شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
روز گار کو یقینی بنانے کے لئے، شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے ذریعے میگھالیہ کی مشرقی گیرو ہلس میں باغبانی کی فروغ
Posted On:
22 DEC 2021 6:20PM by PIB Delhi
گاؤں والوں اور قرب جوار کے علاقوں کو بالواسطہ اور بلا واسطہ روز گار کو یقینی بنانے کے لئے شمال مشرقی کونسل (این ای سی) ، ایم ڈی او این ای آر کے ذریعہ میگھالیہ کی مشرقی گیرو ہلس کے نوکریک خطے میں باغبانی کی فروغ ۔
گاؤں والوں اور قرب وجوار کے علاقوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ روز گارکی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے شمال مشرقی کونسل (این ای سی) ، ایم ڈی او این ای آر نے حکومت ہند کے باغبانی کے محکمے کے ذریعے میگھالیہ کی مشرقی گیرو ہلس کے ناکریک خطے میں باغبا نی کی فروغ کے لئے ایک پروجیکٹ نافذ کیا ہے۔ اس پر مجموعی لاگت 439.94 لاکھ روپے کی آئے گی، جس میں ریاست کی حصہ رسدی ، مجموعی لاگت میں سے 44 لاکھ روپے کی ہوگی۔ یہ پروجیکٹ 4 مارچ 2020 کو مکمل کر لیا گیا ۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PPNM.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PPNM.jpg)
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GXQL.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GXQL.jpg)
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L3IM.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L3IM.jpg)
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VZYM.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VZYM.jpg)
اس پروجیکٹ کا مقصد گاؤں والوں کو نیز قرب وجوار کے علاقوں کو بالواسطہ اور بلا واسطہ روز گار فراہم کرنا ہے۔ مختلف طرح کی فصلوں کو اُگانے سے وہاں فصل اُگانے میں وسعت پیدا ہوگی ، جس سے زمین کا بہتر استعمال اور زیادہ پیداوار حاصل ہو سکے گی۔ اعلی تکنیکی گرین ہاؤس اور ڈرپ آبیاری نظام اس علاقے میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس سے زرعی صنعت کاری کو فروغ ملے گی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹنگ میں بچولئے کا سلسلہ کم ہوگا۔ لہذا اس پروجیکٹ کا مقصد کسانوں کے مابین براہ راست اور بلاواسطہ آمدنی وضع کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-14700
(Release ID: 1784522)
Visitor Counter : 137