شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق کی بید اور بانس کی ترقیاتی کونسل (این ای سی بی ڈی سی) نے شمال مشرقی خطہ کی ترقیات (ڈی او این ای آر) کی وزارت کے تحت آئندہ ہونے والا آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کیلئے متعینہ شمال مشرقی تہوار کی تجویز پیش کی

Posted On: 27 DEC 2021 5:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی شمال مشرقی خطہ کی ترقیات (ڈی او این ای آر) کی وزارت کے تحت کام کرنے والی شیلانگ کی شمال مشرقی کونسل کی شمال مشرق کی بید اور بانس کی ترقیاتی کونسل (این ای سی بی ڈی سی)، بانس کے قدیم ترین شعبہ کو نئے دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیت اور وسائل کو صلاحیت سازی، تربیت، ٹیکنالوجی کی فراہمی، اور اسے بازار سے جوڑنے میں لگاتی ہے۔ عالمی بازار میں تیز رفتار تبدیلیوں کے مدنظر، بانس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی روایتی پیشکش کی جمالیات کو ہم آہنگ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

شمال مشرقی کونسل، شیلانگ کے رکن، ایئر مارشل جناب انجن کمار نے شمال مشرقی بید اور بانس کی ترقیاتی کونسل (این ای سی بی ڈی سی) کے گوہاٹی میں واقع دفتر کا دورہ کیا اور بانس کے شعبہ کی ترقی کے موضوع پر وہاں کے مینیجنگ ڈائرکٹر، ڈاکٹر شیلندر چودھری اور دیگر افسران سے تفصیلی گفتگو کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X2OB.jpg

مینیجنگ ڈائرکٹر، ڈاکٹر شیلندر چودھری نے شمال مشرقی کونسل کے رکن، ایئر مارشل جناب انجن کمار گوگوئی کو آئندہ ہونے والا  آزادی کا امرت مہوتسو، متعینہ شمال مشرقی تہوار کے لیے این ای سی بی ڈی سی کے ذریعے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا، جسے 15 سے 21 جنوری، 2022 کے درمیان گوہاٹی کے کلا شیتر میں منعقد کیا جائے گا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:14866


(Release ID: 1785593) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Manipuri