وزارت خزانہ
احمد آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹلی جنس ( ڈی جی جی آئی ) کے عہدیداروں نے مقامی سینٹرل جی ایس ٹی کے عہدیداروں کی مدد سے کانپور میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں
Posted On:
24 DEC 2021 4:40PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،24 دسمبر/ خصوصی خفیہ اطلاع ملنے پر ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس ( ڈی جی جی آئی )، احمد آباد کے عہدیداروں نے 22 دسمبر ، 2021 ء کو کانپور میں مقامی مرکزی جی ایس ٹی عہدیداروں کے ساتھ مل کر ایک تلاشی کی کارروائی انجام دی ۔ یہ تلاشی کی کارروائیاں شکھر برانڈ پان مسالحہ اور تمباکو مصنوعات تیار کرنے والے میسرز ترو مورتی فریگرینس پرائیویٹ لمیٹیڈ ، کانپور اور اشیاء کی نقل و حمل میں شامل میسرز گنپتی روڈ کیریئرز، ٹرانسپورٹ نگر، کانپور کے آفس کے دفاتراور گوداموں میں انجام دی گئیں ۔
معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ مینو فیکچرر نے قابل نفاذ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر بڑی مقدار میں اشیاء کی سپلائی کی ہے ۔ ٹرانسپورٹر نے مبینہ طور پر غیر موجود فرموں کے نام پر متعدد انوائس تیار کرکے ، جو پورے ایک ٹرک سامان کے لئے 50000 روپئے سے کم تھی ، استعمال کیا ہے تاکہ اشیاء کی نقل و حمل کے لئے ای وے بلوں کی تیاری سے بچا جا سکے ۔ یہ ٹرانسپورٹر ، اس طرح کی بڑی مقدار میں سپلائی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم نقد وصول کرتا تھا اور اسے اپنا کمیشن کاٹ کر مینو فیکچر کرنے والی کمپنی کو ادا کرتا تھا ۔
عہدیداروں نے ابتدائی طور پر فیکٹری کے احاطے کے باہر ، اِ س طرح کے چار ٹرکوں کو کامیابی سے ضبط کیا ہے ، جنہیں ای وے بل اور انوائس کے بغیر فیکٹری سے باہر بھیجا جا رہا تھا ۔ اس سے خفیہ اطلاعات کی تصدیق ہو تی ہے ۔
فیکٹری کے احاطے میں فزیکل طور پر اسٹاک لینے کے دوران، خام مال اور تیار مصنوعات کی مقدار میں کافی فرق پایا گیا کیونکہ تیار شدہ مصنوعات کو غیر قانونی طور پر باہر لے جایا گیا تھا۔ کمپنی کے مجاز دستخط کنندہ نے قبول کیا ہے کہ سامان جی ایس ٹی کے بغیر بھیجا گیا ہے ۔
جی ایس ٹی کی ادائیگی کے بغیر سامان کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والی 200 سے زیادہ جعلی رسیدیں ٹرانسپورٹر میسرز گنپتی روڈ کیریئر س کے احاطے میں پائی گئیں۔ ٹرانسپورٹر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ جعلی رسیدوں کے تحت سامان ای وے بل کے بغیر بھیجا گیا اور فروخت سے حاصل ہونے والی نقد رقم حاصل کی جاتی ہے اور مینوفیکچرر کے حوالے کی جاتی ہے۔ ٹرانسپورٹر کے قبضے سے 1.01 کروڑ روپئے کی نقد رقم بھی ضبط کی گئی۔
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 143 ، آنند پوری ، کانپور میں واقع میسرز اوڈو چیم انڈسٹریز ، قنوج ، یو پی کے ساجھیداروں کی رہائش گاہ پر بھی ، جو مذکورہ کمپنی کو پرفیومری کمپاؤنڈ سپلائی کر رہے تھے ، تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی ۔ شبہ تھا کہ فروخت سے حاصل ہونے والی نقد رقم ، اِس احاطے میں چھپائی جاتی ہے ۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران ، رہائش گاہ سے بڑی مقدار میں نقد رقم حاصل ہوئی ہے ، جو کاغذ میں لپیٹ کر رکھی گئی تھی ۔ نقد رقم کی گنتی کا کام اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کانپور کے عہدیداروں کی مدد سے شروع کیا گیا ہے ، جو 24 دسمبر ، 2021 ء کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ امید ہے کہ یہ نقد رقم 150 کروڑ روپئے سے زیادہ ہو گی ۔
ایجنسی نے مزید تحقیقات مکمل ہونے تک یہ نقد رقم سی جی ایس ٹی ایکٹ کے دفعہ 67 کے تحت ضبط کرنے کی تجویز رکھی ہے ۔
اب تک ٹیکس واجبات کے طور پر 3.09 کروڑ روپئے کی رقم ضبط کی گئی ہے ۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ، جس کے بعد ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (24-12-2021)
U. No. 14802
(Release ID: 1785177)
Visitor Counter : 170