وزارتِ تعلیم

ایڈ-ٹیک کمپنیوں کے تعلق سے احتیاط برتنے کے سلسلے میں شہریوں کو مشورے

Posted On: 23 DEC 2021 4:14PM by PIB Delhi

تعلیم میں ٹیکنالوجی کے وسیع اثرات کو دیکھتے ہوئے کئی ایڈ-ٹیک کمپنیوں نے آن لائن موڈ میں نصاب ، ٹیوٹوریلز، مقابلہ جاتی امتحانوں کے لئے کوچنگ وغیرہ کی پیشکش شروع کردی ہے۔اس پس منظرمیں والدین  طلباء اور اسکولی تعلیم کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایڈ- ٹیک  کمپنیوں کی میزبانی کے ذریعے دی جارہی آن لائن اشیاء اور کوچنگ کا انتخاب کرتے وقت احتیاط برتناہوگا۔فیصلے کو متعدد کیا کریں  اورکیا نہ کریں  کے ساتھ اچھی طرح سے غور کیا جانا چاہئے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کچھ کمپنیوں کے ذریعے جن مفت خدمات کا وعدہ کیا جاتا ہے، اُن کا احتیاط کے ساتھ تجزیہ کیا جانا چاہئے۔ اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے کے علم میں آیا ہے کہ کچھ ایڈ-ٹیک کمپنیاں والدین کو مفت خدمات دینے اور الیکٹرونک فنڈ ٹرانسفر (ای ایف ٹی)مختار نامے پر دستخط کرنے یا آٹو-ڈیبٹ سہولت کو سرگرم کرنے کی آڑ میں لبھارہی ہیں اور خاص طور سے کمزور خاندانوں کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے۔

کیا کریں اور کیا نہ کریں ذیل میں اس کی تفصیل دی جارہی ہے، جن پر ایجوکیشن ایکوسسٹم کے اسٹیک ہولڈرز عمل کرسکتے ہیں:

کیاکریں

  1. ممبر فیس کی ادائیگی کے لئے آٹو-ڈیبٹ متبادل سے بچیں : کچھ ایڈ-ٹیک کمپنیاں فری –پریمیم بزنس ماڈل کی پیش کرسکتی ہیں، جہاں اُن کی بہت ساری خدمات پہلی نظر میں مفت لگ سکتی ہیں، لیکن مسلسل سیکھنے تک رسائی حاصل کرنے کےلئے طلباء کو فیس کے ساتھ ممبر شپ کا متبادل چننا ہوگا۔آٹو-ڈیبٹ کو سرگرم کرنے کے نتیجے میں بچے کو یہ محسوس کئے بغیر  فراہم کی گئی سہولیات تک رسائی ہو سکتی ہے،لیکن بعد میں اُسے یہ محسوس ہوگا کہ وہ اب ایڈ-ٹیک کمپنی کے ذریعے دی جانے والی مفت خدمات تک نہیں پہنچ رہا ہے۔
  2. سیکھنے کے سافٹ ویئر ؍ڈیوائس کو قبول کرنے سے پہلے اصول وضوابط ضرور پڑھیں، کیونکہ آپ کے آئی پی پتے اور؍یا ذاتی ڈاٹا کو ٹریک کیا جاسکتاہے۔
  3. اشیاء ؍ایپ خرید ؍پین ڈرائیو لرننگ سے بھرے تعلیمی آلات کی خرید کے لئے ٹیکس چالان کی تفصیل طلب کریں۔
  4. آپ جس ایڈ-ٹیک کمپنی کی ممبر شپ لینا چاہتے ہیں، اس کے تفصیلی پس منظر کی چھان بین کریں۔
  5. ایڈ-ٹیک کمپنیوں کے ذریعے فراہم کی گئی اشیاء کے معیار کی تصدیق کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ نصاب اور آپ کی تعلیم کے دائرے کے عین مطابق ہے اور آپ کے بچے کے ذریعے میں آسانی سے سمجھ میں آرہا ہے۔
  6. کسی بھی ایڈ-ٹیک کمپنی میں اپنے بچے کی تعلیم کےلئے کسی بھی طرح کی سرمایہ کاری سے پہلے ادائیگی اور مواد کے تعلق سے اپنے تمام خدشات؍سوالات کو دور کریں۔
  7. ڈیوائس پر یا ایپ یا براؤزر میں والدین کے کنٹرول تحفظاتی سہولتوں کو سرگرم کریں، کیونکہ یہ بعض مواد تک رسائی کو محدود کرنے اور ایپ خریداری پر خرچ کو محدود کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  8. اپنے بچوں کو یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ تعلیمی ایپس میں بعض سہولیات کا استعمال اخراجات میں اضافہ کرسکتا ہے ۔ کمپنیوں کے ذریعے استعمال کی جانے والی ممکنہ مارکیٹنگ پالیسیوں اور نتائج کے بارے میں اُن سے بات کریں۔
  9. کسی بھی رجسٹرڈ شکایت اور مارکیٹنگ ، دھوکہ دہی کے لئے ایڈ-ٹیک کمپنی پر آن لائن طلباء ؍گارجین کا تجزیہ بھی دیکھیں۔ اس کے علاوہ اپنے مشورے اور جائزے بھی ظاہر کریں، جو دوسروں کےلئے فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔
  10. شکایت درج کرنے کےلئے مکمل رضامندی کے بغیر کسی بھی تعلیمی پیکیج کے لئے اسپام کالز؍جبریہ سائن اَپ کے شواہد ریکارڈ کریں۔
  11. کسی بھی ایڈ-ٹیک پلیٹ فارم کا استعمال کرنے سے پہلے وزارت تعلیم کے ذریعے پراگیاتا(پی آر اے جی وائی اے ٹی اے)گائیڈ لائن میں مندرج اطفال تحفظ کی گائیڈ لائن کا مطالعہ کریں۔

(https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/pragyata-guidelines_0.pdf)

 

کیا نہ کریں

  1. ایڈ-ٹیک کمپنیوں کے اشتہارات پر آنکھ  بند کرکے بھروسہ نہ کریں۔
  2. جس قرض کے بارےمیں آپ آگاہ نہ ہوں، اس کے سائن اَپ نہ کریں۔
  3. تصدیق کے بغیر موبائل پر کسی موبائل ایڈ-ٹیک ایپلی کیشن کو اِنسٹال نہ کریں۔
  4. ممبر شپ کے لئے ایپ پر کریڈٹ؍ڈیبٹ کارڈ رجسٹریشن سے بچیں۔ہر نکاسی کے لئے اخراجات کی ایک حدمقررکریں۔
  5. اپنا ڈاٹا جیسے ای :میل، رابطہ نمبر، کارڈ کی تفصیلات، پتے وغیرہ کو آن لائن کرنے سے بچیں ،کیونکہ اِس ڈاٹے کو فروخت کیا جاسکتاہے یا پھر بعد  کے گھپلوں میں اس کا استعمال ہوسکتا ہے۔
  6. اپنا کوئی ذاتی ویڈیو  اور تصویر شیئر نہ کریں۔ کوئی ویڈیو چلانے میں احتیاط برتیں۔ اس کے ساتھ ہی غیر مصدقہ پلیٹ فارم پر کوئی ویڈیو کال قبول نہ کریں۔اپنے بچوں کے تحفظ کو سب سے پہلے اولیت دیں۔
  7. محض جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر غیر مصدقہ کورسوں کو سبسکرائب نہ کریں۔
  8. جانچ کے بغیر ایڈ-ٹیک کمپنیوں کے ذریعے شیئر کی گئی ’کامیابی کی کہانیوں‘پر بھروسہ نہ کریں، کیونکہ یہ مزید لوگوں کو متوجہ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔
  9. والدین کی مرضی کے بغیر خرید کی اجازت نہ دیں۔اِن –ایپ خریدو فروخت سے بچیں۔ آر بی آئی کی گائیڈ لائن کے مطابق اوٹی پی پر مبنی ادائیگی کے طریقے اختیار کئے جاسکتے ہیں۔
  10. کسی بھی بازاری آدمی کے ساتھ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل اور او ٹی پی نمبر ساجھا نہ کریں۔ سائبر دھوکہ دہی سے خبر دار رہیں۔
  11. جن ذرائع سے آپ واقف نہ ہوں، ان کی لنک کو کلک نہ کریں یا کسی بھی منسلک چیز یا پاپ-اَپ اسکرین کو مت کھولیں۔

 

ای –کامرس فرموں کے لئے قانونی التزامات کو یہاں اُن شہریوں کی معلومات کے لئے دوہرایا جارہا ہے، جو ایڈ-ٹیک خدمات کے صارف ہیں۔

ای-کامرس ضابطہ اور ازالہ سسٹم

صارف تحفظ(ای-کامرس) قانون 2020 کو صارفین امور - غذا  اور عوامی تقسیم نظام کی وزارت (صارفین امور کا محکمہ)کے ذریعے بتاریخ 23جولائی 2020ء کو نئی دہلی میں نوٹیفائی کیا گیا۔

https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/E%20commerce%20rules.pdf

 

موجودہ وقت میں ایڈ-ٹیک کمپنیوں نے تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے، جس سے طلباء ؍اساتذہ کی لرننگ پلیٹ فارم پر ممبر شپ کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ بڑھتی تعداد کا مطلب یہ بھی ہے کہ پلیٹ فارم کو دی جانے والی خدمات کے سلسلے میں کئے دعووں کے بارےمیں محتاط رہنا چاہئے۔ یہ بہت واضح ہے کہ ایڈ-ٹیک کمپنیاں، جنہیں ای-کامرس ادارے تسلیم کیا جاسکتا ہے، انہیں مستقبل میں کسی بھی نامناسب ذمہ داری سے روکنے کےلئے ضوابط پر عمل کرنا ہوگا اور قوانین پر عمل کی جانچ کے لئے ایک وقف میکانزم قائم کئے جانے کی بھی ضرورت ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(23.12.2021)



(Release ID: 1784656) Visitor Counter : 343


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil