بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای – اَنجو دیوی کا خود انحصاری کی جانب سفر کی پی ایم ای جی پی اسکیم

Posted On: 28 DEC 2021 2:04PM by PIB Delhi

 

          انجو دیوی کا تعلق بہار سے ہے۔ # پی ایم ای جی پی اسکیم نے انہیں  مدھوبنی پینٹنگ میں ڈپلومہ حاصل کرنے میں مدد کی اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے  قرض فراہم کیا۔ مدھوبنی آرٹ کے لئے  اپنے شوق  کو برقرار رکھتے ہوئے، انہوں  نے  ، اسے معاشی ذریعہ بنانے اور فنا ہوتے فن کو زندہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج  ، اُن کی انٹر پرائز ، جس کا نام ایس ایس ڈی متھیلا آرٹس  ہے ، نے  ، انہیں نہ صرف ایک  با وقار صنعت کار بنا دیا ہے ، بلکہ بہت سی دیگر خواتین کو روز گار فراہم کرکے ، انہیں خود کفیل بنایا ہے ۔

         دوسری خواتین کے لئے ، اُن کا پیغام ہے کہ ’’ ایسی سرگرمی کا انتخاب کریں  ، جس میں آپ کو دلچسپی ہو  ، خود کو خود انحصار بنائیں  اور اس کے ساتھ ہی دوسری خواتین کو روز گار فراہم کریں ۔  سخت محنت، لگن، معیاری پیداوار اور مسلسل اختراعات کامیابیوں کی جانب لے جائے گی۔ ‘‘

پی ایم ای جی پی اسکیم نے نہ صرف مالی اور تربیتی امداد فراہم کی ہے ، بلکہ ایم ایس ایم ای نے انجو دیوی اور کئی دیگر کے لئے کامیابی کی راہ کھولی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-12-2021)

U. No.  14901

 



(Release ID: 1785889) Visitor Counter : 157