کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ، باہمی جامع اقتصادی تعاون کے سمجھوتے (سی ای سی اے) کے مذاکرات میں تیزی لانے کے لئے، آسٹریلیا کے وزیر تجارت کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 23 DEC 2021 1:15PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت ، خوراک اور  صارفین امور  نیز  ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب  پیوش  گوئل  اور  آسٹریلیا کے تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر  جناب  دھن تیہن ایم پی  نے  باہمی  جامع  اقتصادی تعاون کے سمجھوتے  (سی ای سی اے)  کے  مذاکرات  کو تیز کرنے کے لئے اس ہفتے  بات چیت کی۔

21دسمبر 2021  کو  ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران  وزرائے موصوف  نے  طرفین  کے اعلیٰ مذاکرات کار کے درمیان  بات چیت کے  مختلف ادوار  میں  کی گئی  پیش رفت  کی ستائش  کی اور  عبوری  سمجھوتے  کو  جلد اختتام  تک پہنچانے کے لئے  آئندہ  کے لائحہ  عمل  پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ضمن میں دونوں  وزراء  نے اس بات کی ستائش کی کہ  باہمی تجارتی بات چیت  بہت زیادہ  بار آور  رہی ہیں، نیز دونوں وزراء  نے  اس مصروفیت  کو  اور زیادہ  بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور  حکام کو ہدایت دی ہیں کہ  وہ ایک جامع سمجھوتے کی راہ ہموار کرنے کے لئے مذاکرات میں  تیزی لائیں۔

وزرائے موصوف  نے  اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ  ایک  ایسے متوازن  تجارتی سمجھوتے  کے لئے پر امید ہیں، جو  دو نوں ملکوں کی معیشتوں  اور ان کی عوام کے لئے  فائدہ مند ہو  اور  یہ  کہ جو  ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی تجارتی  نظام کے تئیں  ان کے  ساجھا عہد کا عکاس ہو۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  اع - ق ر)

U-14716



(Release ID: 1784545) Visitor Counter : 110