سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی ڈی بی ایسے ریسیور ماڈیولس کی تیاری اور پیداوار میں مدد کرتا ہے ، جو نیوی گیشن سپورٹ فراہم کرنے والے ایپ کے لئے لازمی ہیں

Posted On: 25 DEC 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،25 دسمبر/ بھارت جلد ہی  نیوک ( بھارتی  کونسٹیلیشن کے ساتھ نیوی گیشن ) کے لئے ضروری رسیور ماڈیولس  کو تیار اور ان کی پیداوار کرے گا۔ یہ سات سیٹلائٹس کے ایک کلسٹر کے لئے اسرو کی طرف سے تیار کردہ ایک ایپلی کیشن ہے، جو بھارت اور اس کے ارد گرد 1,500 کلومیٹر سے زیادہ نیوی گیشن سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ، اس ٹیکنالوجی کو  بہتر بنانے کے لئے تعاون ، جو جی پی ایس ( گلوبل پوزیشننگ سسٹم) کے لئے بھی ضروری ہے، بھارت کو الیکٹرانکس سسٹم  ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لئے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے  میں  ایک اہم قدم ہوگا۔

         حکومتِ ہند کے سائنس و ٹیکنا لوجی کے محکمے کے ایک آئینی ادارے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ نے حیدر آباد میں قائم منجیرا  ڈیجیٹل سسٹم پرائیویٹ لمیٹیڈ ( ایم ڈی ایس ) کو ، جو ایک ڈجیٹل سگنل پروسیسنگ ( ڈی ایس پی ) کی تحقیق و ترقی کی ایک کمپنی ہے ، جس کا مقصد نیوک ایپ کے لئے ضروری ریسیور ماڈیولس بڑی مقدار میں تیار کرنے کے لئے اعلیٰ کار کردگی والی کمپیوٹنگ کے نئی نسل کے کمپیوٹنگ آرکیٹکچر ڈیزائن تیار کرنا ہے ، مالی امداد کو منظوری دی ہے ۔  اس سے اسٹریٹیجک اہمیت کے شعبوں اور اقتصادی خود انحصاری میں بھارت کی ٹیکنا لوجی کی لیڈر شپ قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔

         کمپنی نے پیٹنٹ شدہ یونیورسل ملٹی فنکشنل ایکسلریٹر (یو ایم اے) کا استعمال کرتے ہوئے ، بیس بینڈ پروسیسر کو بھی ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس یو ایم اے کو عام ڈیجیٹل سگنل پروسیسنگ (ڈی ایس پی ) ایپلی کیشنز  ، جیسا کہ سرور ایکسیلریشن، ایج کمپیوٹنگ، نوڈ کمپیوٹنگ، کمپیوٹر ویژن، سگنل پروسیسنگ وغیرہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

         راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری، آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس، ٹی ڈی بی نے کہا کہ  ’’ ٹی ڈی بی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ترقی کے لئے سازگار ماحولیاتی نظام تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے، چاہے وہ اسٹارٹ اپ ہوں ، ایم ایس ایم ایز ہو یا قائم کردہ کمپنیاں ہوں۔ ہم، ٹی ڈی بی میں، قومی مفاد کی جدید ٹیکنالوجی جیسے سیمی کنڈکٹرز، گرین ہائیڈروجن، دفاع، ایرو اسپیس اور اسی طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ‘‘

         کمپنی کے سی ای او، ڈاکٹر وینو کنڈاڈائی نے کہا کہ  ’’ اس وقت ٹی ڈی بی کی مدد مقامی مصنوعات کی ترقی اور کمرشلائزیشن  درست وقت پر کی گئی  کوشش ہے اور  یہ انتہائی مددگار ثابت ہوگی۔ منجیرا میں، ہم چپس کی ایک رینج کو ڈیزائن اور تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں  ، جو الیکٹرانک چپ ڈیزائن اور ترقی میں خود انحصاری کے لئے ملک کے اقدامات میں  اہم تعاون  ہو گا  ۔

 

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017PHV.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-12-2021)

U. No.  14801



(Release ID: 1785178) Visitor Counter : 167