ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنر مندی کے فروغ کی وزارت نے ناگالینڈ کے بید اور بانس کے دستکاروں کی اضافی ہنر مندی کے لئے ایک پروجیکٹ شروع کیا
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت پریئرلرننگ کی ریکگنیشن کا مقصد روایتی دستکاری میں ناگالینڈ کے 4000سے زیادہ دستکاروں کو اضافی ہنر مندی سکھانا ہے
Posted On:
28 DEC 2021 8:10PM by PIB Delhi
ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ میں وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے ڈیجیٹل طریقے سے ریکگنیشن آف پرائر لرننگ (آر ای ایل)، جو کہ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کا ایک جزو ہے، کے تحت ناگالینڈ کے بید اور بانس کے کاریگروں کی اضافہ ہنر مندی کے لئے آج ایک پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس پہل کا مقصد روایتی دستکاری میں آر پی ایل اسسمنٹ اور سرٹیفکیشن کے ذریعہ مقامی بنکروں اور کاریگروں کو اضافی ہنر مندی سکھانا ہے تاکہ وہ اپنی پیداواریت میں اضافہ کرسکیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت 4000 سے زیادہ دستکاروں اور کاریگروں کو اضافی ہنر مندی کی تربیت دینے کا نشانہ ہے۔
توقع ہے کہ آر پی ایل کے تحت اضافی ہنر مندی کے پروجیکٹ سے غیر منظم شعبے کی افرادی قوت کی مسابقت میں بہتری آئے گی۔ کاریگروں اور بنکروں کو اسٹینڈرڈائز نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ رکھا جائے گا۔ اس سے موجودہ کاریگروں اور بنکروں کو رسائی حاصل ہوگی، جس سے وہ اپنے ذریعہ معاش کو برقرار رکھ سکیں گے اور اپنی ہنر مندی ، اور تکنیکی علم کو بڑھا سکیں گے ۔ اس کے علاوہ اس پائلٹ پروجیکٹ سے بید اور بانس کے کاریگروں کے روایتی اور مقامی کرافٹ کو فروغ ، مارکیٹنگ کی مہارت اور تکنیک کو تقویت ملے گی۔ اس پہل سے بھارتی حکومت کے سرٹیفکیشن کے ذریعہ اَپ اسکلنگ برج ماڈیول کے توسط سے روایتی دستکاری کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ اس پہل کے تحت ہر بیچ 12 گھنٹے کے اوریئنٹیشن اور 60 گھنٹے کے برج ماڈیول کے ساتھ 12 دنوں تک چلے گا۔ مزید بر آں برج ماڈیول کے ساتھ اوریئنٹیشن پروگرام کے بعد، کاریگر وں اور بنکروں کو رکگنیشن آف پرائر لرننگ (آر پی ایل) ٹائپ- 1 سے سرٹیفائڈ کیا جائے گا۔ ہنر مندی میں اضافے کی پہل کے لئے ٹریننگ فراہم کرنے والے پارٹنر کین کونسپٹ اور ہینڈلوم ناگا ہیں۔
پہل کا افتتاح کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ کرافٹ اور آرٹ ورک کی روایتی تکنیک بھارت کی مالا مال وراثت کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان ہنر مندیوں کے تحفظ کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ویژن ہے کہ شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ملک کے نوجوانوں کے لئے صحیح تال میل پیدا کیا جائے اور بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے۔ انہیں پختہ یقین ہے کہ بھارت کا مستقبل ہماری نوجوان آبادی، جن میں 4100 کاریگر شامل ہیں، جو دیما پور میں ٹریننگ لینے جار رہے ہیں، کی کوششوں ، توانائی اور کامیابی سے طے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ الگ تحریک نہیں ہے بلکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ایک بڑے ویژن کا حصہ ہے۔
جناب چندر شیکھر نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہمارے لئے ایک اہم مشن ہے، اسی لئے ہم یہاں اس پروگرام کو شروع کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں، جس سے کاریگروں کو تربیت اور تحریک ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناگالینڈ کے دورے کے دوران ،انہوں نے خطے میں موجود امکانات اور معاشی ترقی میں اس کے رول کے بارے میں محسوس کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نے ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیور شپ کی وزارت کو تحریک دی کہ وہ مقامی نوجوانوں کی معاشی آرزوؤں کی تکمیل اور انہیں ترقی کی راہ پر لے جانے کی کوشش کے تحت یہ پروگرام لے کر آئے۔
یہ پروجیکٹ مختلف مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا، جن میں کاریگروں اور بنکروں کا انتخاب ، تربیت دینے والوں کی ٹریننگ (ٹی او ٹی)، اور برج ماڈیول کے ساتھ آر پی ایل کے ذریعہ کاریگروں اور بنکروں کی اضافی ہنر مندی شامل ہے۔ کاریگروں اور بنکروں کا انتخاب ناگالینڈ کے روایتی کرافٹ کلسٹرز سے کیا جائے گا۔ اس انتخاب کو ان امیدواروں کے موجودہ تجربے کی بنیاد بنایا جائے گا۔ ٹرینرز کو یا تو موجودہ ڈاٹا بیس سے منتخب کیا جائے گا یا مجوزہ کلسٹرز سے موجودہ کاریگروں اور بنکروں کے لئے ایک ٹریننگ آف ٹرینر ( ٹی او ٹی) پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ کاریگروں اور بنکروں کو ہاتھ سے بنائی جانے والی اشیاء کی اختراعی اور جدید تکنیک میں تربیت دی جائے گی۔ ٹریننگ کے بعد سبھی کاریگر اور بنکر مائیکرو یونٹوں میں کام کریں گے، جو ان کے متعلقہ کلسٹرز میں قائم کی جائیں گی۔ اس دوران مستفدین کی باہری تبادلہ خیال میں سرگرم طریقے سے شرکت کی حوصلہ کی جائے گی تاکہ آخری مرحلے میں وہ اپنے طور پر مارکیٹ لنکجز میں کامیاب ہوسکیں۔
ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینورشپ کے لئے نفاذ کی نوڈل ایجنسی نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، جسے ہینڈی کرافٹ اینڈ کارپیٹ سیکٹر اسکل کونسل (ایچ سی ایس ایس سی) کی حمایت حاصل ہے، اس پروجیکٹ کی یومیہ بنیاد پر پیش رفت کی نگرانی کرے گی۔ اس پروجیکٹ کا مقصد لرننگ نتائج کو حاصل کرنا ہے، جن میں انٹر پرینیور شپ ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل خواندگی ، کام کے مقام پر کمیونی کیشن اسکل اور فروخت اور مارکیٹنگ اسکل کا فروغ شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کو صنعت کی شراکت داری کے ذریعہ بھی حمایت حاصل ہوگی، جو کہ اس پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ اور جاری مدد کے لئے ضروری ہے۔ صنعت 150 ٹرینرز کی تربیت ، بنیادی ڈھانچہ، خام مال کی فراہمی اور گھریلو اور بین الاقوامی بازار میں کرافٹ کے فروغ جیسے شعبوں میں مدد فراہم کرے گی۔
ستمبر 2021 میں جناب راجیو چندر شیکھر نے ناگالینڈ اور جموں وکشمیر (جے اینڈ کے) کا دورہ کیا تھا۔ اپنے دورے کے بعد انہوں نے متعلقہ علاقوں میں ختم ہور ہے روایتی کرافٹ کے تحفظ اور احیاء کے لئے ایک پروجیکٹ منعقد کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا تھا، کیونکہ دستکاری ان علاقوں میں روز گار پیدا کرنے والا ایک بڑا شعبہ ہے۔ یہ محسوس کیا گیا ہے کہ ناگالینڈ اور جموں وکشمیر میں ہیری ٹیج اور روایتی ہنر مندی کے کلسٹرز کو روایتی کرافٹ کی مانگ پوری کرنے کے لئے گاؤوں سے ہنر مند کاریگروں کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ جموں وکشمیر میں اس پروجیکٹ کا جیسا کہ یقین دہانی کرائی گئی تھی، وزیر موصوف کے دورے کے دو مہینے کے اندر تصور پیش کیا گیا اور تکمیل تک پہنچایا گیا۔ اس پہل کا مقصد صنعت اور مارکیٹ کو مربوط کرنا ، اور مائیکرو انٹر پرینیور شپ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ف ا- ق ر)
U-14920
(Release ID: 1786008)
Visitor Counter : 140