سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی /ایس ٹی /اوبی سی  طلباء کے لیے اسکالرشپ

Posted On: 22 DEC 2021 4:55PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے محکمہ نے  درج فہرست ذات  اوردیگر پسماندہ طبقات کے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے درج ذیل اسکیموں کو نافذ کیا ہے:-

1.         ۱یس سی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ

2.         کلاس IX اور X میں پڑھنے والے ایس سی طلباء کو پری میٹرک اسکالرشپ

3.         نیشنل اوورسیز اسکالرشپ

4.         ٹاپ کلاس ایجوکیشن

5.         اوبی سی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ

6.         اوبی سی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ

7.         ای بی سی طلباء کے لیے ڈاکٹر امبیڈکر پوسٹ میٹرک اسکالرشپ

8.         ڈی این ٹی طلباء کے لیے ڈاکٹر امبیڈکر پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ

ایس سی طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم مرکزکی حمایت یافتہ اسکیم ہے  اور ریاستی حکومت/ مرکزکے زیرانتظام علاقہ کی  انتظامیہ کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے۔ ریاست درخواست طلب کرتی ہے اور مستحقین کو اسکالرشپ کی رقم تقسیم کرتی ہے۔ یہ اسکیمیں ان تمام لوگوں کے لیے  ہیں جو اہل ہیں۔ نیشنل اوورسیز اسکالرشپ (این او ایس) مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے جس سے درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے طلباء کو بیرون ملک  اعلی تعلیم حاصل کرنے  جیسے کہ ماسٹر ڈگری یا پی ایچ ڈی کورسز  کی سہولت فراہم کی جاتی ہے،  تاکہ  ان کی معاشی اور سماجی حیثیت کو بہتر بنایا جاسکے ۔ این اوایس اسکیم کے تحت، ٹیوشن فیس متعلقہ بھارتی  مشن/ سفارت خانے کی طرف سے یونیورسٹی/ ادارے کو ادا کی جاتی ہے جہاں امیدواروں کو داخلہ ملتا ہے۔  گزارہ اورکنٹنجنسی بھتہ  امیدوار کو متعلقہ بھارتی  مشن/ سفارت خانے کے ذریعے ہر چھ ماہ کی بنیاد پر اس کے غیر ملکی بینک کھاتہ  میں ادا کیا جاتا ہے۔

او بی سی طلباء کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ، ای بی سی طلباء کے لئے ڈاکٹر امبیڈکر پوسٹ میٹرک اسکالرشپ، ڈی این ٹی طلباء کے لئے ڈاکٹر امبیڈکر پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ مرکزکی حمایت یافتہ  اسکیمیں ہیں اور ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہیں۔. ریاستی حکومتیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے تمام اہل طلباء کا احاطہ کرنے کے لیے مذکورہ مرکزی امداد کے  فنڈز کے لیے التزام کرتے   ہیں۔

قبائلی امور کی وزارت ملک میں ایس ٹی طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے درج ذیل اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔:

I.          ایس ٹی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ   (کلاس IX اورX)

II.         ایس ٹی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ(کلاس XI اور اس سے اوپر)

III.       ایس ٹی طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے نیشنل فیلوشپ اور اسکالرشپ

IV.       ایس ٹی طلباء کے لیے قومی اوورسیز اسکالرشپ

مذکورہ اسکیموں میں سے، نمبر (i) سے (ii) تک کی اسکالرشپ اسکیمیں اوپن اینڈڈ اسکیمیں ہیں جہاں کلاس 9ویں سے پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرنے کے لیے تمام اہل طلبہ کواسکالرشپ  دی جاتی ہیں، جن کے  والدین کی آمدنی 2.5 لاکھ روپے تک ہے۔ فنڈز ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی  انتظامیہ کو جاری کیے جاتے ہیں جو  اسکالرشپ کی رقم کو ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے تمام اہل ایس ٹی  طلباء کے بینک کھاتوں  میں جمع کرتی  ہیں۔

نمبرشمار (iii)میں مذکورہ ا سکیم وزارت کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہے اور ڈی بی ٹی  موڈ کے ذریعہ طلباء/انسٹی ٹیوٹ کو براہ راست فنڈ جاری کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم اعلیٰ تعلیم کے لیے ہے، میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی ہے  اور اس کے دو اجزاء ہیں یعنی نیشنل فیلوشپ اور نیشنل اسکالرشپ۔ نیشنل فیلو شپ کے لیے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے  کے لیے ہر سال 750 اسکالرشپ  دی جاتی  ہیں۔ قومی اسکالرشپ کے تحت،آئی آئی ٹی ،ایمس ،این آئی آئی ٹی  جیسے 246 اعلیٰ درجے کے اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر سال 1000 اسکالرشپس دیی  جاتی  ہیں۔

جہاں تک نمبرشمار (iv) میں اسکیم کا تعلق ہے، وزارت اسے وزارت خارجہ کے ذریعے نافذ کرتی ہے اور متعلقہ بھارتی  سفارت خانہ/مشن کے ذریعہ طلباء کے بینک اکاؤنٹ میں اسکالرشپ کی رقم جاری کی جاتی ہے۔ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر سال 20 اسکالرشپ دی  جاتی  ہیں ۔

یہ اطلاع  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14685)

 

 


(Release ID: 1784385) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Telugu