بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ٹیلیس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ ایئر انڈیا لمیٹیڈ، ایئر انڈیا ایکسپریس لمیٹیڈ اور ایئر انڈیا ایس اے ٹی ایس ایئرپورٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ میں شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
20 DEC 2021 6:01PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 20 دسمبر / بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ٹیلیس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ ایئر انڈیا لمیٹیڈ، ایئر انڈیا ایکسپریس لمیٹیڈ اور ایئر انڈیا ایس اے ٹی ایس ایئرپورٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ میں شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے ۔
مجوزہ اشتراک میں ایئر انڈیا لمیٹیڈ (ایئر انڈیا) اور ایئر انڈیا ایکسپریس لمیٹیڈ ( اے آئی ایکس ایل ) کے 100 فی صد ایکویٹی شیئر کیپٹل اور ایئر انڈیا ایس اے ٹی ایس ایئر پورٹ سروس پرائیویٹ لمیٹیڈ ( اے آئی ایس اے ٹی ایس ) کا 50 فی صد ایکویٹی حصص سرمایہ کے حصول کا تصور کیا گیا ہے ۔
ٹیلیس ٹاٹا سنز کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔ ٹاٹا سنز ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے، جو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) کے ساتھ ایک بنیادی سرمایہ کاری کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور جس کی ‘‘ نظام کے لحاظ سے اہم نان ڈپازٹ لینے والی بڑی سرمایہ کاری کمپنی’’ کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔
ایئر انڈیا مکمل طور پر بھارت سرکار کی ملکیت والی کمپنی ہے۔ اے آئی ایکس ایل کے ساتھ، ایئر انڈیا بنیادی طور پر گھریلو شیڈولڈ ایئر پیسنجر ٹرانسپورٹ سروسز، انٹرنیشنل شیڈیولڈ ایئر پیسنجر ٹرانسپورٹ سروسز اور ایئر کارگو ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرنے کے کام کاج میں مصروف ہے۔
آئی ایس اے ٹی ایس ، بنگلورو ہوائی اڈے پر کارگو رکھ رکھاؤ خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ درج ذیل گھریلو ہوائی اڈوں – دلّی، بنگلورو، حیدرآباد، منگلور اور ترواننتھا پورم پر رکھ رکھاؤ خدمات فراہم کرنے کا کام کاج کرتی ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ع ح ۔ ع ا )
U. No. 14974
(Release ID: 1786278)
Visitor Counter : 179