وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
وزیر اعظم نے آج وارانسی میں دودھ کی مصنوعات کی موافقت کی تشخیص کی اسکیم کے لیے وقف ایک پورٹل اور لوگو کا آغاز کیا
اس پورٹل اور لوگوکو نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کے تعاون سے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے
Posted On:
23 DEC 2021 5:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 23 دسمبر
پس منظر
صارفین کے لیے محفوظ، صحت بخش اورخالص دودھ اور دودھ کی مصنوعات کو یقینی بنانے کے لیےمعیار اور خوراک کی حفاظت اہم عوامل ہیں اور یہ ڈیری شعبہ میں پائیدار آپریشن کے لیے بھی بہت اہم ہیں۔
این ڈی ڈی بی اوربی آئی ایس، پروسیس اور مصنوعات کی سرٹیفیکیشن میں شامل رہے ہیں۔ایک جانب این ڈی ڈی بی کے ذریعہ ڈیری پلانٹس کو 'معیاری مارک' عطا کر رہا ہے جو ڈیری ویلیو چین میں معیارات پر عمل پیرا کوآپریٹو سوسائٹی کے برانڈ کی شناخت بنانے اور صارفین کا اعتماد بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔وہیں دوسری جانب ، بی آئی ایس کے پاس ڈیری پروڈکٹ پروسیسر سمیت مینوفیکچررز کے لیے پروڈکٹ کے سرٹیفیکیشن کی اسکیم ہے، جس نے مصنوعات کی سطح پر فوڈ سیفٹی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ اس کے باعث لائسنس رکھنے والوں کو اپنی مصنوعات پر آئی ایس آئی 'مارک' کا استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔
تاہم اس سے پہلے مصنوعات اور پروسیس سرٹیفیکیشن کا کوئی اتحاد نہیں تھا – جس سے ڈیری پلانٹس کو سرٹیفیکیشن کا فائدہ حاصل کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ مزید برآں دودھ اور مصنوعات کے معیار کے حوالے سے صارفین کے مابین بیداری کا بھی فقدان تھا۔
حکومت ہند کے محکمہ برائے مویشی پروری اور ڈیری شعبے کی پہل کے ساتھ، شراکت داروں کی وسیع مشاورت کے بعد، بی آئی ایس نے این ڈی ڈی بی کی مدد سے ایک متفقہ موافقت کی تشخیص کی اسکیم تیار کی ۔
یہ دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی خراب ہونے والی نوعیت اور مختصرمدت تک محفوظ رہنے اور استعمال کی مدت کے ساتھ دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی پیداوار اور فراہمی میں شامل وسیع کولڈ چین کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک انوکھی اور اپنے نوعیت کی پہلی سرٹیفیکیشن اسکیم ہے۔ اسے پہلے سے فراہم کیے جارہے متعلقہ افراد ، بی آئی ایس – آئی ایس آئی مارک، این ڈی ڈی بی کوالٹی مارک اور کام دھینو گائے کی خصوصیات والے لوگو کےساتھ ایک ہی چھتری کے نیچے ‘پروڈکٹ – فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم – پروسیس’ سرٹیفیکیشن کے تحت لایا گیا ہے۔
یہ پورے ملک میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات کے معیار خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے کیونکہ یہ موافقت کی تشخیص کرنے والی اسکیم ہے۔
- سرٹیفیکیشن کے عمل کو آسان بنانا
- ڈیری مصنوعات کے معیار کے بارے میں یقین دہانی کے لیے فوری طور پر قابل شناخت لوگو تیار کرنا
- منظم شعبے میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ
- ڈیری سیکٹر میں معیاری ثقافت کو فروغ دینا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-14735
(Release ID: 1784708)
Visitor Counter : 181