وزارت دفاع
ایم آئی جی21- طیارہ
Posted On:
20 DEC 2021 3:04PM by PIB Delhi
تیجس کو ایم آئی جی ۔21 (مِگ 21)لڑاکا طیارے کے متبادل کے طور پر شامل نہیں کیا جا رہا ہ، بلکہ بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف)کو جدید بنانے کے ایک حصے کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔ 30.09.2021 تک 24 ایل سی اے تیجس کی مینوچیکچرنگ پر اب تک خرچ کی گئی رقم 6,653 کروڑ روپے ہے۔ آئی اے ایف کے ایچ اے ایل کے ساتھ معاہدے پر غور کرتے ہوئے، مجموعی طورپر 123 تیجس لڑاکا طیاروں کی مینوفیکچرنگ کی جانی ہے۔ مزید پروڈکشن کا انحصار انڈین ڈیفنس سروسز/صارفین کو برآمد کی ضرورت پر ہے۔
یہ معلومات وزیرمملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب برجلال کے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
<><><><><>
ش ح-ا م-ج
U.No. : 14554
(Release ID: 1785984)
Visitor Counter : 212