افراد کو امداد‘‘نام کی ایک امبریلا اسکیم بنائی ہے جس میں دو ذیلی اسکیمیں شامل ہیں-’ٹرانس جینڈر افراد کی فلاح وبہبود کے لئے جامع بازآبادکاری کی مرکزی شبعہ کی اسکیم ‘ اور ’بھیک مانگنے والے افراد کی جامع بازآبادکاری کے لئے مرکزی شعبہ کی اسکیم ‘۔ اس امبریلا اسکیم میں کئی جامع اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے، جیسے کہ ٹرانس جینڈر افراد اور بھیک مانگنے والے افراد کی فلاح وبہبود کے لئے بازآبادکاری ، طبی سہولیات ،مشاورت ، تعلیم ، ہنرمندی کو فروغ، اقتصادی ضوابط وغیرہ سے متعلق اقدامات پر توجہ کی جاتی ہے، جس کے لئے انھیں ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں / مقامی شہری اداروں ، رضاکارانہ تنظیموں ،معاشرے پر مبنی تنظیموں (سی بی او)اور دیگر اداروں کی طرف سے امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔

3۔ ایس سی طلبا کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم

ایس سی طلبا کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم کے تحت مرکزی کابینہ نے دسمبر 2020 میں اس اسکیم میں 21-2020 کی مدت کے لئے بنیادی تبدیلیوں کو اپنی منظوری دی ہے، جس کے تحت مرکز اور ریاستوں کے درمیان 60:40 کا شیئرنگ پیٹرن اور 22-2021 سے مستفدین کو مرکزی حصہ کا ڈی بی ٹی بھی شامل ہیں۔مارچ 2021 کے دوران ترمیم شدہ اسکیم کو مختصر وقت کے لئے نافذ کرنے کے باوجود اس اسکیم کے تحت مختص بجٹ کا 105 فیصد جاری کیا جاچکا ہے۔ مرکزی امداد کے طور پر 4008.60 کروڑ روپے جاری کئے گئے جن سے 62 لاکھ مستفدین کو فائدہ ہوا (صحیح اعدادوشمار ریاستوں کی طرف سے ابھی جمع نہیں کرائی گئی ہیں)۔

4۔ این ایس کے ایف ڈی سی کی حصولیابیاں

· این ایس کے ایف ڈی سی نے سال 2021 کے لئے (21 دسمبر 2021 تک) 21869 مستفدین کو این ایس کے ایف ڈی سی کی متعدد لون  اسکیموں سے فائدہ پہچانے کے لئے اپنی ایجنسیوں کو 99.33 کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں۔

· ہدف شدہ گروپ کو ذریعہ معاش فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مشین سے صفائی کو فروغ دینے کے لئے ،این ایس کے ایف ڈی سی صفائی سے متعلق مشینوں کی خریداری کے لئے اپنی سوچھتا ادیمی یوجنا (ایس یو وائی )کے تحت مالی مدد بھی فراہم کررہی ہے۔

· این ایس کے ایف ڈی سی کی سوچھتا ادیمی یوجنا (ایس یو وائی) کے تحت مشینوں سے صفائی کے آلات / گاڑیوں کی خریداری کے لئے این ایس کے ایف ڈی سی کے ہدف شدہ گروپ کو مالی مدد فراہم کرنے کی خاطر صفائی متر سورکشا چیلنج کے تحت متعدد شہروں میں 28 لون میلے منعقد کئے گئے۔

· این ایس کے ایف ڈی سی نے اپنے ہدف شدہ گروپ کے 142 مستفدین کو 5.19 کروڑ روپے کی سبسڈی بھی فراہم کی تاکہ وہ 13.73 کروڑ روپے کی قیمت کے مشین کی صفائی والے  117 آلات کی خریداری کرسکے۔

5۔سوچھتا ادیمی یوجنا(ایس یو وائی)

سوچھتا ادیمی یوجنا (ایس یو وائی) مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر 2 اکتوبر 2014 کو شروع کی گئی تھی ،جس کا مقصد ملک میں صاف صفائی کو فروغ دینا اور صفائی کرمچاریوں کو معاش کے مواقع فراہم کرنا اور ہاتھ سے گندگی دھونے والوں اور ان کے زیر کفالت لوگوں کو اس کام سے چھٹکارا دلانا ہے۔ این ایس کے ایف ڈی سی اپنے ہدف شدہ گروپ کو مشین سے صفائی کے آلات اور گاڑیاں خریدنے کے لئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

صفائی سے متعلق پروجیکٹوں کے لئے ایس یو وائی اسکیم کے تحت ہونے والی پیش رفت

سال 22-2021کے دوران صفائی سے متعلق پروجیکٹوں میں استعمال ہونے والے آلات /مشینوں کی خریداری کے لئے ابھی تک 139 مستفدین کو 5.09 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی جاچکی ہے۔

1۔ پردھان منتری دکشتا اور کوشلتا سمپن ہت گرہی (پی ایم۔دکش )یوجنا کی حصولیابیاں

سال 21-2020 میں محکمہ نے او بی سی / ای بی سی / ڈی این ٹی کے لئے ہنرمندی کے فروغ کی موجودہ اسکیم میں ترمیم کرتے ہوئے اس میں کچرا چننے والوں سمیت ایس سی اور صفائی کرمچاریوں کو بھی شامل کردیا اور اس کا نام بدل کر پی ایم دکش یوجنا کردیا گیا جو کہ مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے۔ اس کا مقصد اعلیٰ معیار کے اداروں اور نامور تربیتی اداروں / پارٹنرس (ٹی آئی /ٹی پی ) کے ذریعہ اعلیٰ معیار کی ہنر مندی فراہم کرنا ہے تاکہ ہدف شدہ گروپ کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ بازار میں نئی ٹیکنالوجی کے آنے کی وجہ سے جن دیہی دستکاروں کا روزگار چھن گیا ہے انھیں ٹریننگ فراہم کی جائے گی  تاکہ ان کو نئے طور طریقوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔ ایس ایف سی کی منظوری کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت 450.25 کروڑ روپے کے بجٹ سے اگلے پانچ سالوں (22-2021 سے 26-2025 تک ) کے دوران کچرا چننے والوں سمیت تقریبا 271000 ایس سی /اوبی سی /ای بی سی / ڈی این ٹی کو ہنر مند بنانے کے لئے پردھان منتری دکشتا اور کوشلتا سمپن ہت گرہی (پی ایم –دکش) یوجنا پر کام کرنا جاری رکھے گی۔

    1. پی ایم دکش کے تحت کئے گئے اقدامات
  • پی ایم – دکش پورٹل اور پی ایم – دکش موبائل ایپ کا افتتاح سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے 07.08.2021 کو کیا۔ پی ایم – دکش پورٹل ‘‘ پردھان منتری – دکشتا اور کشلتا سمپنّ ہت گرہی (پی ایم –دکش) یوجنا کے تحت مفت ہنرمندی کے فروغ کے تربیتی پروگراموں کے لئے آن لائن رجسٹریشن فراہم کرتا ہے۔ ایس سیز ، او بی سیز، ای بی سیز، ڈی این ٹیز،صفائی ستھرائی کے  کارکنان جن میں  18 سے 45 سال کی عمر کے گروپ کے کچرا چننے والے شامل ہیں، سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔
  • ان کی ہنرمندی کو بڑھانے کے لئے چار اقدامات کو جیسے اپ اسکلنگ / ری اسکلنگ، مختصر مدتی ٹریننگ ، طویل مدتی ٹریننگ اور انٹرپریونرشپ  ڈیولپمنٹ پروگرام ( ای ڈی پی) متعارف کرایا گیا ہے۔  خواہش مند امیدوار pmdaksh.dosje.gov.in پر یا موبائل ایپ  ‘‘ پی ایم – دکش ’’ خود کو رجسٹرکرسکتے ہیں جسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
  • پی ایم –دکش یوجنا کی بڑی پیمانہ پر تشہیر کے لئے  ریاستی حکومتوں کے پرنسپل سکریٹریز اور ڈی ایمز / ڈی سیز کو پہلے ہی مکتوب لکھے جاچکے ہیں۔

1.2 پی ایم-دکش کی اختتام سال کی حصولیابی

  • پی ایم – دکش پورٹل اور پی ایم – دکش موبائل ایپ کا افتتاح سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے 07.08.2021 کو کیا۔ پی ایم – دکش پورٹل ‘‘ پردھان منتری – دکشتا اور کشلتا سمپنّ ہت گرہی (پی ایم –دکش) یوجنا کے تحت مفت ہنرمندی کے فروغ کے تربیتی پروگراموں کے لئے آن لائن رجسٹریشن فراہم کرتا ہے۔ ایس سیز ، او بی سیز، ای بی سیز، ڈی این ٹیز،صفائی ستھرائی کے  کارکنان جن میں  18 سے 45 سال کی عمر کے گروپ کے کچرا چننے والے شامل ہیں، سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔          ان کی ہنرمندی کو بڑھانے کے لئے چار اقدامات کو جیسے اپ اسکلنگ / ری اسکلنگ، مختصر مدتی ٹریننگ ، طویل مدتی ٹریننگ اور انٹرپریونرشپ  ڈیولپمنٹ پروگرام ( ای ڈی پی) متعارف کرایا گیا ہے۔
  • یہ پورٹل امیدواروں کے آن لائن رجسٹریشن کے لیے 08.08.2021 سے 30.09.2021 تک کھلا ہے۔ 30.11.2021 کو پی ایم-دکش پورٹل کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

اقدامات

1

رجسٹرڈ امیدواروں کی مجموعی تعداد

51608

2

رجسٹرڈ انسٹی ٹیوٹ/ سنٹر کی مجموعی تعداد

76

3

پیش کئے گئے ٹریننگ / کورسز کی مجموعی تعداد

341

4

جاری بیچز کی مجموعی تعداد

537

5

ان امیدواروں کی مجموعی تعداد جن کی ٹریننگ شروع کی گئی ہے

19199

فزیکل حصولیابیاں ،کارپوریشن – وار مندرجہ ذیل ہیں:-

فزیکل کامیابیاں : (30.11.2021 کو)

 

سال

این ایس ایف ڈی سی

این بی سی ایف ڈی سی

این ایس کے ایف ڈی سی

میزان

2021-22*

6539

9770

2890

19,199

* ہدف (49,800) میں سے 19,199 امیدواروں کے لیے تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ مزید ٹریننگ شروع کرنے کا عمل جاری ہے۔

 

  • مالی حصولیابی

 اس اسکیم کے تحت 22-2021 کے دوران 80.19 کروڑ  روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے۔پی ایم-دکش کے لیے 22-2021 میں  کارپوریشنوں کو کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کارپوریشنوں کو پہلے اپنے پاس پڑی غیر استعمال شدہ رقم کا استعمال کرنا چاہیے اور 21-2021 میں انہیں جاری کیے گئے فنڈ کے 80فیصد کے استعمال کے بعد، وہ مزید فنڈ جاری کرنے  کے لیے تجویز بھیج سکتے ہیں۔

ہاتھ سے میلا اٹھانے والوں   (ایس آر ایم ایس)  کی بازآبادکاری کے لئے خود روزگار کی اسکیم :

1.4.2021 کو اسکیم پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت  کی گئیں اہم ترامیم درج ذیل ہیں:-

  1. خودروزگار پروجیکٹ کے لیے کیپٹل سبسڈی کی زیادہ سے زیادہ رقم کی حد کو بڑھا کر 3.25 لاکھ روپئے سے  5.00 لاکھ روپئے کی گئی۔
  2. کیپٹل سبسڈی پہلے ادا کی جائے گی نہ کہ بعد میں جیسا کہ پہلے تھا۔
  • III. صفائی ستھرائی کے کارکنان اور ان پر انحصار کرنے والے افراد بھی صفائی ستھرائی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیپٹل سبسڈی اور سود پر سبسڈی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
  1. 50لاکھ روپئے تک کی لاگت والے گروپ پروجیکٹس کے لئے بھی امداد قابل قبول ہوگی۔ گروپ کے ہر رکن  کے پاس 10 لاکھ روپے تک کا پروجیکٹ شیئر ہو سکتا ہے۔گروپ کے ہررکن کے لئے  زیادہ سے زیادہ کیپٹل سبسڈی 3.75 لاکھ روپئے ہے۔گروپ کے لئے زیادہ سے زیادہ قابل قبول کیپٹل سبسڈی  18.75 لاکھ روپئے ہے۔

2021 کے دوران، صفائی ستھرائی کے منصوبوں  سے متعلق پروجیکٹوں کے لئےاب تک 142 صفائی  ستھرائی کارکنوں کو 5.19 کروڑ روپئے کی کیپٹل سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

5. سینئرسٹیزن

معمر افراد کے بین الاقوامی دن  (آئی ڈی او پی ) کے موقع پر ، وزارت نے وگیان بھون، نئی دہلی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر نے کی ۔وایو نمن 2021 کے نام سے منعقد کی گئی تقریب میں عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مختلف  سرگرمیاں انجام دی  گئیں:-

  1. سینئر سٹیزن کے لئے وایوشریشٹھ سمان   -  نیشنل ایوارڈ  دیا گیا

نائب صدرجمہوریہ ہند نے 05 اداروں اور 06 افراد کو وایو شریشٹھ سمان پیش کیا۔ یہ ایوارڈ بزرگوں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو اور مختلف شعبوں میں مثالی کام کرنے والے انفرادی بزرگ شہریوں کو دیا گیا۔

  1. قوم کے لئے ڈیڈیکیٹنگ ایلڈرلائن

نائب صدرجمہوریہ ہند نے بزرگ شہریوں کے لیے ایک ٹول فری نیشنل ہیلپ لائن جس کا نام ایلڈرلائن - 14567 - قوم کے نام  وقف کیا۔

  • III. سیکریڈ پورٹل کا آغاز

سینئر ایبل سٹیزنزفار ری –ایمپلائمنٹ ان ڈگنیٹی (ایس اے سی آر ای ای ڈی)  کے نام سے ایک پورٹل (https://sacred.dosje.gov.in/) نام صدر جمہوریہ ہند نے شروع کیا۔

 

IV . ایس اے جی ای  پورٹل

اٹل ویو ابھودے یوجنا کے تحت ملک میں سلور اکانومی کو فروغ دینے کے لیے ایک اسکیم شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد حکومت ہند کی طرف سے بزرگوں کی بہبود (سلور اکانومی) کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کی مدد کرنا ہے۔

6. ڈی این ٹی کمیونٹیز کو  اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لئے اسکیم ( ایس ای ای ڈی)

وزارت نے ڈی این ٹی کمیونٹیز کی بہبود کے لیے ایک اسکیم تیار کی ہے جس کا نام " ڈی این ٹی کمیونٹیز کو  اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لئے اسکیم ( ایس ای ای ڈی) ہے جس کی کل لاگت آئندہ پانچ سال کے لئے  200 کروڑ روپے ہے۔جس کے چار جزو ہیں ۔

  1. ڈی این ٹی  امیدواروں کے لیے اچھے معیار کی کوچنگ فراہم کرنا تاکہ وہ مسابقتی امتحانات میں شرکت کر سکیں۔
  2. ان کو صحت بیمہ  فراہم کرنا
  • III. کمیونٹی کی سطح پر ذریعہ معاش کی پہل کی سہولت فراہم کرنا اور
  1. ان کمیونٹیز کے افراد کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کرنا۔

 

ش ح۔ق ت۔ ف ا - س ا – م ص

U.No:14977


(Release ID: 1786289) Visitor Counter : 299


Read this release in: Malayalam , English , Hindi , Bengali