خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایمس اور آئی سی ڈی ایس اسکیم کےمقاصد

Posted On: 22 DEC 2021 1:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی:22؍دسمبر، 2021۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں اطلاع فراہم کی کہ آنگن واڑی خدمات (بچوں کی ترقی کیلئے جامع مربوط خدمات اسکیم) ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم ہے جو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ درج ذیل مقاصد کے ساتھ لاگو کی جارہی ہے:

  1. صفر سے 6 سال کی عمر کے بچوں کی غذائیت اور صحت کی صورتحال کو بہتر بنانا؛
  2. بچے کی مناسب نفسیاتی، جسمانی اور سماجی ترقی کیلئے بنیاد رکھنا؛
  3. بچے کی شرح اموات، بیماری، غذائی قلت اور اسکول چھوڑنے کے واقعات کو کم کرنا؛
  4. بچوں کی نشوونما کو فروغ دینے کے لیے مختلف محکموں کے درمیان پالیسی اور عمل آوری میں موثر ہم آہنگی حاصل کرنا؛ اور
  5. مناسب تغذیہ اور صحت کی تعلیم کے ذریعے بچے کی معمول کی صحت اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماں کی صلاحیت کو بڑھانا۔

آنگن واڑی خدمات کے تحت، چھ خدمات پر مشتمل  ایک پیکیج، یعنی (i) اضافی تغذیہ (ii) اسکول سے پہلے کی غیر رسمی تعلیم (iii) تغذیہ اور صحت کی تعلیم (iv) ٹیکہ کاری (v) صحت کی جانچ اور (vi) ملک بھر میں آنگن واڑی مراکز کے پلیٹ فارم کے ذریعے تمام اہل مستفیدین، یعنی صفر سے 6 سال کی عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے ریفرل خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ان خدمات میں سے تین یعنی ٹیکہ کاری، صحت چیک اپ اور ریفرل سروسز صحت سے متعلق ہیں اور این آر ایچ ایم اور عوامی صحت بنیادی ڈھانچے کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ پچھلے تین برسوں  اور رواں سال کے لئے جاری اور استعمال شدہ فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔ پچھلے تین سالوں اور رواں سال کے دوران اسکیم کے تحت آنے والے مستفیدین کی تعداد کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

مالی برس

بچے

(چھ سال سے کم عمر کے)

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں

میزان

2018-19

70374122

17186549

87560671

2019-20

68630173

16874975

85505148

2020-21

67509696

15673127

83182823

2021-22*

73691025

16925928

90616953

حکومت نے وقتاً فوقتاً آنگن واڑی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں اضافی تغذیہ کے لئے لاگت کے اصولوں پر نظر ثانی، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کا بندوبست، سوچھتا ایکشن پلان (ایس اے پی) کے تحت پینے کے پانی اور صفائی کی سہولیات کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔ خدمات کو مضبوط بنانے کیلئے نفاذ سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے حالیہ بات چیت سمیت جائزہ اور بہتری کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ لگاتار شراکتیں ہورہی ہیں۔ مزید برآں 13 جنوری 2021 کو تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے، جس میں کئی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا تھا جیسے کہ کوالٹی اشورینس، ڈیوٹی ہولڈرز کا رول  اور ذمہ داریاں، خریداری کا طریقہ کار، اضافی تغذیہ کی فراہمی میں شفافیت، افادیت اور جوابدہی کے لئے ‘‘پوشن ٹریکر’’ کے ذریعے آیوش کے تصورات اور ڈیٹا مینجمنٹ کو مربوط کرنا اور اس کی نگرانی کرنا جیسے اُمور شامل ہیں۔

ضمیمہ دیکھنے کیلئے براہ کرم یہاں کلک کریں:

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14755


(Release ID: 1784763)
Read this release in: English , Tamil