وزارت دفاع

آئی این ایس سدرشنی کی خلیجی ممالک میں تعیناتی

Posted On: 24 DEC 2021 5:38PM by PIB Delhi

آئی این ایس سدرشنی اس وقت خلیجی خطے میں تعیناتی کے اپنے اختتامی مرحلے پر ہے جس کا مقصد ہندوستانی بحریہ کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دوستانہ غیر ملکی بحریہ کو آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرانے اور بورڈ سیل ٹریننگ پلیٹ فارمز پر تربیت اور ’دوستی کے پل‘ کی توسیع کرنا ہے۔

22 دسمبر کو جہاز کو آئی آر آئی ایس زرہ کے ذریعہ پورٹ شاہد بہونار، بندر عباس (ایران) لے جایا گیا۔ جیٹی پر آئی آر آئی نیوی کے نیول بینڈ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ آئی آر آئی بحریہ اور نیول اتاشی ہندوستانی سفارت خانے کے ایک وفد نے جہاز کا استقبال کیا۔

استقبالیہ کے بعد ایران میں ہندوستان کے سفیر عزت مآب گدام دھرمیندر کا آن بورڈ دورہ ہوا۔ انھیں ان کی ٹیم کے ساتھ جہاز کا گائیڈڈ ٹور فراہم کیا گیا۔ سفیر کی دعوت پر جہاز کے عملے کی ضیافت کی گئی۔ تقریب میں آئی آر آئی نیوی کے اہلکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ دورے کے موقع پر کیک کاٹنے کی مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمانڈنگ آفیسر نے نیول اتاشی انڈیا کے ہمراہ کمانڈر آئی آر آئی نیوی فرسٹ ڈسٹرکٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تاریخی بحری روابط، تربیتی کیڈٹس اور نوجوان افسران کے موضوع پر دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور سیل ٹریننگ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیپٹن حمزہ، ڈائریکٹر آف ٹریننگ (آئی آر آئی نیوی) نے آئی آر آئی نیوی کے افسران کی ٹیم کے ساتھ جہاز کا دورہ کیا۔ انہیں آئی آر آئی نیوی کیڈٹس کی ہاربر ٹریننگ کے دوران جہاز کے کام کاج اور خصوصیات کا گہرائی سے جائزہ فراہم کیا گیا۔

یہ جہاز بندر عباس میں تین دن قیام کرے گا جس میں نیول بیس (بندر عباس) کا دورہ اور آئی آر آئی بحریہ کے سی رائیڈرز کو ایک دن کی سارٹی کے دوران سیل ٹریننگ کا تجربہ فراہم کرنا شامل ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- س ا  

U: 14781



(Release ID: 1785035) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil