الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اور قانون و انصاف کے وزیر مملکت نے اترپردیش میں 7 نئے انٹرنیٹ ایکسچینجوں کا افتتاح کیا


انٹرنیٹ ایکسچینجوں کے آغاز سے اترپردیش اور اس کے ہم سایہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی

Posted On: 23 DEC 2021 6:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 دسمبر 2021:

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف جناب ایس پی سنگھ بگھیل اور نِکسی کے سی ای او جناب انیل کمار جین کے ساتھ آج صبح 11 بجے آگرہ میں منعقدہ تقریب میں اترپردیش کے متعدد شہروں میں 7 نئے انٹرنیٹ ایکسچینج نوڈز کا افتتاح کیا۔ بھارت میں نِکسی کے ان نئے انٹرنیٹ ایکسچینجز کے آغاز سے اترپردیش اور آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات کے معیار کو بڑھانے اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ان کے ذریعے فراہم کردہ انٹرنیٹ اترپردیش کے عوام کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔ نِکسی کے 7 نئے انٹرنیٹ ایکسچینج نوڈز ریاست میں انٹرنیٹ ایکو سسٹم کو فروغ دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F0G9.jpg

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کا بیان

  1. آج ہم 2021 میں ہیں۔ اگر ہم رپورٹ کارڈ بنائیں تو ہم نے ٹکنالوجی کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی سمت میں بہت ترقی کی ہے۔
  2. پچھلے ایک سال میں ریکارڈ ایف ڈی آئی آیا ہے۔ اب ہر ماہ، ہم 2 یونیکورن تیار کر رہے ہیں۔ بھارت کو دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بنایا جارہا ہے۔
  3. ہم یہاں ایک چھوٹا بنگلورو نہیں بلکہ ایک بڑا آگرہ تعمیر کریں گے۔ ہم ایک ڈیجیٹل اترپردیش بنائیں گے۔
  4. ہائی وے کا ہونا ضروری ہے۔ لیکن انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کے لیے، آئی وے کا ہونا ضروری ہے۔ ہم انٹرنیٹ کے اس بنیادی ڈھانچے انٹرنیٹ ایکسچینجز کا آغآز کر رہے ہیں۔
  5. اب مانا جاتا ہے کہ سرمایہ کار سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر اترپردیش کا رخ کریں گے۔
  6. اترپردیش ڈجیٹل انڈیا پہل کے تحت ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔
  7. بھارت ڈجیٹل انڈیا کی بنیاد پر کوویڈ وبا سے کام یابی سے نجات حاصل کر چکا ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک میں اب تک 1.35 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
  8. انٹرنیٹ ایکسچینج سے نہ صرف انٹرنیٹ صارفین اور آئی ایس پیز کو فائدہ ہوگا بلکہ پوری آئی ٹی انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔

بھارت سرکار کے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف جناب ستیہ پال سنگھ بگھیل کا بیان

  1. مارکونی نے وائرلیس ریڈیو بہت دیر سے دریافت کیا تھا، ہمارے پاس یہ پہلے ہی موجود تھا۔ اب ہمیں اپنے آباء و اجداد کی دریافتوں کو دوبارہ سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
  2. کوویڈ19 کی وبا کے باوجود انٹرنیٹ نے ملک کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اب ملک میں کچھ بھی رکنے والا نہیں ہے۔
  3. آگرہ کے خواب اب حیدرآباد اور بنگلورو سے میل کھا رہے ہیں اور یہ ملک کا نیا آئی ٹی مرکز بن گیا ہے۔
  4. انٹرنیٹ کے تبادلے اور انٹرنیٹ کی موجودگی ہمیں پنشنرز کا شہر بننے سے بچاتی ہے۔

23 دسمبر کو آگرہ، لکھنؤ، کانپور، پریاگ راج، وارانسی، گورکھپور اور میرٹھ میں نِکسی (نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا) کا بیک وقت آغاز ریاست کے انٹرنیٹ ایکو سسٹم میں بہتری کی راہ ہم وار کرے گا۔ اس سے ریاست میں انٹرنیٹ کو مزید لچک ملے گی جس سے انٹرنیٹ صارفین کو کم قیمت پر اچھی رفتار اور صارفین کو بہتر مواد کی ترسیل ملے گی۔

اس لانچ سے صحت، تعلیم، زراعت، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے لے کر ایم ایس ایم ایز اور دیگر کاروباری شعبوں تک ریاست کے تقریباً ہر شعبے پر اثر پڑے گا۔ اس سے اترپردیش میں مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور آئی او ٹی کی مضبوط بنیاد قائم ہوگی۔ سرکاری فوائد اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے شہریوں کی رسائی اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔ سات انٹرنیٹ ایکسچینج کھولنے سے ریاست کے ہر فرد کو فائدہ ہوگا۔

نِکسی مستقبل قریب میں ٹیئر ٹو اور ٹیئر تھری شہروں میں کئی چھوٹے نوڈز لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ بھارت میں انٹرنیٹ کے پورے ایکو سسٹم کو بہتر بنایا جاسکے اور شہریوں کو اچھی رفتار سے سستے انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جاسکے۔

نِکسی تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان کو دعوت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی نِکسی نوڈز پر پیئرنگ کریں اور ملک کے انٹرنیٹ ایکو سسٹم میں اپنا حصہ ڈالیں۔

نِکسی کے بارے میں:

نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 2003 سے مندرجہ ذیل سرگرمیوں کے ذریعے بھارت کے شہریوں میں انٹرنیٹ ٹکنالوجی پھیلانے کے لیے کام کر رہی ہے:

  • انٹرنیٹ ایکسچینجز جن کے ذریعے آئی ایس پیز نیز آئی ایس پیز اور سی ڈی اینز کے درمیان انٹرنیٹ ڈیٹا کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
  • آئی این اور بھارت آئی ڈی این ڈومینز کے لیے آئی این کنٹری کوڈ ڈومینز کی فروخت، انتظام اور کام کاج۔
  • اے پی این آئی سی،آسٹریلیا کے دیے گئے اختیار کے ساتھ انٹرنیٹ پروٹوکول(آئی پی وی 4 / آئی پی وی 6 کی فروخت، انتظام اور کام کاج۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14741



(Release ID: 1784715) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Telugu