کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ای-کامرس میں چیلنجز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 DEC 2021 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22دسمبر؍2021:

مختلف سیکٹرمیں ای-کامرس میں کٹوتی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔اس لئے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999، اطلاعاتی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000،مسابقی  قانون 2002، کمپنی ایکٹ 2013، صارفین تحفظ ایکٹ 2019 جیسے مختلف قوانین کے التزامات کو اس شعبے میں نظم لانے کے لئے مؤثر طور پر نفاذ ضروری ہے۔

بھارت سرکار کی الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)نے ڈیجیٹل ایکسس، ڈیجیٹل شمولیت ، ڈیجیٹل اِمپاورمنٹ اور ڈیجیٹل تقسیم   پر پل کی تعمیر  جیسے وژن کے ساتھ ’ڈیجیٹل انڈیا پروگرام‘شروع کیا ہے۔

صارف تحفظ(ای –کامرس)قانون 2020 میں کئی التزامات شامل ہیں، جن میں ای –کامرس کمپنیوں کے ذریعے ای-کامرس پلیٹ فارم میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کےلئے رد کرنے کے محصول سے تحفظ کے ضمن میں التزامات شامل ہیں۔

بھارت سرکار نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام سمیت ای-کامرس کو بڑھاوا دینے کےلئے وسیع پہل کی ہے۔یہ پروگرام چھوٹے خوردہ فروخت کنندگان ، مصنوعات تیار کرنے والوں اور اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کو زیادہ سے زیادہ رسائی کے مواقع فراہم کرنے کےلئے مختلف پہلوں کے توسط سے ای-کامرس کو فروغ دیتا ہے۔ کچھ اہم پہلوں میں یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس، گورنمنٹ ای –مارکیٹ پلیس وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات کامرس وصنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کےتحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14673)


(ریلیز آئی ڈی: 1784389) وزیٹر کاؤنٹر : 176
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil