وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے کی مہاراشٹر میں تلاشی کی کارروائی

Posted On: 28 DEC 2021 1:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 دسمبر 2021: 22دسمبر 2021 کو انکم ٹیکس محکمے نے مہاراشٹر کے نن دربار اور دھلے ا ضلاع میں دو تجارتی گروپوں کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں کی ہیں۔ یہ گروپ شہری تعمیر اور زمین کی ترقی کی تجارت میں مصروف ہیں۔ نن دربار، دُھلے اور ناشک میں پھیلے 25 سے زیادہ احاطوں میں تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی ہے۔

تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کے دوران جرائم کی طرف اشارہ کرنے والے کئی دستاویزات، ڈھیلے کاغذات اور ڈیجیٹل شواہد پائے اور ضبط کئے گئے ہیں۔

پہلے گروپ سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے سلسلے میں ضبط شدہ دستاویزات واضح طور پر اشارہ کرتے ہیں کہ انھوں نے بڑے پیمانے پر قابل ٹیکس آمدنی کو زیادہ اخراجات دکھا کر چھپایا ہے، بنیادی طور پر، یہ غیر اصلی ذیلی معاہدہ کے اخراجات اور ناقابل تصدیق پرانے قرض دہندگان کا دعوی کرکے کیا گیا ہے۔ تلاشی کی ٹیم کو پتہ چلا کہ یہ ذیلی معاہدے اپنے ملازمین کے فیملی ممبران کو دیئے گئے ہیں۔ نقدی میں غیر ریکارڈ شدہ اخراجات کے بارے میں بھی شواہد جمع کئے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات اشارہ کرتی ہیں کہ اس گروپ نے مذکورہ بدعنوانیوں کے تحت 150 کروڑ روپئے کے بقدر آمدنی کو چھپایا ہے۔

زمین کی ترقی دینے والوں کے معاملے میں یہ پایا گیا ہے کہ زمین کی لین دین کا کافی حصہ نقد میں کیا گیا ہے اور اسے باقاعدہ بہی کھاتوں میں درج نہیں کیا گیا ہے۔ مزید، جرائم کی طرف اشارہ کرنے والے دستاویزات ثبوت دیتے ہیں کہ زمین سے متعلق لین دین پر ’اون منی‘ حاصل کی گئی ہے۔ 52 کروڑ روپئے سے زیادہ کا کیش لون پایا گیا اور ضبط کیا گیا ہے۔

اب تک تلاشی کی کارروائی میں غیر حساب شدہ 5 کروڑ روپئے سے زیادہ کی نقدی اور زیورات جس کی قیمت 5 کروڑ روپئے ہے ضبط کی گئی ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

*****

U.No.14897

(ش ح – ا ک - ر ا)

 



(Release ID: 1785785) Visitor Counter : 135