قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے وزیر جناب اَرجن مُنڈا نے 23 دسمبر 2021ء کو ٹرائیفیڈ وَن دَھن کرونیکل لانچ کیا

Posted On: 24 DEC 2021 7:20PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،24دسمبر؍2021:

 

0001.jpg

 

0002.png

 

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے 23 دسمبر 2021ء کو ٹرائیفیڈ کی کئی قابل ذکر پہلوں کا مبارک آغاز کیا، جن میں ایک ٹرائیفیڈ وَن دَھن کرونیکل ہے۔ اِس اہم منصوبے میں وَن دَھن یوجنا اور ٹرائیفیڈ کی سرگرمیوں کو لے کر مکمل وسائل ہیں۔

قومی معیشت میں جنگلوں اور قبائلی اشیاء جمع کرنے والوں کے رول کو تسلیم کرتے ہوئے ٹرائیفیڈ نے ٹرائیفیڈ وَن دَھن کرونیکل میں ملک میں قبائلی صنعتوں کو بڑھاوا دینے کےلئے کئے گئے کاموں کے ساتھ ساتھ وَن دَھن وِکاس یوجنا کے تحت قبائلی کاروباریوں کی حصولیابیوں کا دستاویز تیار کیا ہے۔اِس کرونیکل میں منصوبے  کے پیچھے موجود تصور ، جو کام کئے گئے ہیں، کئے جارہے ہیں اور مستقبل میں اِس منصوبے کو چلانے والے اشخاص کے لئے دلکش اور تصویروں سے بھرے  طریقوں سے کس طرح کی مدد کی جاسکتی ہے، اس کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔

اِس کرونیکل میں ٹرائیفیڈ کی سرگرمیوں کی مکمل تفصیل ملتی ہے،جن سے تقریباً 16لاکھ قبائل کی زندگی پر اثر پڑاہے۔ اِن میں چنندہ جنگلاتی پیداوار کے لئے کم سے کم امدادی قیمت(ایم ایس پی)کی شروعات ، مہیا کی گئی تربیت، وی ڈی وی کے سی میں شروع ہوا قیمتوں کا تعین ، تیار کی گئی نئی مصنوعات، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ کے لئے عمل میں لائے گئے نئے طریقے ، اب تک کی حصولیابیاں  اور مستقبل کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ مستقبل میں پروگراموں کے لئے کام کرنے والے افسران کے تئیں ایک احکام اور اطلاعاتی کتابچے کی شکل میں کام آنے والی باتیں شامل ہیں۔

 

0003.jpg

 

ٹرائیفیڈ قبائل کو بااختیار بنانے کے لئے کئی قابل ذکر پروگرام نافذ کرتارہا ہے۔پچھلے دو سالوں کے دوران کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی) کے توسط سے چھوٹی چھوٹی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی)کی مارکیٹنگ کے لئے نظم اور ایم ایف پی کےلئے قیمت سریز کے فروغ نے قبائلی ایکو سسٹم کو وسیع اندازمیں متاثر کیا ہے۔اِس سے قبائلی معیشت میں کروڑوں روپے آئے ہیں۔قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے 2013ء میں ایم ایف پی اکٹھا کرنے والوں کے لئے سماجی تحفظ کے اقدام کی شکل میں تیار کیا گیا ’کم از کم امدادی قیمت‘(ایم ایس پی)کے توسط سے چھوٹی چھوٹی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی)کی مارکیٹنگ کے لئے سسٹم اور ایم ایف پی کے لئے قیمت سریز کے فروغ کا مقصد وسائل کی بنیاد پر استحکام کو یقینی بناتے ہوئے قبائلی جمع کرنے والوں، پرائمری پروسیسنگ، ذخیرہ اندوزی، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے لئے مناسب قیمت کو یقینی بنانے کے لئے ایک ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔اس منصوبے کے تحت ریاستی حکومتوں نے خرید شروع کردی ہے۔ قبائلی اکٹھا کرنے والوں کو زیادہ آمدنی مہیا کرنے کےلئے تقریباً تمام ایم ایف پی اشیاء کی کم از کم امدادی قیمت کو 2020ء میں ترمیم کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں ایم ایف پی  اسکیم کے لئے ایم ایس پی کے  تحت 87 ایم ایف پی آتےہیں۔

 

0004.png

 

اِسی اسکیم کی ایک اِکائی وَن دَھن آدیواسی اسٹارٹ اَپ قبائلی اشیاء جمع کرنے والوں ، جنگل میں رہنے والوں اور گھر میں رہنےوالے قبائلی کاریگروں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے ذریعے کے طورپر اُبھرا ہے۔دو سال سے بھی کم عرصے میں ٹرائیفیڈ کے ذریعے 52,976وَن دَھن اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں (وی ڈی ایس ایچ جی)کو 300 جنگلوں میں رہنےو الوں کے  3110وَن دَھن کسان کیندر سموہوں (وی ڈی وی کے سی)میں شامل کیا گیا ہے۔ ریٹیل مارکیٹنگ کے تحت اب تک کل 144 ٹرائبس انڈیا آؤٹلیٹس کھولے جاچکے ہیں۔ اِس کے علاوہ وَن دَھن ایس ایچ جی  کے مستفدین کے ذریعے خریدی جارہی مختلف جنگلاتی پیداوار کی قیمتوں کے تعین کے لئے جگدل پور اور رائے گڑھ (مہاراشٹر) میں دو ٹرائی فوڈ منصوبوں کو جلد ہی شروع کیا جارہاہے۔ ٹرائیفیڈ نے مختلف وزارتوں اورمحکموں کے مختلف منصوبوں کے تال میل کے توسط سے اپنے کاموں کو وسیع کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور مشن موڈ میں مختلف قبائلی ترقیاتی پروگرام چلائے گئے ہیں۔

 

0006.png

 

ٹرائیفیڈ کی اہم سرگرمیوں میں حساسیت ، روزی روٹی میں اضافے کے لئے ادارے کی تعمیر اور قبائلی فرقے کی کاروباری ترقی کے ذریعے قبائلیوں میں صلاحیت سازی کی تعمیر شامل ہے۔

 اِس سلسلے میں ٹرائیفیڈ ، قبائلی فرقوں کی ہنرمندی اور تربیت سے متعلق کئی پروگرام چلا رہا ہے، تاکہ مستقل طورپر اُن کی اقتصادی سرگرمیوں کو موؤثر انداز سے چلانے اور قومی و بین الاقوامی بازاروں میں تیار شدہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے مواقع کی کھوج اور مواقع پیدا کرنے میں اُن کی مدد کی جاسکے۔

 

0008.jpg

 

آتم نر بھربھارت کی تعمیر کو لے کر وزیر اعظم کے ذریعے لوکل کے لئے ووکل بننے پر زور دیئے جانے کے ساتھ ساتھ ٹرائیفیڈ قبائل کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرنے والی نوڈل ایجنسی کے طورپر مسلسل نئی پہل شروع کرتاہے، جس سے قبائلی افراد کی آمدنی اور روزی روٹی میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے۔ساتھ ہی اُن کی زندگی اور روایتوں کا تحفظ بھی کیا جاتاہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 

(U: 14808)



(Release ID: 1785193) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi