شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی کی صدارت میں مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد


حکومت ، شمال مشرقی خطے کے لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے  مکمل طور پر پُر عزم ہے  : جناب ریڈی

Posted On: 22 DEC 2021 7:09PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 23 دسمبر / سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر (  ڈی او این ای آر ) جناب جی کشن ریڈی نے آج  پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت سے متعلق مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس میٹنگ میں  # ایم ڈی او این ای آر  کے ذریعے نافذ کئے جا رہے ذریعۂ معاش  کی اسکیموں پر  تبادلۂ خیال اور اس کا جائزہ لیا گیا ۔  اس موقع پر وزیر مملکت  جناب بی ایل ورما اور کمیٹی کے اراکین  ، جناب عبد الخالق  ، رام پریت منڈل  ، سی لال  روسنگا  اور  ریباتی تری پورہ  موجود تھے ۔ ممبران نے رائے ظاہر کی کہ حکومت کو  زیادہ سے زیادہ  سرگرم  اقدامات اور لوگوں پر مرکوز اسکیموں کا نفاذ  کرنا چاہیئے تاکہ  این ای آر میں ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں کیونکہ یہ خطہ زراعت پر بہت زیادہ منحصر  ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OB47.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NNVT.jpg

 

          اس اہم میٹنگ میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب لوک رنجن، سیاحت کے سکریٹری شری اروند سنگھ، این ای سی کے سکریٹری جناب کے موسیٰ چلائی اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور اس کے ماتحت دفاتر اور وزارت سیاحت کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطہ میں ذریعہ معاش  کے منصوبوں کو نافذ کرنے والی  دیگر اہم  وزارتوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T1VB.jpg

 

          شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ انو رادھا ایس چگتی نے شمال مشرقی خطہ ( این ای آر ) میں جاری ذریعہ معاش کے پروجیکٹوں اور منصوبوں اور علاقے کے لوگوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے لئے شروع کئے جانے والے ممکنہ پروگراموں/سرگرمیوں کے بارے میں ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QYNS.jpg

 

میٹنگ کے دوران، جناب ریڈی نے کہا کہ حکومت ہند، تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں کی اجتماعی کوششوں کے ذریعے، خطے میں بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی مجموعی ترقی کے لئے  دیگر اقدامات کے علاوہ شمال مشرقی خطے کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے  پوری طرح پرعزم ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر اراکین نے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لئے مزید کوششیں کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ کمیٹی کے چیئرمین نے شمال مشرقی خطے کی تیز رفتار ترقی اور ترقی کے لئے کمیٹی کے اراکین کی جانب سے دی گئی اہم تجاویز اور آراء کو  نوٹس میں لیا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح   ۔    ع ح     ۔ ع ا  )   

U. No. 14705



(Release ID: 1784539) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Manipuri