وزارت دفاع

نائب امیر بحریہ پنیت کے بہل، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے کمانڈنٹ، انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 27 DEC 2021 5:50PM by PIB Delhi

نائب امیر بحریہ پونیت کے بہل نے 26 دسمبر 21 کو انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالا۔ فلیگ آفیسر کو 01 جولائی 84 کو ہندوستانی بحریہ میں عہدہ دیا گیا تھا۔ این ڈی اے کھڈکواسلا کے سابق طالب علم کے طور پر انھوں نے DSSC ویلنگٹن سے اسٹاف کورس کیا اور کالج آف نیول وارفیئر، ممبئی سے نیول ہائر کمانڈ کورس کیا تھا۔ ایک تجربہ کار میری ٹائم ریکونیسنس پائلٹ کے طور پر انھوں نے چھ مختلف قسم کے طیارے اڑائے ہیں۔ ان کے آپریشنل تجربے میں آپریشن تاشا اور آپریشن وجے میں فعال شرکت شامل ہے۔ وہ جہاز کے ایک مستند غوطہ خور بھی ہیں۔ انھوں نے عملے اور تربیتی اسائنمنٹس کے وسیع چیلنجنگ آپریشن مکمل کیے ہیں۔

ان کی تربیت اور عملے کی اسائنمنٹس میں بحریہ کے ہیڈکوارٹر میں DSSC ویلنگٹن اور JDNAS (ایوی ایشن پلانز) میں ڈائرکٹنگ اسٹاف کے طور پر تقرریاں شامل ہیں، جہاں انھوں نے ہوائی جہازوں کی شمولیت کے لیے کامیابی کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھایا اور نیول ایوی ایشن کے تناظر اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا مسودہ تیار کیا۔ ان کی کمانڈنگ مدت میں گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس بیٹوا، آف شور گشتی جہاز، آئی این ایس سجاتا اور آئی این ایس رجالی شامل ہیں، جو ملک کے اہم اسٹریٹجک ایئر بیس میں سے ایک ہے۔ رجالی کی کمانڈ کے دوران، انھوں نے بیس سے P8I طیارے کے ہموار انڈکشن اور آپریشنلائزیشن کی کامیابی سے نگرانی کی۔ وہ ٹوکیو میں ہندوستانی سفارت خانے میں 2007 سے 2010 تک ڈیفنس اتاشی، جاپان کی حیثیت سے جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہم آہنگی کی منظوری کے ساتھ بھی مقیم تھے، جہاں انھوں نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان سیکورٹی تعاون پر ایک تاریخی مشترکہ اعلامیہ کو مربوط کرنے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے اور سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوری 2015 میں فلیگ رینک پر ترقی کے بعد، وہ نئی دہلی میں اے سی آئی ڈی ایس (WSOI)، فلیگ آفیسر کمانڈنگ گوا نیول ایریا اور فلیگ آفیسر نیول ایوی ایشن گوا میں، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا ممبئی، چیف اسٹاف آفیسر کے عہدے پر فائز رہے۔ 01 جنوری 21 کو نائب امیر بحریہ کے عہدے پر ترقی کے بعد، انھوں نے پروجیکٹ سی برڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔

فلیگ آفیسر کو 2020 میں اتی وششٹ سیوا میڈل، 2015 میں وششٹ سیوا میڈل، 2005 میں چیف آف دی نیول اسٹاف کی طرف سے توصیف اور 1998 میں DSSC ویلنگٹن میں Lentaigne میڈل سے نوازا گیا۔ ان کی شادی مسز انجلی بہل سے ہوئی ہے اور ان کے دو بیٹے، دھرو بہل اور رابن بہل ہیں۔

 

 **************

ش ح۔ ف ش ع- س ا  

U: 14872



(Release ID: 1785601) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil