وزارت دفاع
دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ نے ڈی آئی بی ای آر، ڈی آر ڈی او، ہلدوانی کا معائنہ کیا
انہوں نے اتراکھنڈ کی پہلی کنٹینر پر مبنی بی ایس ایل- III سہولت کا افتتاح کیا
Posted On:
24 DEC 2021 2:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی:24؍دسمبر، 2021۔ دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے دفاعی تحقیق وترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) کے ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی ریسرچ (ڈی آئی بی ای آر) لیباریٹری، ہلدوانی اور اس کے فیلڈ اسٹیشن پتھورا گڑھ، اتراکھنڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی آئی بی ای آر کی جانب سے کی جارہی تحقیق اور ترقی کی مختلف کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ صنوبرکے جنگلاتی فضلات سے توانائی پیدا کرنے کے لیے ڈی آئی بی ای آر کی کوششوں کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں جگہ کو گرم کرنے اور بجلی پیدا کرنے کے لیے حل تلاش کرنے کی طرف ہے جہاں موسمی حالات کی وجہ سے گرڈ کی سپلائی میں اکثر خلل پڑتا ہے۔ چونکہ صنوبرکے جنگلات کا فضلہ جنگل میں آگ لگنے کے ہزاروں واقعات کا سبب بنتا ہے۔ صنوبر کے جنگلات کے فضلات کو توانائی کی پیداوار کے لیے استعمال کرنا ایک بہترین صورت ہے۔
ڈی آئی بی ای آر کے ذریعے تیار کردہ بایو ڈیزل آئی ایس 15607 کے معیارات کے مطابق ہے۔ اس کا سختی سے تجربہ کیا گیا ہے۔ اسے فوجی گاڑیوں اور جنرل سیٹوں میں پیٹرو ڈیزل میں 20 فیصد کی آمیزش پر موزوں قرار دیا گیا اور اس کے لئے تجویز کی گئی ہے۔ ڈی آئی بی ای آر کی ایک اور مشن موڈ سرگرمی اتراکھنڈ کے دور دراز سرحدی دیہاتوں میں واقع کسانوں کو مقامی اور غیر ملکی سبزیوں کی کاشت کے لیے جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنا ہے۔ 4,000 سے زیادہ کسان ڈی آئی بی ای آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوراس سے فیض اٹھا رہے ہیں۔ یہ باور کیاجاتا ہے کہ اضافہ شدہ آمدنی اور سماجی و اقتصادی حیثیت سرحدوں سے نقل مکانی کو کم کرنے پر طویل مدتی اثرات ڈالتی ہے۔
جناب اجے بھٹ نے ہائیڈروپونکس (مٹی کے بغیر کاشت) کی بہت تعریف کی اور اس ٹیکنالوجی کو ان علاقوں میں پھیلانے کا مشورہ دیا جہاں قابل کاشت زمین کی کمی ہے۔ لیوکوڈرما کے علاج کے لیے ڈی آئی بی ای آرکی تیار کردہ جڑی بوٹیوں کی دوا پہلے ہی تقریباً ایک لاکھ مریض استعمال کر چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ دوا بنی نوع انسان کے فائدے کے لیے بڑی آبادی تک پہنچنی چاہیے۔
ٹشو کلچر کے ذریعہ اوفیوکورڈیسیپس، ایک خطرے سے دوچار اعلیٰ قیمت کی حامل دواؤں کی کھمبی کو اگانے کی ٹیکنالوجی، بڑی آبادی کو غذائی فوائد فراہم کرنے اور معیشت کو بہتر بنانے میں بھی دور رس اثرات رکھتی ہے۔
دفاع کے وزیر مملکت نے ہلدوانی میں کنٹینر پر مبنی بی ایس ایل-III سہولت کا بھی افتتاح کیا۔ یہ اتراکھنڈ کی پہلی کنٹینر پر مبنی بی ایس ایل-III سہولت ہے۔ کنٹینر پر مبنی سہولت ہونے کی وجہ سے اسے پہاڑیوں میں، جہاں بھی جگہ کی کمی ہو، آسانی سے تعینات کیا جا سکتا ہے۔ سہولت کی گنجائش فی شفٹ 96 نمونے ہیں۔ یہ سہولت منفی دباؤ پر کام کرتی ہے اور اس لیے صف اول کے صحت کارکنوں کو اعلیٰ تحفظ فراہم کرتی ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:14767
(Release ID: 1784834)
Visitor Counter : 188