سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

فضاء آلودہ کرنے والے اجزاء اور موسمیاتی تغیرات  زرِ گل  کے اجتماع پر اثر انداز ہوتے ہیں  : ایک مطالعہ  

Posted On: 29 DEC 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 دسمبر/ سائنس دانوں نے پایا ہے کہ فضائی آلودگی کے اجزاء  ، زرِ گل  کے اجتماع اور   مختلف قسم کے زر گل پر  اثر انداز ہوتے ہیں اور موسمیاتی صورتِ حال   سے متعلق ، اِن کا رد عمل منفرد ہوتا ہے ۔

          زرِ گل ہوا میں مل جاتےہیں اور اُس ہوا  کا حصہ بن جاتے ہیں ، جس سے ہم سانس لیتے ہیں ۔  انسانوں کے سانس لینے سے یہ تنفس کے بالائی نظام پر  دباؤ ڈالتے ہیں  ۔ یہ تنفس کے بالائی حصے پر اثر انداز ہوکر ناک کے نتھنوں اور  سانس کی نالیوں  میں الرجی  پیدا کرتے ہیں اور دمہ ،  ناک کی جھلی میں ورم اور سائنس میں تکلیف  جیسی کئی بیماریاں پیدا کرتے ہیں ۔

          ہوا میں ملے ہوئے زر گل الگ الگ مقامات پر  مختلف ہوتے ہیں کیونکہ یہ موسمیاتی اور ماحولیاتی  صورتِ حال  میں مختلف ہوتے ہیں ۔  اس بات کے شواہد میں  اضافہ ہوا  ہے کہ ہوا میں ملے ہوئے زر گل  شہری ماحول میں  الرجی والی بیماریوں میں اضافہ کرنے میں اہم رول  ادا کرتے ہیں ۔ آب و ہوا میں تبدیلی سے زر گل ہوا میں آلودگی  پیدا کرنے والے دیگر اجزاء مل جاتے ہیں اور ان میں ایک دوسرے سے ملنے اور انسانی صحت  پر مضر اثرات پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔

          اس پر غور کرتے ہوئے ، چنڈی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ( پی جی آئی ایم ای آر ) کے پروفیسر رویندر کھائیوال  نے  ماحولیاتی مطالعات کے محکمے کی چیئر پرسن ڈاکٹر  سمن مور  اور ریسرچ اسکالر محترمہ آکشی گوئل  کے ساتھ مل کر چنڈی گڑھ شہر میں  ہوا میں موجود زر گل پر  موسمیات اور فضائی آلودگی کے اثرات کا مطالعہ کیا ۔ اس گروپ نے  ، یہ پایا ہے کہ درجۂ حرات بارش ، متعلقہ رطوبت ، ہوا کی رفتار ، سمت اور ہوا میں موجود آلودگی والے ذرات ، خاص طور پر  نائیٹروجن آکسائیڈ ہوا میں موجود زر گل پر اثر انداز ہوتے ہیں  اور ان کا ایک خاص تعلق ہے ۔

          اس مطالعے کے لئے ، حکومتِ ہند کے سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی ) نے مالی مدد فراہم کی ہے اور بھارت میں پہلا مطالعہ ہے ، جو ہوا میں موجود زر گل پر   ہوا میں آلودگی کے ذرات اور  موسمیات کے تغیر کے اثرات کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔  یہ مطالعہ حال ہی میں ایلزیویر کے جرنل  ، سائنس آف دا ٹوٹل اینوائرمنٹ  میں شائع ہوا ہے ۔

          مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ زر گل کی ، جن اقسام کا مطالعہ کیا گیا ہے ، اُن کا موسم کی صورتِ حال اور فضائی آلودگی  کے لئے منفرد رد عمل ہے ۔ زر گل کی اکثریتی اقسام  کا موسم بہار اور خزاں میں پھولوں کے موسم میں درج کیا گیا ہے ۔ ہوا میں زر گل کی زیادتی ساز گار موسم کی صورتِ حال جیسے معتدل درجۂ حرارت ، کم رطوبت اور  بارش کے دوران زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ معتدل درجۂ حرارت  پھولوں کے کھلنے، پھول آنے اور زر گل کے جھڑنے اور پھیلنے میں زیادہ اہم رول ادا کرتا ہے ۔  اس کے برعکس ، بارش اور زیادہ  مرطوب موسم میں زر گل ہوا سے ختم ہو جاتا ہے ۔

          ہوا میں موجود زر گل اور آلودگی پیدا کرنے والے اجزاء کا ایک پیچیدہ تعلق کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔ سائنس دانوں کا منصوبہ ہے کہ وہ اس تعلق کے رجحانات کا تعین کرنے کے لئے طویل مدتی اعداد و شمار کی جانچ کریں گے ۔

          پروفیسر رویندر کھائیوال نے واضح کیا کہ  آب و ہوا کے مستقبل کے تئیں یہ امید کی جاتی ہے کہ شہری ماحول   ، پیڑ پودوں کی حیاتیاتی اور ان کی بظاہری پیمانوں پر  بہت اثر  انداز ہو گا ۔

          اس طرح مطالعے کے نتائج سے ، اِن نظریات   کا  کارآمد مطالعہ کیا جا سکتا ہے کہ ہوا میں آلودگی پیدا کرنے والے اجزاء ، زر گل کے اجتماع پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اس کے لئے مستقبل  میں مزید  اعداد و شمارکی جانچ کی جا سکتی ہے ۔

          موجودہ مطالعے کے نتائج ہند – گنگا  کے میدانی خطے میں  پولینوسس کے اثر کو کم کرنے اور اس کے اثرات کو ختم کرنے سے متعلق مناسب پالیسی مرتب کرنے میں  ہوا میں  موجود زر گل  ، ہوا میں آلودگی کے دیگر اجزاء اور آب و ہوا میں  تبدیلی  کے درمیان پیچیدہ تعلق   کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی ۔  یہ خطہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں فضائی آلودگی کے لئے اہم علاقے کے طور پر  شناخت کیا گیا ہے ۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\1-s2.0-S0048969721069059-ga1_lrg.jpg

Publication link:

DOI: https://doi.org/10.1016/j.scitotenv.2021.151829

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-12-2021)

U. No.  14951

 

 



(Release ID: 1786165) Visitor Counter : 4390


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu