عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا’مشن کرم یوگی‘کا مقصد شہری خدمات کے لئے  مستقبل کی   اہم دوراندیشی ہے جس سے آئندہ 25 برس کے لئے روڈ میپ موثر طریقے سے مقرر ہوسکے گا اور 2047 تک ہندستان کی صد کو وضع دے سکے گا


وزیراعظم نریندر مودی کے ’نئے ہندستان‘ کے مقصد کو حاصل کرنے اور ہندستان کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے  انتظام کا ’حکمرانی‘ سے ’کردار‘ میں تبدیلی لازمی ضرورت: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

مرکزی وزیر نے اچھی حکمرانی  ہفتہ تقریب کے حصہ کے طور پر ’مشن کرم یوگی-مستقبل کا خاکہ پر ورکشاپ سے خطاب کیا

مشن کرم یوگی وزیراعظم کے ذریعہ پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم مدد گار ہوگی:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 23 DEC 2021 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 دسمبر 2021/ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے  سائنس اور ٹکنالوجی؛وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس، وزیر مملکت برائے وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا ،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ’مشن کرم یوگی‘کا مقصد شہری سہولیات کے لئے مستقبل کی اہم دوراندیشی ہے جس سے اگلے 25 برسوں کے لئے روڈمیپ موثر ڈھنگ سے مقرر ہوسکے گا اور 2047 تک ہندستان کی صدی کو وضع دے سکے گا۔

اچھی حکمرانی ہفتہ کے انعقاد کے حصہ کے طور پر ’مشن کرم یوگی-مستقبل کا خاکہ‘موضوع پر ایک ورکشاپ سے  خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے  نئے ہدف کو  پورا کرنے کے لئے حال میں جاری انتظام کو ’حکمرانی‘ سے ’کردار‘ میں بدلنے کی لازمی  طور سے ضرورت ہے تاکہ ہندستان کی امیدوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ  عام نظام کا دور ختم  ہوگیا ہے  اور یہ انتظامیہ کےلئے کہیں زیادہ  متعلق ہے۔ کیونکہ ہم سپر-اسپیشلائزیشن کے  دور میں داخل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ  سول سروسیز کو اپنے رول کو نبھانے کے لئے اہم صلاحیتوں کے توجہ دینی چاہئے اور مشن کرم یوگی کا  اہم مقصد یہی ہے کہ شہری حکمرانی کو ’مستقبل کے لئے موضوع‘ مقصد کے لئے’مقصد کے لئے موضوع‘ کی قابلیت والا بنایا جاسکے۔

 

حکمرانی کے ایک مربوط ہونے کے موضوع پر اپنی تقریر میں ڈاکٹر جتیند سنگھ نے کہا کہ ہندستانی عوام انتظامیہ  انسٹی ٹیوٹ ، آئی آئی پی اے نےآئی آئی پی میں مشن کرم یوگی  ریسورس سیل کا قیام کیا ہےجو کہ قومی صلاحیت کی تعمیر کے کمیشن،  اور دیگر تربیتی اداروں  کے ساتھ کام کررہا ہے۔ یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ  اس برس اکتوبر میں مرکزی وزیر نے عوام کو فراہم کرائی جانے والی خدمات میں  مہارت لانے کے لئے  انڈین سول سروسیز انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی پی اے) نے صلاحیت سازی کےلئے منعقدہ 23 مرکزی  تربیتی اداروں کے پہلی مشترکہ گول میز کانفرنس کو خطاب کیا تھا۔

سول سرونٹس کو تخلیقی، تصوراتی اور اختراعی تجربہ کار ؛سرگرم ، پیشہ ور اور ترقی یافتہ ہونا ؛توانائی سے بھرپور اور اہل ہونا ماہر اورموثر ہونا، شفاف اور نئی تکنیک کے استعمال کےلئے اہل ہونے کی وزیراعظم کی اپیل کاذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہاکہ سول سرونٹس کے لئے اپنے نظریے کو حاصل کرنے کے لئےیہ ضروری ہےکہ ملک بھر کے  سول سرونٹس کے پاس  نظریہ  ،ہنر، اور علم  کا صحیح سیٹ ہو۔ پروگرام سے حکومت میں انسانی وسائل ، کے انتظام کے مختلف پہلوؤں کو مربوط کرنے کی امید ہے، جیسا کہ   احتیاط سے مصدقہ ڈیجیٹل ای لرننگ سامان کے ذریعہ صلاحیت سازی ، قابلیت ، نقشوں کے ذریعہ صحیح انسان کو  صحیح رول میں  تعینات کرنا  اترادھیکار اسکیم وغیرہ۔

 

ڈاکٹر جتیندسنگھ نے امید ظاہر کی کہ مشن کرم یوگی کے ذریعہ وزیراعظم  کے ذریعہ  ہندستان کو 5 ٹریلین معیشت بنانےو الے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے میں  اہل ہوگا۔ انہوں نے کہا اس مشن  کا قیام اس قدر میں چھپا ہے کہ شہری  -سول سروس  کا صحیح رول ، عملی مہارت  اور اپنےمیدان کے بارے میں امید افزا  معلومات کےساتھ مستحکم ہوتی ہے، کہ نتیجے میں زندگی گزارنے کے  بہتر بنانے  اور پیشہ ور بنانے میں آسانی ہوگی۔  انہوں نے کہاکہ مسلسل بدلتی  آبادی کے اعدادوشمار ، ڈیجیٹل شعبے کے بڑھتے ہوئے اثر کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی سماجی اور سیاسی بیداری کے   پس منظر میں سول سرونٹس کو  مزید محرک  اور پیشہ ور بننے کے لئے مستحکم کرنے کی  ضرورت ہے۔

گڈ گورننس میں سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کی یادگار شرکات کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ حکومت کی جوابدہی پربیداری  پھیلانے کے ان کے وژن کو منانے کا موقع ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتےہیں کہ شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے ساتھ، مشن کرما یوگی ہندستان کے نئے طرز حکمرانی کو بدل دے گا اور عمل میں بہترین کارکردگی پیش کرے گا اور سماج کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےا س موقع پر مختصر تعارو کے ساتھ ای جی او ٹی پلیٹ فارم کی بھی نقاب کشائی کی۔

 

زیادہ سے زیادہ گورننس کم سے کم حکومت کی زیادہ سے زیادہ پیروی کرتے ہوئے موثر ، شفاف ، بدعنوانی سے پاک ، جوابدہ  اور صوابدید سےپاک طرز حکمرانی کی حوصلہ افزائی کےلئے اس حکومت کےکچھ دیگر گڈ گورننس اقدامات یہ ہیں۔

  1. ای سمیکشا-اہم سرکاری پروگراموں/منصوبوں کےنفاذ کے سلسلہ میں ایک حقیقی وقت کا آنل ائن نگرانی کا نظام
  2. ای.-آفس –ای آفس مشن موڈ پروجیکٹ پیپر لیس آفس میں بدلنے اور موثر فیصلہ سازی؛
  • iii. تقرریوں کے لئے دستاویزات کی خود تصدیق؛ تمام گروپ سی ، گروپ بی، (نان گزیٹیڈ پوسٹوں) پر بھرتی میں انٹرویو کو روکنا بدعنوانی کو روکنے اور انتخاب کے عمل میں معروضیت لانے کے لئے؛
  • iv. جوائنٹ سکریٹری اور اس سے اوپر کے عہدوں کےلئے فہرست سازی کے لئے ملٹی سورس فیڈبیک؛قبل از ریٹائرمنٹ کے ذریعہ ناکارہ اہل کاروں اور مشکوک دیانت کے افسران کو ختم کرنے کے لئے گہرا جائزہ؛
  1. ایک جامع انداز میں ای گورننس کو فروغ  دینا؛
  • vi. اے ایس او فاؤنڈیشن کے تربیتی پروگرام کی تشکل نو کی گئی ہے اور اسے 18 طرز عمل اور38 فنکشنل اہلیتوں سے منسلک کیا گیا ہے اور اب اسے آئی ایس ٹی ایم کے ذاریعہ مختلف وزارتوں میں 884 اے ایس او تک پہنچایاجارہا ہے ۔

جناب پی کے ترپاٹھی، سکریٹری ، ڈی او پی ٹی، جناب سنجے سنگھ، سکریٹری ڈی اے آر پی، جناب وی سری نواس، خصوصی سکریٹری ڈی اے آر پی جی، محترمہ  رشمی چودھری ، ایڈیشنل سکریٹری ،ڈی او پی ٹی، جناب ایس ڈی شیبولال، چیئرمین  ٹاسک فورس ، پروفیسر آر بالا سوبرامنیم ، ممبر کیپسٹی بلڈنگ کمشن ، جناب پنکج بنسل، ایس پی ،ممبر ایس پی وی اور دیگر سینئر افسران معزز پینلسٹ نوڈل افسران اور نامزد افراد، حکومت ہند کی وزارتیں اور محکمے ، مرکزی تربیتی اداروں  اور انتظامی تربیتی اداروں کے سربراہان اورنمائندے بحث میں شامل ہوئے۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14726



(Release ID: 1784673) Visitor Counter : 175