وزارت دفاع

مغربی بیڑے کی کمان میں تبدیلی


ریئر ایڈمیرل سمیر سکسینا، این ایم نے سوارڈ آرم کے فلیٹ کمانڈر کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 27 DEC 2021 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی 27 دسمبر 2021:

مغربی بیڑے، جسے بھارتی بحریہ کے ’سوارڈآرم‘ کے طور پر بھی جاناتا ہے، نے  27 دسمبر 2021 کو ریئر ایڈمرل اجے کوچر، این ایم کے ذریعہ ریئر ایڈمرل سمیر سکسینا، این ایم کو چھڑی سونپے جانے پر عہدے کی تبدیلی کا مشاہدہ کیا۔

ریئرایڈمیرل سکسینا یکم جولائی 1989 کو بھارتی بحریہ میں شامل ہوئے تھے۔ وہ قومی دفاعی اکادمی ، کھڈک واسلا ؛  ڈفینس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن  اور نول وار کالج، نیو پورٹ ، یو ایس اے،کے سابق طالب علم ہیں ۔ نیوی گیشن اور ڈائرکشن کے ماہر، سکسینا کی تقرریوں میں آئی این ایس وِراٹ کی ڈائرکشن ٹیم کا حصہ ہونا اور بھارتی بحریہ کے جہاز کٹھار، گوداوری اور دہلی کے جہازرانی  افسر کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔ انہوں نے آئی این ایس ممبئی کے اگزیکیوٹیو افسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ان کی کمان کی مدت میں ماریشن کوسٹ گارڈ شپ گارڈین اور بھارتی بحریہ کے جہاز کولش اور میسور کی کمان شامل ہے۔موصوف نے قومی دفاعی اکادمی اور قیادت و طرزعمل کے مطالعہ کے مرکز میں تربیتی تقرریاں انجام دیں۔ ان کی اسٹاف تقرریوں میں ڈائرکٹوریٹ آف پرسنل میں ایک عہدہ اور بحریہ کے سربراہ کے نول اسسٹنٹ ، آئی ایچ کیو ایم او ڈی (این) میں غیر ملکی کو آپریشن کے پرنسپل ڈائرکٹرکے طورپر خدمات شامل ہیں۔وہ بھارتی ہائی کمیشن، لندن میں بحریہ کے مشیر بھی رہے۔ فلیگ رینک کے طور پر ترقی حاصل ہونے پر، 05 فروری 2020 کو ان کی تقرری بحری عملے کے اسسٹنٹ چیف (پالیسی اور منصوبے) کے طور پر ہوئی۔

ریئر ایڈمیرل کوچر، این ایم نے نئی دہلی میں واقع ایچ کیو اے ٹی وی پی میں پروجیکٹ ڈائرکٹر (آپریشن اور تربیت) کے طور پر عہدہ سنبھالا۔

 

************

 

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14876



(Release ID: 1785683) Visitor Counter : 165


Read this release in: Hindi , English , Marathi