سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن

Posted On: 22 DEC 2021 2:49PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 دسمبر/ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعے الیکٹرک موٹر گاڑیوں کو اپنانے اور متبادل ایندھن کے استعمال  کے مقصد سے پچھلے دو سال کے دوران کئے گئے اقدامات  مندرجہ ذیل ہیں :

          سڑک ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کی وزارت نے 2 اگست ، 2021 ء کو جی ایس آر 525 ( ای ) کے ذریعے  رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور نئے رجسٹریشن  کے لئے بیٹری سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ کر دیا ہے ۔

          سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  بغیر بیٹری والی  الیکٹرک موٹر گاڑیوں ( ای وی ) کی فروخت اور رجسٹریشن  سے متعلق تمام ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 12 اگست ، 2020 ء کو ایڈوائزری جاری کی ہے ۔

          سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  ایم 85 ( میتھا نول 85 ) اور ڈی – میتھائل ایتھر ( ڈی ایم ای یا ڈی 100 ) گاڑیوں ، ہائیڈروجن کے ایندھن والے سیل کی گاڑیوں  ، ہائیڈروجن سی این جی ، ایتھانول 12 ، ایتھانول 15 اور ایتھانول 20  کے معیارات سے متعلق مختلف  ضابطے  / ریگولیشن  اور ایتھانول  اور اس کی گیسولین میں آمیزش  کے تحفظ کے لئے  روڈمیپ  نوٹیفائی کیا ہے ۔

          الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن  وے سائیڈ ایمنٹیز ( ڈبلیو ایس اے ) تیار کرنے والوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گے ، جنہیں  نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے ٹھیکہ دیا جا رہا ہے ۔ این ایچ اے آئی پہلے  ہی ،   اس طرح کی  39 سہولیات  کو منظوری دے چکی ہے اور  اس طرح کی 103 تجاویز بولی لگانے کے مرحلے میں ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ڈبلیو ایس اے کے اضافی مقامات   کو بھی اتھارٹی کے ذریعے نیلامی کے لئے پیش کیا جائےگا ۔   جن کو پہلے ہی ٹھیکہ دیا جا چکا ہے ، اُن کا کام مالی سال 23-2022 ء کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے ۔

          بھاری صنعتوں کی وزارت نے  سرکاری تنظیموں  / سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں ( پی ایس یو ) ( ریاستی / مرکزی )  / سرکاری ڈسکوم / تیل کے سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں اور اسی طرح کی دیگر  سرکاری / پرائیویٹ  کمپنیوں کو  عوامی  الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ   کا بنیادی ڈھانچہ ایکسپریس وے اور قومی شاہراہوں  پر فیم انڈیا  اسکیم کے  دوسرے مرحلے کے تحت  تجاویز طلب کی ہیں  ، جس میں  ای ای ایس ایل اور کنورجنس  انرجی سروسز لمیٹیڈ  کو 16 قومی شاہراہوں / ایکسپریس وے پر  ای وی چارجنگ اسٹیشن  قائم کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔

          مذکورہ تجویز میں ای ای ایس ایل کو سہولت دینے کی خاطر این ایچ اے آئی نے ای ای ایس ایل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔ اس مفاہمت نامے کے مطابق  این ایچ اے آئی ٹول پلازا  کے قریب  ای وی اسٹیشنوں کے لئے  اور  عمارت کے لئے  زمین فراہم کرے گا ۔ یہ زمین ای ای ایس ایل کو مفت فراہم کی جائے گی ، جس کی مدت  کا فیصلہ این ایچ اے آئی کرے گا ۔

          اس کے علاوہ ، بجلی کی وزارت  نے 14 دسمبر ، 2018 ء کو  جاری ایک میمورنڈم کے ذریعے  الیکٹرک گاڑیوں  کا چارجنگ بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے سے متعلق رہنما خطوط شایع کئے ہیں ۔ ان رہنما خطوط پر یکم اکتوبر ، 2019 ء  کو نظر ثانی کی گئی ۔ یہ رہنما خطوط  دو چارجنگ پوائنٹ کے درمیان فاصلے اور چارجنگ بنیادی ڈھانچے  میں الیکٹرک گاڑیوں کی آمد  و رفت سے متعلق  ضابطے  مقرر کرتے ہیں ۔

مذکورہ  معلومات ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  14663

 


(Release ID: 1784369)
Read this release in: English , Bengali , Tamil