وزارت خزانہ

حکومت ہند اور یوروپین انویسٹمنٹ بینک نے آگرہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے لئے قرض کی 25 کروڑ یورو کی پہلی قسط کے لئے مالی بانڈ پر دستخط کئے

Posted On: 23 DEC 2021 6:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 دسمبر 2021/ حکومت ہند اور یوروپین انویسٹمنٹ بنک (ای آئی بی) نے کل آگرہ میٹر رویل پروجیکٹ کے لئے  25 کروڑ روپے کے قرض کی پہلی قسط کے لئے   ایک مالی بانڈ پر  دستخط کئے۔ حکومت ہند کی جانب سے  اقتصادی امور کے محکمے ، وزارت خزانہ  ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا، اور یوروپین انویسٹمنٹ بینک(آئی ای بی) کی جانب سے   ہیڈ آف  ڈویژن  جناب ایڈورڈ ڈاس بنسٹیناس اور جناب روجر اسٹوارٹ  نے  مشترکہ طور سے   بالترتیب  نئی دہلی اور بریشلز میں قرض دستاویزات پر دستخط کئے۔

ای آئی بی نے آگرہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے لئے کل 45 کروڑ روپے  یورو کے قرض کو منظوری دی ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد آگرہ شہر کے لئے ایک محفوظ قابل اعتماد،  کفایتی اور  ماحول دوست  پبلک ماسک ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم مہیا کرانا ہے، جس سے آگرہ  میں نقل و حمل  اور آمدورفت کے نظام میں سدھار ہوگا اور منظم  شہری ترقی کی کوششوں کو حمایت ملے گی  ۔ ای آئی بی کی طرف سے  مالی فنڈ سے  آگرہ شہر میں  29.4 کلو میٹر طویل  میٹرو کوریڈور  کی تعمیر میں  مدد ملے گی جس میں سکندرہ سے تاج ایسٹ گیٹ تک کوریڈور -1 (14 کلو میٹر) اور آگرہ کینٹ سے   کالندی وہار کوریڈور-2 (15.4 کلو میٹر)  شامل ہیں۔  اس کے علاوہ  پروجیکٹ سے   شہر کی   معاشی  پیداوارایت  میں سدھار ہوگا اور   روزگار پیداگار کرنے  کو  بڑھاوا ملے گا۔

 پروجیکٹ کے لئے  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند کی اہم وزارت ہے   اور اترپردیش  میٹرو ریل کارپوریشن  لمیٹیڈ   (یو پی  ایم آر سی ایل) نفاذی ایجنسی ہے۔  

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14734



(Release ID: 1784662) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Telugu