کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پچھلے سال کے مقابلے اس سال ماہ اکتوبر کے دوران معدنیات کی پیداوار میں 20.4 فیصد کا اضافہ

Posted On: 27 DEC 2021 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27دسمبر؍2021:

 

ہندوستانی کان کنی بیورو(آئی بی ایم)کے عبوری اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2021ء (بنیاد :2011-12=100)کے لئے کان کنی اور نکاسی سیکٹر کی پیداوار کا اِنڈیکس 109.7 پر ہے، جو پچھلے سال اِسی ماہ کے دوران کے مقابلے 20.4فیصد زیادہ ہے۔اپریل-اکتوبر21-2020ء کی مدت کے لئے مسلسل اضافہ پچھلے سال کی اِسی مدت کے مقابلے میں 11.4فیصد بڑھاہے۔

اکتوبر 2021ء میں اہم معدنیات کی پیداواری سطح یہ تھی۔ کوئلہ639لاکھ ٹن، لِگنائٹ 37لاکھ ٹن، قدتی گیس(استعمال شدہ)2954ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم(کچا) 25لاکھ ٹن، باکسائٹ 1792 ہزار ٹن، کرومائٹ 130ہزار ٹن، تانبہ11 ہزار ٹن، سونا 109 کلو گرام، لوہا (کچا) 190 لاکھ ٹن،سیسہ 33 ہزار ٹن، میگنیز کچا 202 ہزار ٹن،زنک137 ہزار ٹن، چونا پتھر319لاکھ ٹن، فاسٹفیٹ 127 ہزار ٹن، میگنیٹ 10 ہزار ٹن اور ہیرا 24 کیریٹ۔

اکتوبر 2021ء کے دوران اکتوبر 2020ء کے مقابلے مثبت اضافہ دکھانے والی اہم معدنیاتی پیداوار میں:سونا(55.7فیصد)، لگنائٹ )49.7فیصد) میگنیسائٹ )33.1فیصد)، کرومائٹ (30 فیصد)، قدرتی گیس(استعمال والی)(25.8فیصد) اور کوئلہ (14.5فیصد) شامل ہیں۔ منفی اضافہ دکھانے والے دیگر اہم معدنیات کی پیداوار یہ رہی:ہیرا(-98.8فیصد) فاسفیٹ (-25.5فیصد)، پیٹرولیم(کچا) (-2.2فیصد)

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14868)


(Release ID: 1785613) Visitor Counter : 173
Read this release in: English , Hindi , Tamil