کامرس اور صنعت کی وزارتہ
میک ان انڈیا
Posted On:
22 DEC 2021 3:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 22 دسمبر 'میک ان انڈیا' ایک پہل ہے جو 25 ستمبر 2014 کو شروع کی گئی تھی تاکہ سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کی جائے، اختراع کو فروغ دیا جائے، کلاس انفراسٹرکچر میں بہترین تیار کیا جائے، اور ہندوستان کو مینوفیکچرنگ، ڈیزائن اور اختراع کا مرکز بنایا جائے۔ یہ ان منفرد 'وکل فار لوکل' اقدامات میں سے ایک ہے جس نے ہندوستان کے مینوفیکچرنگ شعبہ کو دنیا میں فروغ دیا۔ 'میک ان انڈیا' پہل مختلف اقدامات کے ذریعہ پورے ملک میں نافذ کی جا رہی ہے، جس کی تفصیلات مرکزی طور پر محفوظ نہیں کی جاتی ہیں۔
'میک ان انڈیا' پہل نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس وقت میک ان انڈیا 2.0 کے تحت 27 شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) 15 مینوفیکچرنگ شعبوں کے لیے لائحہ عمل مربوط کرتا ہے، جبکہ محکمہ تجارت 12 سروس سیکٹر کے منصوبوں کو مربوط کرتا ہے۔
سرمایہ کاری تک رسائی کی سرگرمیاں وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ذریعہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو فروغ دینے کے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے کی جاتی ہیں۔
مختلف محکموں اور وزارتوں کی جاری اسکیموں کے علاوہ، حکومت نے ہندوستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کئی دوسرے اقدامات کیے ہیں۔ ان میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں کمی، این بی ایف سی اور بینکوں کے لیکویڈیٹی کے مسائل کو کم کرنا، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانا، ایف ڈی آئی پالیسی میں اصلاحات، تعمیل کے بوجھ میں کمی، سرکاری خریداری کے حکم ناموں کے ذریعہ گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پالیسی اقدامات، مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام (پی ایم پی)، مختلف وزارتوں کی پیداوار سے منسلک مراعات (پی ایل آئی) کے لیے اسکیمیں شامل ہیں۔ سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے، انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک (آئی آئی ایل بی)، انڈسٹریل پارک ریٹنگ سسٹم (آئی پی آر ایس)، نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس)، نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی)، نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) وغیرہ جیسے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مذکورہ بالا اقدامات کے علاوہ مرکزی حکومت کی متعدد وزارتوں/محکموں اور مختلف ریاستی حکومتوں کی اسکیموں/پروگراموں کے ذریعہ کی گئی پہل کے تحت سرگرمیاں بھی کی جاتی ہیں۔
صنعت و تجارت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاعات فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-14670
(Release ID: 1784454)
Visitor Counter : 125