وزارات ثقافت
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ اور آرکیولوجکل سروے آف انڈیا ، 25 مارچ 2022 کو کولکاتہ میں ‘‘ الپونا کے عنوان سے ایک نمائش پیش کرے گا معروف فنکار اور مجسمہ ساز رام کنکر بیج کے فن پارے کی نمائش کی جائے گی
Posted On:
24 DEC 2021 12:43PM by PIB Delhi
پہلی نمائش گھرے بیرے ،کی کامیاب نمائش کے بعدبھارت سرکار میں وزار ت ثقافت ، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ اور آرکیولوجکل سروے آف انڈیا اب 25 مارچ 2022 کو کولکاتہ میں اولڈ کرینسی بلڈنگ میں الپونا کے عنوان سے ایک نمائش پیش کرے گا ۔
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ ( این جی ایم اے ) کی معروف فنکار اور غیر معمولی مجسمہ ساز رام کنکر بیج کے فن پاروں کا جشن منانے کے لئے ایک نمائش لگانے کی بھی تجویز ہے ۔ نمائش کا موضوع دیہی بنگال کی روز مرہ کی زندگی پر مبنی ہے جیسے کسانوں کا روز مرہ کے کام کاج سے تھک ہار کر واپس لوٹنا یا مویشیوں کے گھر آتے وقت افق میں اٹھنے والے بادل کی دھول یا فیکٹری کے مزدور جو آرام کے وقت ایک دوسرے سے تھوڑی بہت بات چیت کر لیتے ہیں اورپلاسٹر میں یکشا اور یاکشی جیسےگاؤں کے سرپرست دیوی دیوتا ۔ اس نمائش میں مجسمہ سازی ،خاکہ، پانی کے رنگوں اور کینواس پرپینٹنگ شامل ہوں گی ۔اہم موضوع کی مددکے لئے ممتاز فنکاروں اور مجسمہ سازوں کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی ، جو این جی ایم اے کے مجموعہ کا اہم حصہ ہیں ۔جدید فن کی قومی گیلری اپنے قیمتی مجموعہ سے مذکورہ نمائش کو ان ہاؤس بنائے گی اوراس مجموعہ کی نمائش میں بنگال کے فنکاروں کے فن پاروں کو بھی دکھایا جائے گا جو پٹوا اور کالی گھاٹ کی تصویر کو اپنی گھریلوں جڑوں سے شروع ہو کر بنگال کی پر امن واش طرز اور شانتی نکیتن کی آخری کھوج تک ہے ۔ اس میں بنگال کے گھریلو فن کو پیش کرنے والی مخصوص مقام کی تنصیبات بھی شامل ہوں گے ۔
*************
( ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب(
U. No.14761
(Release ID: 1784821)
Visitor Counter : 143