وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

دواؤں کا روایتی بھارتی نظام

Posted On: 17 DEC 2021 4:03PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 117205 آیوروید ،233801 یونانی اور 47210 سدھ،4070 یوگ اور 2696 سوا رگپا سمیت کُل 404982 مرکبات کو اب تک روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) ڈاٹا بیس کے تحت  ٹرانسکرائب (ایک زبان کی عبارت کو دوسری زبان من  وعن)کیا جاچکا ہے۔

دنیا بھر میں پیٹنٹ دفاتر میں بھارتی روایتی علم کو بچانے اور استحصال کو روکنے کے لئے 20011 میں آیوروید ،یوگ  اور نیچروپیتھی، یونانی ،سدھ اور ہومیوپیتھی(آیوش) کی وزارت کے  اشتراک سے ٹی کے ڈی ایل سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کی کونسل کی ایک منفرد پہل ہے ۔ٹی کے ڈی ایل بھارت کی جانب سے کی گئی کوششوں کے ایک نتیجے کے طور پر شروع کی گئی تھی تاکہ ٹرمرک اور باسمتی پیٹنٹس کو کامیابی سے منسوخ کیا جاسکے جسے یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹرینڈ مارک آفس (یو ایس پی ٹی او) اور یوروپین پیٹنٹ آفس (ای پی او) کی طرف سے رسائی دی گئی تھی۔

    ٹی کے ڈی ایل کلاسکل سے دوا کے نظام آیوروید ،یونانی ، سدھا  اور سوا رگ پا سے متعلق روایتی کتابوں کے ساتھ ساتھ یوگ کی پریکٹس سے متعلق ہندوستان کے مالا مال روایتی علم کو شامل کرتا ہے۔ پیشگی آرٹ کے طور پر پی کے ڈی ایل ڈاٹا بیس میں سنسکرت ،ہندی ،عربی ، فارسی ، اردو ، تمل ،بھوتی  جیسی مقامی زبانوں میں موجود دوا اور صحت کی قدیمی متنوں سے معلومات (علم )کو پانچ بین الاقوامی زبانوں میں ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔ یہ غیر بین الاقوامی زبانیں ہیں انگلش ، فرینچ، جرمن ، اسپینش اور جیپنیز۔

موجودہ منظوریوں کے مطابق، ڈیٹا بیس تک رسائی دنیا بھر کے ان پیٹنٹ دفاتر کوجنہوں نے سی ایس آئی آر کے ساتھ غیر افشاء رسائی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ چودہ پیٹنٹ دفاتر بشمول انڈین پیٹنٹ آفس (کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارکس)، یورپی پیٹنٹ آفس، یو ایس پیٹنٹ آفس، جاپانی پیٹنٹ آفس، جرمن پیٹنٹ آفس، کینیڈین پیٹنٹ آفس، چلی پیٹنٹ آفس، آسٹریلین پیٹنٹ آفس، یو کے پیٹنٹ آفس، ملائیشین پیٹنٹ آفس، روسی پیٹنٹ آفس، پیرو پیٹنٹ آفس، اسپینش پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس اور ڈینش پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کو ٹی کے ڈی ایل ڈاٹا بیس تک رسائی دی گئی ہے۔

سی ایس آئی آر۔ٹی کے ڈی ایل یونٹ ٹی کے ڈی ایل شواہد کی بنیاد پر ہمارے روایتی علم سے متعلق پیٹنٹ درخواستوں پرتیسرےفریق کے مشاہدات اور پری گرانٹ مخالفت بھی داخل کرتا ہے۔ بھارتی روایتی علم کا تحفظ کرتے ہوئے ٹی کے ڈی ایل ثبوت کی بنیاد پر  اب تک، 245 پیٹنٹ درخواستیں یا تو واپس لے لی گئی ہیں یاان میں ترمیم کی گئی ہیں یا ایک طرف رکھ دی گئی ہیں۔

ٹی کے ڈی ایل سی ایس آئی آر کے تحت پروجیکٹوں کے ذریعہ نافذ کی گئی ہیں۔ 2021-22 کے مالی سال کے دوران ٹی کے ڈی ایل کے لئے مختص رقم 1141.350 روپے ہے۔

آئی پی آر کا تحفظ ان مفاہمت ناموں کا ایک ناگزیر حصہ ہے جس پر غیر ملکی اداروں کے ساتھ وزارت کے تحت خود مختار اداروں، آیوش کی وزارت کی جانب سے دستخط کئے گئے تھے۔

دہلی کے سی ایس آئی آر ٹی کے ڈی ایل یونٹ نے نیشنل بایو ڈائر سٹی اتھارٹی کے ساتھ ایک غیر افشاں سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں یہ دستخط پی بی آر سے   معلومات کو ٹی کے ڈی ایل ڈاٹا بیس میں  ممکنہ طو ر پر شامل کرنے کے لئے طریقہ کار کی نشاندہی کرنے کے علاوہ اندازہ لگایاجاسکے۔

*************

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.14537


(Release ID: 1786017) Visitor Counter : 136
Read this release in: English , Telugu