وزارت آیوش

پانچواں سِدّھا دِوس آج کامیابی کے ساتھ منایاگیا

Posted On: 23 DEC 2021 5:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23دسمبر؍2021:

سِدّھا طبی نظام ہندوستانی برصغیر میں صحت دیکھ بھال کی سب سے پرانی تسلیم شدہ روایتوں میں سے ایک ہے، جس میں کئی طرح کے پیچیدہ ، طبی مداخلت اور علاج کے طور طریقے ہیں۔ اس کی بنیاد اور اُصول  بنیادی طورپر پنچا بھوتم ؍ذائقہ اور تین مزاح پر منحصر ہیں۔یہ باضابطہ طورپر منظور شدہ آیوش نظام کے حصے کی شکل میں حکومت سے منظور شدہ ہے اور اسے اس کا تحفظ بھی حاصل ہے۔ اس کے ذریعے عوامی اور نجی صحت دیکھ بھال سہولتوں کے توسط سے آبادی کے ایک بڑے تناسب کا علاج و معالجہ کیا جاتاہے۔

آیوش وزارت ہر سال اگتھیارکے یوم پیدائش پر سِدّھا دِوس مناتی ہے، جو مارگازی مہینے کے آئلیم اسٹار کے دوران آتا ہے۔اس سال ’’قابل علاج امراض کے لئے سِدّھا طبی سسٹم کی طاقت‘‘کے عنوان سے پانچویں سَدّھا دِوس کا انعقاد  مشترکہ طور سے سِدّھا میں سینٹرل کونسل فار ریسرچ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سِدھا اور ڈائریکٹوریٹ آف انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی،  تمل ناڈو حکمت  کے ذریعے 23 دسمبر 2021ء کو کیا گیا۔اس سے قبل سِدّھا دِوس سے پہلے پچھلے دو ماہ سے اہم اداروں میں مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں متعدد اہم شخصیات ، سِدّھا ڈاکٹر، اِکائی ممبران اور سِدّھا میڈیکل کالج سمیت متعدد کالجوں کے طلباء نے شرکت کی۔

 

0001.jpg

 

اس مبارک موقع پر آیوش اور بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال  مہمان خصوصی تھے ، ان کے علاوہ آیوش کے عزت مآب وزیر مملکت اور ڈبلیو سی ڈی کے ڈاکٹر منج پارا مہندربھائی، تمل ناڈو حکومت کے صحت و خاندانی  فلاح و بہبود کے وزیر جناب ما سبرامنین کی باوقار موجودگی بھی رہی۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ  یہ سِدّھا دِوس بیماریوں کے خاتمے اور لوگوں کے صحت  کے تحفظ میں سِدّھا کی صدیوں پرانی روایتوں کے احیا ء کی راہ ہموار کرے گا۔وزارت آیوش کو یہ نوٹ کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سی سی آر ایس ، این آئی ایس، ڈائریکٹوریٹ آف انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی تمل ناڈو حکومت ، تعلیمی ادارے اور غیر سرکاری تنظیموں نے مؤثر طریقے سے وباء کا مقابلہ کرنے کےلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیا ہے۔‘‘

جناب سونووال نے مزید کہا کہ وزارت آیوش نے عام لوگوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے کے نقطہ نظر سے مختلف نوڈل اداروں کے توسط سے پورے ملک میں آیوش مرض کو دور کرنے والی دواؤں کی تقسیم کے لئے ایک منصوبہ مفت لاگو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آر ایس اور این آئی ایس نے ہندوستان کے باوقار میڈیکل کالجوں سے جڑے 3 آر سی ٹی ایس اور 2نگرانی مطالعات سمیت 10 سے زیادہ مطالعات کئے ہیں اور بین لاقوامی تجزیاتی رسالوں میں تقریباً 30 مضامین شائع کئے ہیں۔ سی سی آر ایس نے کووڈ-19وباء کے دوران 2پیٹنٹ داخل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انڈین میڈیسن  اینڈ ہومیوپیتھی تمل ناڈو حکومت  ، ریاست بھر میں 1079 سِدّھا اِکائیوں کے توسط سے صحت خدمات مہیا کرکے ریاست کے اِس سودیشی طبی نظام کی ترقی کے لئے پہل کررہی ہے۔‘‘

تقریب کو اپنے پیغام کے دوران آیوش کے وزیر مملکت نے کہا’’سِدّھا نظام کے اُصول جو روحانی، ذہنی اور جسمانی فلاح پر مرکوز ہیں، ڈبلیو ایچ او کے ذریعے صحت کی تفسیر کے  عین مطابق ہیں۔ عوامی صحت نظام کے ساتھ آیوش نظام کا الحاق بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچنے کے لئے وسیع راستہ مہیا کرے گا اور اِس سے عوامی صحت خدمات کی تقسیم میں بھی  بہتری آئے گی۔‘‘

اس موقع پر بولتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک نے کہا ’’وزارت نے آئی سی ایم آر، ڈی بی ٹی، سی ایس آئی آر، ایمس اور آیوش اداروں سمیت سائنسدانوں کی قیادت کے ساتھ ایک بین موضوعاتی آیوش آر اینڈ ڈی ٹاسک فورس تشکیل دیا ہے اور کووڈ کے لئے آیوش مداخلتوں کو شامل کرتے ہوئے ایک بین موضوعاتی مطالعہ بھی شروع کیا ہے۔20-2015ء کے دوران کل 184 نئے اے ایس یو اور ایچ کالجوں کو گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس میں تمل  ناڈو میں سِدّھا میڈیکل کالج شامل ہے۔ اس کوشش کے نتیجے میں اضافی 16,824انڈر گریجویٹ سیٹیں اور 2258پوسٹ گریجویٹ سیٹیں بڑھی ہیں۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ سِدّھا میں سینٹرل کونسل فار ریسرچ  اور سِدّھاکا اہم تعلیمی ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سِدّھا(این آئی ایس) کی تشہیر اور تصدیق اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اُس کی دواؤں کی قبولیت کے لئے اعلیٰ طریقے سے کام کررہے ہیں۔‘‘

اس پروگرام کی صدارت آیوروید کے مشیر ڈاکٹر منوج نیساری نے کی، جبکہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ تمل ناڈو حکومت کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن اور ڈائریکٹوریٹ  آف انڈین مڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی تمل ناڈو حکومت کے ڈائریکٹر جناب سی گنیش اور جوائنٹ ڈائریکٹر جناب پی پرتیبھن خصوصی مدوعین میں شامل تھے۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع



(Release ID: 1784677) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu