وزارتِ تعلیم

ڈاکٹر سبھاس سرکار نے ٹولکا پیّم کے ہندی ترجمے اور کلاسیکی تمل ادب کی 9 کتابوں کے کنّڑ ترجمے کا اجراء کیا؛ تمل ادب اور ثقافت کی شاندار وراثت کی ستائش کی

Posted On: 22 DEC 2021 6:03PM by PIB Delhi

تعلیم کے وزیر مملکت  جناب ڈاکٹر سبھاس سرکار نے  آج یہاں  ، ٹولکا پیّم کے ہندی ترجمے اور  کلاسیکی تمل ادب کی 9  کتابوں کے کنّڑ ترجمے کا اجراء  کیا۔

DSC_8930.JPG

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سرکار نے کہا کہ تمل ز بان ، ہندوستان کی  ثقافتی روایات کی تعریف میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ تمل ادب  اور  ثقافت  کی بیش قیمت وراثت  وقت  کے ساتھ ساتھ رہی ہے اور  یہ  صدیوں سے  زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سنگم ادب  اور  ٹولکاپیّم اس  بیش قیمت اور  شاندار  روایت کا حصہ ہیں اور ملک کو  اس وراثت پر  بے انتہا فخر ہے۔ انہوں نے اس ا عتماد کا اظہار کیا کہ عوام الناس    ان متنوں میں  محظوظ ادبی  فراوانی اور  فہم کو  زندہ رکھیں گے۔ انہوں نے کلاسیکی  تمل کے مرکزی ادارے اور اس کے ترجمہ  کاروں  کی  ٹیم کو  ترجمہ کرنے میں  اُن کی غیر معمولی  حصہ رسدی    اور  اس ادب   کو  ہندی اور کنّڑ کے  قارئین  کے لئے دستیاب کرانے  پر  مبارک باد دی۔

جناب سرکار نے  کہا کہ  متن کا  ترجمہ کرنا اہمیت کا  حامل ہے کیونکہ  یہ نہ صرف  رسائی  اور  وسیع تر  قارئین  فراہم کرتا ہے بلکہ  دیگر مختلف  وسائلی زبانوں  سے نئے الفاظ متعارف کرا کر زبانوں کو اور زیادہ مالا مال بھی کرتا ہے۔

کلاسیکی تمل  کے مرکزی  ادارے  (سی آئی سی ٹی)  کے نائب صدر  نشین پروفیسر  ای سندرا مورتھی،  سی آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر  پروفیسر  آر  چندرا سیکرن اور  وزارت  کے سینئر حکام بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

تمل زبان کی  تحریروں کا سلسلہ 250  قبل از مسیح  کے زمانے سے  ہے اور  تمل  سنگم  شاعری کی   تمل میں  2381  نظمیں ہیں، جنہیں  473  شعراء  نے  وضع کیا ہے، جن میں سے   102  غیر معروف ہیں۔ اکثر  محققین  کی رائے ہے کہ تاریخی  ادب  کا دور  300  قبل از مسیح سے  600 مسیح سال تک محیط  ہے اور جوکہ دنیا کے بہترین ادبوں کے مابین شا مل ہے۔ حالانکہ  یہ بات یقین کرنے کے قابل ہے کہ قدیم تمل  بذات  خود  ایک طویل شاعرانہ  روایت کا حامل رہا ہے، نیز یہ  ایک ادب کا بی  وسیع میدان رہا ہے۔ البتہ  ٹولکاپیّم  کے نام سے معروف  متن کی  گرامر کی   شکل  ہی باقی رہی ہے جب کہ 8   منتخب کلام  (اٹّو ٹکّئی) اور  10  گیت  (پٹّوپ پٹّو) ہی  وقت  مار سے  بچ سکے ہیں۔ اٹّو ٹکّئی  میں  نٹّارینائی ،  کورنٹکائی،  اجینکورونورو،  پتھی ٹرّوپٹّو، پردیپٹل،  کالیٹکّئی،  اکنانورو اور  پرانانورو شامل ہیں۔

  سنگم ادب  کو  کنّڑ میں  ترجمہ کرنے کے لئے  بہترین  تجربے کار  تمل اور  اور کنّڑ  کے محققین اور  بینگلور تمل سنگم کوشش کر ر ہے ہیں۔ ترجمہ کار دونوں زبانوں سے بخوبی واقف  ہیں اور ترجمہ کا کام کرنے  میں وسیع تجربہ  رکھتے ہیں۔ کلاسیکی تمل  متن کا کنڑ میں  ترجمہ شائع کرنے کے لئے تیز  اقدامات کئے گئے تھے، جسے   9 ویلیوم میں  8000 اوراق  سے زیادہ  کے ساتھ  شائع کرنا تھا اور  سی آئی سی ٹی اسے  شائع کرنے میں کامیاب رہا۔

ٹولکا پیّم  اس وقت  موجود  انتہائی قدیم  تمل گرامر  کا متن  ہے  اور یہ  تمل ادب  کا قدیم ترین موجود  طویل  کام ہے۔ تمل روایت میں بعض لوگ اس متن کو  دوسرے سنگم  میں رکھتے ہیں جو  پہلی صدی  قبل مسیح  یا  اس سے  بھی  قبل  کا زمانہ  ہے۔ ٹولکاپیّم  گرامر  اور  شاعری سے متعلق  ایک منفرد  کام ہے اور اس میں  9  سیکشن  کے  تین حصے ہیں، یہ  ایزتھّو (حرف)، کول ( لفظ)  اور  پورُل (موضوعاتی  معاملہ)  کا ترجمان ہے ۔بولے جانے سے لے   کر  انتہائی شاعرانہ  زبان تک  انسانی زبان  کے تقریبا ً  تمام پہلو  ٹکّاپیار کے  جائزے  کے  تناظر میں آتے ہیں، کیونکہ  وہ اسے  خصوصی طور پر شاعرانہ  اور  سنگ صوتی  ،  صوریات، نحو، علم فصاحت ، علم عروض  اور  شاعری   سے متعلق  قدیمی  گرامر کے  بیانات  سے تعبیر کرتا ہے۔ نثر  میں ٹولکا پیّم  کا  ہندی  ترجمہ (متن ، دوسری  زبان میں  حرفی  نقل  اور ترجمہ) ڈاکٹر ایچ  بالاسبرامنیم  اور پروفیسر  کے  نچی متھو کے ذریعہ کیا گیا تھا اور  1214  اوراق  پر محیط  اسے  شائع کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  اع - ق ر)

U-14715



(Release ID: 1784541) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil