صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 140.31 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 57 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح فی الحال 98.40 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6650 نئے معاملات سامنے آئے
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال 77516 ہے
طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثر پائے جانے والے مریضوں کی شرح 0.59 ہے، جو گزشتہ 40 دن سے ایک فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے
Posted On:
24 DEC 2021 10:00AM by PIB Delhi
آج صبح سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5744652 ٹیکے لگانے کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ - 19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 140.31 کروڑ (1403163063) سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
آج صبح سات بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی اعداد وشمار کی الگ الگ تفصیلات درج ذیل ہیں۔
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,86,711
|
دوسری خوراک
|
96,69,806
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,84,614
|
دوسری خوراک
|
1,68,13,893
|
18سے44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
49,12,44,875
|
دوسری خوراک
|
30,81,35,252
|
45سے59سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
19,25,99,720
|
دوسری خوراک
|
14,39,91,660
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
12,03,05,713
|
دوسری خوراک
|
9,16,30,819
|
میزان
|
1,40,31,63,063
|
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 7051 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,42,15,977 ہوگئی ہے۔
نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.40 فیصد ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ لگا تار اور مل جل کر کی جانے والی کوششوں کے سبب ایک دن میں سامنے ٓ آنے والے نئے کیسوں کی تعدادگزشتہ 57 دن سے مسلسل 15000 سے بھی کم درج ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 6650 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔
بھارت میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 77516ہے ۔ فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض 0.22 فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔
پورے ملک میں طبی جانچ کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1165887 ٹیسٹ کئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 66.98 کروڑ (66,98,09,816) جسے زیادہ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافے کئے جانے کے سبب طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 0.59 فیصد رہ گئی ہے، جو گزشتہ 40 دن سے مسلسل ایک فیصد سے کم درج ہور ہی ہے، جب کہ طبی جانچ کے بعد وائرس سے متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح 0.57 فیصد درج ہور ہی ہے۔ طبی جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح گزشتہ 81 دن سے 2 فیصد سے کم درج ہورہی ہے اور یہ مسلسل 116 دن سے 3 فیصد سے بھی کم درج ہو رہی ہے۔
************
ش ح ۔ ع م ۔ م ص
(U:14747)
(Release ID: 1784736)
Visitor Counter : 172