شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کی وزارت کا سال اختتامی جائزہ 2021
سال کے دوران اڑان-4.1 کے تحت 168 نئے راستے فراہم کیے گئے
کرشی اڑان 2.0 کا مقصد شمال مشرق، پہاڑی اور قبائلی خطوں سے تمام زرعی پیداوار کیلئے ضروری سازوسامان فراہم کرنا ہے
ہندوستان کو تحقیق وترقی، ٹیسٹنگ، مینوفیکچرنگ اور آپریشن کے لئے عالمی مرکز بنانے کی غرض سے ڈرون ضوابط 2021 کو مشتہر کیا گیا
جنوری سے نومبر 2021 کے درمیان سب سے زیادہ تعداد میں تجارتی پائلٹ لائسنس جاری کیے گئے
کام کاج میں خامیوں کو دور کرنے، ذاتی لین دین کو کم کرنے، انضباطی رپورٹنگ کو بہتر بنانے، شفافیت میں اضافہ کرنے اور پیداواریت کو بڑھانے کیلئے سنگل ونڈو پلیٹ فارم ای-جی سی اے لانچ کیا گیا
Posted On:
29 DEC 2021 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی:29؍دسمبر، 2021۔
1.آر سی ایس- اڑان: اونچی پرواز کا لگاتار پانچواں سال
- علاقائی مربوط کاری منصوبہ آر سی ایس – اڑان پانچویں سال میں داخل ہوا،
- اس سال کے دوران اڑان 4.1 کے تحت، 168 نئے راستے فراہم کیے گئے،
- ہندوستان بھر میں مربوط کاری کو بہتر بنانے کے تصور کے ایک حصے کے طور پر 100 راستوں پر اڑانیں شروع ہوگئیں۔
- 11 ہوائی اڈوں پر کام شروع کیا گیا جس میں تین ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔
2۔ کرشی اڑان- ‘انّ داتا’ کے لئے بے رُکاوٹ، کم قیمت اور مقررہ وقت والا ہوائی نقل وحمل کا نظام :
- کرشی اڑان 2.0 پروگرام 27 اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد بے رکاوٹ کفایتی اور میعاد بند ہوائی نقل وحمل کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔
- تمام زرعی پیداوار کیلئے، جس کا تعلق خاص طور پر ملک کے شمال مشرق، پہاڑی اور قبائلی خطوں سے ہے، لاجسٹکس کی فراہمی،
- اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے شہری ہوابازی کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، ماہی پروری کا محکمہ، مویشی پروری اور ڈیری کامحکمہ، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت، قبائلی اُمور کی وزارت اور شمال مشرقی خطوں کی ترقی کی وزارت ملکر کام کررہی ہیں۔
- شمال مشرقی خطوں، پہاڑی اور قبائلی علاقوں سے 25 ہوائی اڈوں اور ملک کے باقیماندہ حصوں سے 28 ہوائی اڈوں پر اس منصوبے کے تحت ہندوستانی مال بردار جہازوں کیلئے لینڈنگ، پارکنگ، ٹی این ایل سی اور آر این ایف سی کے چارجز مکمل طور پر ختم کردیے گئے ہیں،
- ذیلی کمپنیوں کیلئے فضائی، مال برداری چارجز کے 50فیصد اور کارگو ٹرمنل آپریٹرس کے ٹی ایس پی چارجز کے 50فیصد کی تجویز دی گئی ہے،
- علاقوں کے ساتھ مخصوص پروڈکٹس جیسے دربھنگہ کے علاقے سے لیچی اور اگرتلہ وغیرہ علاقوں سے انناس وغیرہ کو مدد فراہم کرنے کیلئے 7 خصوصی توجہ والے روٹس کی نشاندہی کی گئی۔
3۔ ڈرون : ہندوستان کو تحقیق وترقی، ٹیسٹنگ، مینوفیکچرنگ اور آپریشنس کیلئے عالمی مرکز بنانے کا پختہ عزم
- 25 اگست 2021 کو ڈرون ضوابط 2021 کو مشتہر کیا گیا۔
- اس پالیسی کا مقصد ہندوستان کو تحقیق وترقی، ٹیسٹنگ، مینوفیکچرنگ اور ڈرونس کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں کے لئے عالمی مرکز بنانا ہے۔
- مزید ترقی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے، حکومت نے ڈرونس اور ڈرونس کی تیاری میں کام آنے والے کل پُرزوں کیلئے 30 ستمبر2021 کو پروڈکشن سے جڑی ترغیبات (پی ایل آئی) منصوبے کو منظوری دی۔
- ڈرون سے کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق سرگرمیوں کے پورے پروگرام کو منضبط کرنے کیلئے ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم (ڈی ایس پی) کا آغاز کیا گیا ہے۔یہ پروگرام ایپلی کیشنز کی عمدہ کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے ایک سنگل ونڈو پلیٹ فارم کی حیثیت سے بھی کام کریگا۔
- ڈرونس کے پیچیدہ قسم کی کارروائیوں میں مدد دینے کے لئے اور یوٹی ایم ایئراسپیس میں مجموعی تحفظ میں اضافہ کرنے کیلئے بغیر پائلٹ والے ہوائی جہاز سسٹم (یو اے ایس) ٹیرف مینجمنٹ (یو ٹی ایم) پالیسی فریم ورک 2021، 24اکتوبر 2021 کو جاری کیا جاچکا ہے۔
4۔ہندوستانی ہوابازی کی صنعت کے ترقی کو سہارا دینے کیلئے ایف ٹی او پالیسی میں نرمی کی گئی :
- ملک میں ہوابازی کی صنعت کی ترقی کو سہارا دینے کیلئے 25ستمبر 2021 کو اے اے آئی نے ایک آسان اور متوازن ایف ٹی او پالیسی کا اعلان کیا۔
- موجودہ پالیسی کے تحت ایئرپورٹ رائلٹی کو ختم کردیا گیا اور نئے ایف ٹی اوز کیلئے سالانہ فیس قابل غور حد تک معقول بنادی گئی۔
- پانچ اے اے آئی ہوائی اڈوں (لیلاباری ، کھجوراہو، بیلاگاوی، کالابرگی اور جلگاؤں میں ہوابازی کی تربیت کے 9 اسکول قائم کرنے کی غرض سے اے اے آئی نے انعامات کے خطوط جاری کیے ہیں۔
- ہوابازی کی صنعت میں ترقی ہونے کے ساتھ ساتھ، پائلٹوں کیلئے مواقع میں اضافہ ہورہا ہے۔ جنوری سے نومبر 2021 کے درمیان سب سے بڑی تعداد میں یعنی 787 کمرشیل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) جاری کیے گئے۔
5۔ایئرسیوا: تمام شراکت داروں کیلئے ایک سنگل ونڈو ڈیجیٹل سہولت:
- ایئرسیوا 3.0 کو شکایتوں کے ازالے کی ایک نمایاں خصوصیت کے ساتھ، 2 اکتوبر 2021 کو آن لائن کردیا گیا۔
- نئے فیچرز میں، صارفین کے ذریعے خدماتی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) کے خاتمے پر اپنی شکایتوں کو آگے بڑھانا، شراکت داروں کے درمیان شکایات کی منتقلی، نوڈل افسران کیلئے اضافہ شدہ کردار اور منظوریاں، پرواز سے متعلق معلومات میں اضافہ اور پروازوں کی نشاندہی ، تبادلہ خیال کیلئے عوامی فورم اور نوڈل افسران کیلئے موبائل ایپلی کیشن شامل ہیں۔
- بورڈنگ کارڈوں اور ٹکٹوں پر ایئرسیوا کیو آر کوڈ کی چھپائی کے ذریعے اس خدمت کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا گیا ہے۔ 80 سے زیادہ ہوائی اڈوں میں کلیدی اہمیت کے مقامات پر پرواز سے متعلق معلومات کی نمائش کرنے والے نظام (ایف آئی ڈی ایس) کے ذریعے بھی اس پالیسی کو فروغ دیا گیا ہے۔
- ایئرسیوا پورٹل پر وصول ہونے والی شکایتیں جن کی تعداد 20 جولائی 2021کو 1354 تھی، کم کرکے 15دسمبر 2021 تک 59کردیا گیا (96فیصدتخفیف)۔
6۔سرمایہ نکاسی اور منصوبہ جاتی فروخت
- ایئرانڈیا کی فروخت کیلئے، 25 اکتوبر 2021 کو ٹیلس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ حصص کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
- صنعت کی مالیت (ای وی) کے عوض میں 18000 کروڑ روپئے کے بقدر کامیاب بولی۔
- غیربنیادی اثاثے، جن میں 14718 کروڑ روپئے کی مالیت کی زمین اور عمارت شامل ہیں، ایئرانڈیا ایسیٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ (اے آئی ایچ ایل) کو منتقل کیے جائیں گے۔
- مختلف سطحوں پر فیصلہ سازی کے عمل کے ذریعے سرمایہ نکاسی کا تمام عمل شفاف طریقے سے انجام دیا گیا۔
- پون ہنس کی فروخت کیلئے پی آئی ایم جاری کردیا گیا۔
7۔ ای جی سی اے : ڈیجیٹل انڈیا کی سمت میں ایک اختراعی قدم:
- 11نومبر 2021 کو شہری ہوابازی کی ڈائریکٹوریٹ جنرل میں ای-گورننس سسٹم (ای جی سی اے)لانچ کیا گیا۔ اس کامقصد کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈی جی سی اے کے کام کاج میں شفافیت اور خودکاری پیدا کرنا تھا۔
- اس اقدام کے تحت، بہت سے ڈی جی سی اے کے شراکت داروں جیسے پائلٹس، ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والے انجینئرس، ایئرٹریفک کنٹرولرس، ایئرآپریٹرس، ایئرپورٹ آپریٹرس، ہوابازی کے تربیتی اداروں، دیکھ بھال اور ڈیزائن کرنے والی تنظیموں کو فراہم کی جانے والی خدمات اب ای جی سی اے پر دستیاب ہیں۔
- ای جی سی اے کی تقریباً 300 خدمات پر عمل درآمد کیا جاچکا ہے۔ اس سنگل ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے کام کاج میں خامیوں کو ختم کیاجائیگا، ذاتی تعاون کو کم سے کم کیاجائیگا، انضباطی رپورٹنگ کو بہتر بنایا جائیگا، شفافیت میں اضافہ کیاجائیگا اور پیداواریت کو بڑھایا جائیگا۔
- پائلٹوں اور ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والے انجینئروں کیلئے موبائل ایپلی کیشن بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تفصیلات دیکھ سکیں اور اپنی لاگ بکس کو اپ ڈیٹ کرسکیں۔
8۔ ہوائی ایئرپورٹ سے مالی منفعت اور اس کی ترقی : عام ناگرگ کا پُرسکون اور کم قیمت سفر
- 6 ہوائی اڈے، جن میں لکھنؤ، احمد آباد، بنگلورو، جےپور، گوہاٹی اور تھریوو ننتھا پورم شامل ہیں، پی پی پی ماڈل کے تحت مینجمنٹ کیلئے حوالے کردیے گئے۔
- نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن کے تحت، اگلے تین برسوں میں مالی منفعت کیلئے 25 اضافی ہوائی اڈوں کی شناخت کی گئی ہے۔
- اس سال آر سی ایس- اڑان منصوبے کے تحت کوشی نگر، کرنول، سندھودرگ سمیت تین ہوائی اڈوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
- دہرادون ٹرمنل کا آغاز کردیا گیا ہے اور جیور بین الاقوامی ہوائی اڈے کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد کی جاچکی ہے۔
-----------------------
ش ح۔س ب۔ ع ن
U NO: 14969
(Release ID: 1786283)
Visitor Counter : 171