وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

راجستھان میں انکم ٹیکس محکمے نے تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 28 DEC 2021 1:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28دسمبر 2021۔

انکم ٹیکس محکمہ نے 22 دسمبر  2021 کو دو گروپوں اور ان کے کاروباری کمپنیوں کے خلاف تلاشی اور ضبط کی کارروائیاں انجام دیں۔ ایک گروپ راجستھان، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں بجلی کے کھٹکے، تار ایل ای ڈیز بنانے کے کام اور ریئل اسٹیٹ اور ہوٹل کے کاروبار میں مصروف ہے، جبکہ دوسرا گروپ جے پور اور اس کے آس پاس کے شہروں میں رقم ادھار دینے کے کاروبار میں مصروف ہے۔ تلاشی کی کارروائی جے پور، ممبئی اور ہری دوار سمیت مختلف مقامات میں پھیلے 50 سے زیادہ حدود میں انجام دی گئی۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران بہت سے قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈاٹا پائے گئے اور انہیں ضبط کیا گیا۔ ضبط کے گئے ثبوت کے ابتدائی تجزیوں سے معلوم ہوا ہے کہ بہت سی کمپنیاں، جو بجلی کے کھٹکے، تار، ایل ای ڈی وغیرہ بنانے کے کاروبار میں مصروف ہیں۔ اس طرح کے سامان فروخت کرتی رہی ہیں، جو کھاتے کے مستقل کتابوں میں ریکارڈ نہیں کی گئی ہیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی علم میں آئی کہ وہ قابل ٹیکس آمدنی کم کرنے کے بوگس اخراجات کلیم کررہے ہیں۔ اس گروپ کے معاملے میں تلاش کرنے والی ٹیم نے 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کی غیرمنکشف آمدنی کے لین دین کے ثبوت کا پتہ لگایا ہے۔ اس گروپ کے اہم شخص نے غیرمنکشف آمدنی کے طور پر 55 کروڑ روپے کا اعتراف کیا  ہے۔

دوسرے گروپ سے ضبط کیے گئے دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ وہ بیشتر قرض نقدی ادا کیا کرتا ہے اور ان قرضوں پر سود کی زیادہ شرح وصول کرتا تھا۔ اس گروپ کے 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کی غیر منکشف آمدنی سے متعلق ثبوت کا پتہ چلا ہے۔ اب تک تلاشی کی کارروائی کے دوران کل 17 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور نیا حساب کتاب والی نقدی ضبط کی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

************

 

ش ح ۔   ح ا ۔   ت ع

 U:14894


(Release ID: 1785780) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Telugu