وزارت خزانہ

وزیرخزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے  آنے والے مرکزی بجٹ  23-2022 کے لئے بجٹ سے قبل کی میٹنگیں مکمل کیں


سات فریق گروپوں کی نمائندگی کرنے والے 120 سے زیادہ مدعوین  نے 8 ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی 

Posted On: 22 DEC 2021 5:18PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ سے قبل  مشاورتی میٹنگوں  کی صدارت کی ۔یہ میٹنگیں  بجٹ  23-2022 کے لیے 15 سے 22 دسمبر 2021 تک ورچوئل طریقہ سے  ہوئیں۔

 

اس مدت کے دوران مقرر کی گئی 8 میٹنگوں میں 7 فریق گروپوں کی نمائندگی کرنے والے 120 سے زیادہ مدعوین نے شرکت کی۔ ان فریق گروپوں میں زراعت اور ایگرو پروسیسنگصنعت ؛ انفرااسٹرکچر اور آب و ہوا میں تبدیلی ؛ فائنانس سیکٹر اور کیپٹل مارکیٹس؛ خدمات اور تجارت؛ سماجیسیکٹر؛ ٹریڈیونین اور لیبر آرگنائزیشن اور ماہرین اقتصادیات کے نمائندے اور ماہرین  شامل ہیں  ۔

مرکزی وزرائے مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ، مالیاتی سکریٹری جناب ٹی وی سوماناتھن؛ سکریٹری، ڈی ای اے، جناب اجے سیٹھ؛ سکریٹری،ڈی آئی پی اے ایم ، جناب توہن کانتا پانڈے؛ سکریٹری، مالیاتی خدمات، جناب دیباشیش پانڈا؛ سکریٹری، کارپوریٹامور، جناب راجیش ورما؛ سکریٹری ریونیو ، جناب ترون بجاج اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی میٹنگوں کے دوران موجود تھے۔ دیگر متعلقہ وزارتوں/محکموں کے سیکرٹریوں نے آن لائن موڈ کے ذریعے شرکت کی۔

فریق گروپوں نے مختلف امور  پر کئی تجاویز پیش کیں جن میں آر اینڈ ڈی کے اخراجات میں اضافہ، ڈیجیٹل خدمات کے لیے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت، ہائیڈروجن اسٹوریج اور فیول سیل ڈیولپمنٹ  کے لیے ترغیبات ، انکم ٹیکس سلیب کو معقول بنانا،  دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ آن لائن حفاظتی اقدامات وغیرہ میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

شرکاء نے وباکے دوران معیشت کو موثر طریقے سے سنبھالنےاور تیز رفتار طریقہ سے نمو پاتی  اہم  معیشت کے طور پر بھارت کی حیثیت کو برقرار رکھنے میں حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے اپنی قیمتی تجاویز پیش  کرنے کے لیے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ  بجٹ 23-2022 کی تیاری کے دوران ان تجاویز پر سنجیدگی سے  غور کیا جائے گا۔

************

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14686)



(Release ID: 1784395) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu