شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
نیتی آیوگ نے شمال مشرقی خطے کے لیے ضلعی ایس ڈی جی اشاریہ اور ڈیش بورڈ 2021-22 جاری کیا
شمال مشرقی خطے کی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ کا احیا
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعے چلائی جا رہی روزی روٹی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس
'آئل پام مشن
شمال مشرقی خطے میں پسماندہ بلاکوں اور دیہاتوں کی توجہ مرکوز ترقی
شلانگ میں 'شمال مشرقی خطے کی ترقی میں شمال مشرقی کونسل کے بدلتے ہوئے کردار' پر ورکشاپ کا انعقاد
کوویڈ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ
شمال مشرقی خطے میں منصوبوں کی نگرانی اور جیو ٹیگنگ
این ای سی بی ڈی سی میں بانس کا انٹیگریٹڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے تحت این ای ڈی ایف آئی کے ذریعے آتم نربھر ہست شلپ کار اسکیم
منزل شمال مشرق اور آزادی کا امرت مہوتسو
Posted On:
29 DEC 2021 6:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 دسمبر 2021:
سیاحت و ثقافت نیز شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کے زیر نگرانی نیز جناب بی ایل ورما کی ہمہ وقت خدمات کی بدولت جو خطے کی ترقی کے لہء عہد بستہ ہیں عزت مآب وزیر اعظم نریندرمودی نے شمال مشرقی خطے کو دولت کی دیوی 'اشٹ لکشمی' قرار دیا ہے۔
دونوں وزرا نے اپنے مختصر دور میں اب تک اہم وزارتوں جیسے داخلہ، خزانہ، ریلوے، شہری ہوا بازی، تعلیم، زراعت، ٹیلی مواصلات، ہائیڈرو پاور، صحت اور قومی شاہراہ مقتدرہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ جاری منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے کئی دور کی بات چیت کی ہے۔ اس کے علاوہ اس خطے میں مثالی تبدیلی لانے اور یہاں کے لوگوں کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نئے منصوبوں / اسکیموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی بات چیت کے کئی دور ہوئے جو ریاستوں میں نافذ کیے گئے منصوبوں کے سلسلے میں تھے۔ یہ کوششیں شمال مشرقی ریاستوں کے حوالے سے مرکز کے مثبت رویے کی عکاسی کرتی ہیں اور اس کے بہت اچھے نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں جن کی تفصیلات ذیل میں دی جاتی ہیں:
داخلہ: بارڈر ایریا روڈ ڈویلپمنٹ – 10 فیصد جی بی ایس کے تحت تیز رفتار ترقی۔
ریلوے - شمال مشرق میں 122 سرنگوں پر کام جاری، 27 مکمل۔
ٹیلی کام - شمال مشرق میں موبائل فون کنکٹیویٹی کے لیے 6000 دیہاتوں کی شناخت کی گئی۔ 5000 سے زائد دیہاتوں کے لیے ٹینڈرنگ کی کارروائی مکمل۔ باقی دیہاتوں میں ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔
شہری ہوا بازی - اڑان کے تحت شمال مشرق کے لیے مختصر پروازوں کا آغاز اور اڑان کے تحت کچھ نئے فضائی راستوں پر غور۔
سیاحت- سیاحت سکریٹری نے شمال مشرق میں فلموں کی شوٹنگ کے امکانات کی جستجو کے لیے فلم انڈسٹری، ممبئی سے بات چیت کی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی مشاورت سے شمال مشرق میں 100 سیر و سیاحت کے مقامات کی ترقی۔
صحت - آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، گوہاٹی پر کام جاری ہے۔
آئل پام - شمال مشرق کے لیے 12,000 کروڑ روپے میں سے 6000 کروڑ روپے کی فراہمی۔
مرکزی وزراء کا شمال مشرق کا دورہ – تواتر میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کے نتیجے میں وزارت اور اس کی تنظیموں کے کام کاج میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کی عکاسی ان کی کام یابیوں سے واضح طور پر ہوتی ہے، جن کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے:
شمال مشرقی خطے کا ضلعی ایس ڈی جی اشاریہ اور ڈیش بورڈ 2021-22: شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی یو این ڈی پی کو تکنیکی معاونت نیتی آیوگ کے اشتراک سے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جس میں شمال مشرقی خطے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہ اشاریہ آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں اضلاع کے کام کاج کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں ضلع وار اشاریہ تیار کیا جا رہا ہے۔ ایس ڈی جی اشاریے کو فلاحی سرگرمیوں، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ چیئرمین نے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے نہ صرف خاندانی آمدنی میں اضافہ ہو بلکہ معیار زندگی بھی بلند ہو۔
کمیٹی کا اجلاس: شمال مشرقی خطے کے ترقی کے وزیر کے زیر صدارت ہوا جس میں وزارت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے روزی روٹی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان جناب عبدالخالق، جناب رام پریت منڈل، جناب سی لالروسانگا اور محترمہ ریباتی تریپورہ مذکورہ میٹنگ میں شریک تھے۔ بھارت سرکار شمال مشرق کے لوگوں کے معیار زندگی میں اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید برآں وہ خطے میں رابطے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ تمام وزارتوں /محکموں کی اجتماعی کوششوں کے ذریعے خطے کی بنیادی ترقی کے لیے عہد بستہ ہے۔
آئل پام مشن: قومی خوردنی تیل مشن - آئل پام (این ایم ای او – او پی) ایک نئی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے جس میں شمال مشرقی خطہ اور انڈمان اور نکوبار جزائر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ شمال مشرق کے تناظر میں بانس کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ خوردنی تیل کے مشن کا مقصد اگلے پانچ برسوں میں پام آئل کی کاشت کو 3.5 لاکھ ہیکٹر سے بڑھا کر 10 لاکھ ہیکٹر تک لے جانا ہے۔ شمال مشرقی خطہ کے لیے 50 فیصد نئی کاشت کاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اسکیم کی تخمینہ لاگت 11,040 کروڑ روپے میں سے تقریباً 6,000 کروڑ روپے کا براہ راست فائدہ شمال مشرقی ریاستوں کے کسانوں کو ہوگا۔
شمال مشرقی علاقائی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ (این ای آر اے ایم اے سی) کی بحالی: وزیر اعظم کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے این ای آر اے ایم ایس سی کی بحالی کے لیے 77.45 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دی تھی۔ اس بحالی پیکیج سے این ای آر اے ایم سی کو مختلف اختراعی اسکیموں مثلا کاشتکاری کی بہتر سہولیات کی فراہمی، کلسٹروں میں کسانوں کی تربیت، نامیاتی بیج اور کھادوں وغیرہ پر عمل درآمد کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے تقریباً 33,000 افراد کو براہ راست یا بالواسطہ روزی روٹی بھی ملے گا۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی میں شمال مشرقی کونسل (این ای آر) کے بدلتے کردار پر شیلانگ میں ورکشاپ: شمال مشرقی خطے کی ترقی میں شمال مشرقی کونسل کے بدلتے ہوئے کردار (این ای آر)کے عنوان پر ورکشاپ این ای سی، شیلانگ کے کانفرنس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب ایم وینکیا نائیڈو تھے۔
کوویڈ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ:
- اروناچل پردیش کے توانگ میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی جانب سے فراہم کردہ مالی مدد سے آکسیجن پلانٹ قائم کیا گیا۔
- 10710 فیملی ہیلتھ اینڈ ہائیجین کٹس،10 آکسیجن کنسنٹریٹرز ، 3 ضلعی اسپتالوں کے لیے 3 پورٹیبل ہیلتھ آلات، آکسی میٹر، ڈرگ کٹس اور ریاست ناگالینڈ میں 3 ٹیلی فونک میڈیکل کنسلٹنسی آلات کے ساتھ کوویڈ ریلیف کنٹینر متعینہ مقامات پر بھیجے گئے۔
- شمال مشرقی ریاستوں میں کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے صحت کی سہولیات کے لیے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے 2.50 کروڑ روپے کی منظوری دی۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت شمال مشرقی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ڈی ایف آئی) کی جانب سے خود کفیل دستکاری اسکیم
شمال مشرقی خطے کے چھوٹے کاریگروں کو مالی امداد فراہم کرکے آگے بڑھانے کے لیے این ای ڈی ایف آئی نے آتم نربھر شلپ کار یوجنا کا آغاز کیا۔
شمال مشرقی خطے اور جیو ٹیگنگ میں منصوبوں کی نگرانی:
شمال مشرقی خطے میں جیو ٹیگنگ کے ساتھ پروجیکٹ مانیٹرنگ میکانزم کی ترقی کے ابتدائی مرحلے کو ڈونر/این ای سی کی جانب سے مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جہاں اسرو کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈیٹا کی نقشہ سازی اور اشتراک میں ادارہ جاتی شرکت ہوئی ہے۔
منزل شمال مشرق (ڈِ این ای)اور آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم): شمال مشرقی ریاستوں کے دارالحکومت میں 15.01.2022 سے 22.01.2022 تک اے کے اے ایم اور ڈی این ای کے جشن کے لیے اعلیٰ سطح پر باقاعدہ ابتدائی میٹنگیں منعقد کی جارہی ہیں مائی گوو (مائی گوو) کے پلیٹ فارم سے کوئز مقابلوں اور ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کے پروگرام پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں اور عام لوگوں کو ان کی دل چسپی کے مطابق راغب کیا جا رہا ہے۔
وزرات کی ڈیجیٹلائزیشن: ایڈوانسڈ ای آفس ورژن 7.0 کا 100 فیصد نفاذ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملازمین کو نئے ورژن کو سنبھالنے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر نے ناگالینڈ میں متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا: وزیر موصوف نے دیما پور میں تربیتی امتحانی مرکز کا سنگ بنیاد رکھا اور ناگالینڈ کے کوہیما میں ریاستی ڈائریکٹوریٹ آف سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن میں مٹی کی جانچ لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے ناگالینڈ کے دیما پور کے تھاہیکھو گاؤں میں سویما گاؤں کو ملانے والے این ایچ 29 سے سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔
شمال مشرق کی ثقافت اور روایت کا تحفظ: بھارت سرکار نے شمال مشرقی خطے کی بھرپور اور متنوع روایات اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے کولکتہ (وزارت ثقافت کے تحت خود مختار تنظیم) میں کولکتہ کے مشرقی علاقائی ثقافتی مرکز (ای زیڈ سی سی) دیما پور میں ایک مشرقی علاقائی ثقافتی مرکز (ای زیڈ سی سی) قائم کیا ہے۔
شمال مشرقی خطے کے پسماندہ بلاکوں اور دیہات میں مرکوز ترقی: 40 پسماندہ بلاکوں کی نشان دہی کرتے ہوئے 8 شمال مشرقی ریاستوں کے 20 اضلاع میں مرکوز ترقی کے لیے خصوصی متعینہ وقت کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ دیہاتیوں کو اچھی زندگی کے لیے مساوی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے 40 دیہاتوں کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔
انڈیا روس دوستی کار ریلی 2021: اس تقریب کا اہتمام روس میں بین الاقوامی دوستی کار ریلی انجمن (آئی ایف سی آر اے) نے 18 سے 20 اپریل 2021 تک کیا تھا۔ اس پروگرام کی سرپرستی ایم ڈی او این آر نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اور وزارت خارجہ کے تعاون سے کی تھی۔
شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس):
01.01-2021 سے شمال مشرقی ریاستوں کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور کوویڈ 19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 413.63 کروڑ روپے مالیت کے 30 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ 231.19 کروڑ روپے مالیت کے 17 صحت پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔
این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی علاقہ وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
میدان کار
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
لاگت
(کروڑ روپے میں)
|
1
|
رابطہ (کنکٹیویٹی)
|
2
|
70.38
|
2
|
پانی کی فراہمی
|
2
|
83.99
|
3
|
تعلیم
|
9
|
28.07
|
4
|
صحت
|
17
|
231.19
|
|
جملہ
|
30
|
413.63
|
01.01.2021 سے شمال مشرقی ریاستوں کو مختلف اسکیموں کے تحت وزرات، این ایل سی پی آر ، ریاستی ایچ اے ڈِ پی، ایس آئی ڈی ایف، آسام کے خصوصی پیکیج،(بی ٹی سی، ڈی ایچ اے ٹی سی اور کے اے اے ٹی سی) جیسے شمال مشرقی خصوصی آئی ڈی ایس کے تحت 841.80 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
شمال مشرقی کونسل این ای سی کی اسکیمیں: 2021 (01.01.2021 سے 30.11.2021) کے دوران 289.38 کروڑ روپے کی لاگت کے 70 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی۔ اس دوران 73 پروجیکٹ 1257.68 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے۔
نارتھ ایسٹ روڈ ایریا ڈویلپمنٹ اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس): 2021 کے دوران 371.50 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 7 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ تاہم 2021 کے دوران کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔
30 فیصد جزو: جنوری 2020 میں مرکزی کابینہ نے شمال مشرقی ریاستوں اور ابھرتے ہوئے ترجیحی علاقوں میں معاشرے کے محروم/نظر انداز طبقات کی توجہ مرکوز ترقی کے لیے موجودہ "این ای سی اسکیموں " کے تحت 30 فیصد مختص کرنے کا آغاز کیا۔ اسکیم کے تحت نئے پروجیکٹوں کے لیے شمال مشرقی کونسل (این ای سی)کے مختص کردہ 30 فیصد کو منظوری دی گئی۔ چناں چہ، 2021 کے دوران این ای سی اسکیموں کے تحت 57.33 کروڑ روپے مالیت کے 21 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی۔
این ای سی کے کچھ اقدامات کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
- دیہی اقتصادی اور روزی روٹی پروجیکٹ: این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعے نافذ کردہ 3.00 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے پروجیکٹ کا مقصد ریاست منی پور میں ٹیبل فش کی پیداوار کے لیے مچھلی کے تالابوں کی تعمیر، تازہ مٹن/ بکری کے گوشت وغیرہ کے ذریعے بکری پالنے والے یونٹوں اور کسانوں کی معیاری پیداوار کو فروغ دینا ہے۔
- شمال مشرقی خطے میں سیب کی لو چلنگ شجرکاری کو فروغ دینا (2020-21): این ای آر سی آر ایم ایس کی جانب سے 3.07 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے شروع کیے گئے اس پروجیکٹ کا مقصد سیب کے پھلوں جیسے ویلیو ایڈڈ ہارٹی کلچرل فصل کی پیداوار میں اضافہ کرنا، پھلوں کی درآمدات میں کمی اور قدرافزا نقد فصل کے ذریعے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔ یہ فصلوں کی کاشت میں تبدیل ہونے پر مرکوز ہے۔ یہ پروجیکٹ میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں ہے۔
- تامینگلونگ ضلع، منی پور میں آرگینک چائے کی کاشت: این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعے 4.59 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نافذ کیے جانے والے اس پروجیکٹ کا مقصد روایتی زراعت کو نقد فصل کی کاشت میں تبدیل کرنا ہے۔
- منی پور کے نونی ضلع میں پائیدار کاشت کاری کے لیے مخلوط فصلوں، ماہی گیری اور مویشی پروری کو فروغ دینا: این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعے 50.61 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے اس منصوبے کا مقصد فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا، مخلوط فصل کو فروغ دینا اور مخلوط کاشت کاری کو آگے بڑھانا ہے۔
- شمال مشرقی خطے میں میگھالیہ میں دیہی آمدنی کو فروغ دینے اور کاروباری ایکو سسٹم کے قیام کے ذریعے پائیدار روزی روٹی کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ادویاتی اور خوشبودار پودوں (ایم اے پی) پر مبنی روزی روٹی کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ اس کی تخمینہ لاگت 4.85 کروڑ روپے ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد بنجر زمینوں پر انحصار کو کم کرنا اور اسے نقد فصلوں کی کاشت میں تبدیل کرنا ہے۔
- شمال مشرقی بھارت میں ماہی گیری اور سورپروری کو فروغ دینا: این ای آر سی آر ایم ایس کی جانب سے 4.90 کروڑ روپے لاگت کے تخمینہ سے اس پروجیکٹ کا مقصد کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے سور کے یونٹوں،ٹیبل مچھلی اور سور کے تازہ گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ آسام، اروناچل پردیش، منی پور اور میگھالیہ کی ریاستوں میں ہے۔
- منی پور کے امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، تھوبل اور بشنو پور اضلاع میں پگری ویلیو چین کاقیام: این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعے 4.72 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نافذ کیے جانے والے اس پروجیکٹ کا مقصد سور پروری کے لیے چارے کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مویشیوں کی خوراک کی پیداوار اور پیکیجنگ یونٹ قائم کرنا ہے۔
- آسام،منی پور اورمیگھالیہ میں شہد کی مکھی پالنے کا فروغ: این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعے نافذ کیے گئے 4.99 کروڑ روپے لاگت کے اس پروجیکٹ کا مقصد آسام، منی پور اور میگھالیہ میں شہد کی مکھی پالنے والے یونٹ تیار کرنا ہے۔
شمال مشرقی ریاستی سڑک سرمایہ کاری پروگرام (این ای ایس آر پی): اس اسکیم میں شمال مشرقی کی چھ ریاستوں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم،سکم اور تریپورہ میں دو مرحلوں میں تقریباً 433.225 کلومیٹر شاہراہوں/سڑکوں کی تعمیر کی گنجائش ہے۔ اپ گریڈیشن کا تصور کیا گیا ہے۔ 2021-22 کے دوران اب تک مجموعی طور پر 224.25 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔
بیرونی امداد یافتہ پروجیکٹ (ای اے پی): بیرونی امداد یافتہ پروجیکٹ بنیادی ڈھانچے، صحت، روزی روٹی وغیرہ جیسے شعبوں کی ترقی کے لیے مختلف بیرونی ایجنسیوں سے فنڈز اور تکنیکی مہارت حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں جو شمال مشرقی خطے کے لیے ضروری ہے۔ 37,690.16 کروڑ روپے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے 2021-22 کے دوران شمال مشرقی خطے کے لیے کل 27 پروجیکٹوں کے لیے فراہم کیے ہیں۔
آئی ٹی پہل: شمال مشرقی خطے میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی میں مدد کے لیے وزارت میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ مزید برآں آئی سی ٹی کو مختلف دیگر وزارتوں نے شمال مشرقی خطے میں نافذ کیے گئے مختلف بڑے منصوبوں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ این ای سی، این ای ڈی ایف آئی، این ای آر اے ایم اے سی، این ای ایچ ڈی سی وغیرہ جیسی مختلف تنظیموں کو بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔ اب تک کی بڑی کام یابیاں حسب ذیل ہیں:
- وزرات اور شمال مشرقی خطے کے بارے میں مزید معلومات کے ساتھ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی ویب سائٹ یعنی https://mdoner.gov.in کو ازسرنو تیار کیا گیا ہے
- این ایل سی پی آر (وسائل کا غیر لاپاز لبل سینٹرل پول) اور این ای ایس آئی ڈی ایس (شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی اسکیم) کے لیے کے لیے وقف پروجیکٹ پورٹلوں یعنی https://nesids.mdoner.gov.in اور https://nlcpr.mdoner.gov.in کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور این ایل سی پی آر پروجیکٹ پورٹل میں باقی چھوٹی اسکیموں یعنی این ای ایس آر آئی پی، ایس آئی ڈی ایف، بی ٹی سی (بوڈولینڈ علاقائی کونسل)، کے اے اے ٹی سی (کاربی انگلونگ خود مختار علاقائی کونسل)، ڈی ایچ اے ٹی سی (دیما حسنو خود مختار علاقائی کونسل) وغیرہ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
- شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے وزیر اعظم کی دفتر کی مساعی سے ڈیش بورڈ پورٹل پر مختلف وزارتوں / محکموں کے ذریعے شمال مشرقی خطے میں 50 کروڑ روپے اور اس سے زیادہ لاگت کے بڑے بنیادی ڈھانچے اور سماجی جاری منصوبوں کا نقشہ تیار کیا ہے۔
- این ای سی اسکیموں کا ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے اور https://data.mdoner.gov.in/
- کوویڈ-19 پروٹوکول پر عمل درآمد کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی دونوں مقاصد کے لیے ورچوئل کانفرنس نظام اور ویب روم سیشنز کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پہل: وزارت اور اس کی تنظیموں کی بڑی کام یابیوں کا روزانہ کی بنیاد پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے تخلیقی پوسٹوں، خبروں اور کہانیوں کے ذریعےاحاطہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں وزارت کےپروگراموں /اسکیموں کی رسائی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 14962
(Release ID: 1786211)
Visitor Counter : 228