خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

 قومی کریچ اسکیم

Posted On: 22 DEC 2021 1:38PM by PIB Delhi

خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت،   کام کرنے والی ماؤوں کے بچوں کیلئے قومی کریچ اسکیم کانفاذ کررہی ہے جو مرکز کی اعانت یافتہ اسکیم ہے اور اس کا نفاذ یکم جنوری 2017 کو عمل میں تھا۔  اس اسکیم کا مقصد کام کرنے والی ماؤوں کے بچوں (جن کی عمر چھ مہینے سے چھ سال کے درمیان ہے) کیلئے یومیہ دیکھ بھال کی سہولیات فراہم  کرنا ہے۔

اس اسکیم کے سہ فریقی جائزے کے مطابق 2020 میں نیتی آیوگ کی جانب سے کام کرنے والی ماؤوں کے بچوں کیلئے قومی کریچ اسکیم کامطالعہ کیا گیا تھا جس کے بعد کریچوں کی تعداد بڑھانے ، بنیادی ڈھانچے کے خلا کو ختم کرنے اور مقامی ضروریات کو پر کرنے کے ساتھ کمیونٹی کی شرکت میں اضافے کی سفارش کی گئی۔ آیوگ نے کریچ ورکرس اورہیلپرکی تربیت اور لاگت کے اصولوں کی نظرثانی جیسے اقدامات کی بھی سفارش کی ہے۔

اس کے علاوہ کام کرنے والی ماؤں کے بچوں کیلئے قومی کریچ اسکیم کی رہنماہدایات کے  مطابق  ریاستوں اور ایل آئی ٹیز کو موجودہ کریچز کے سروے اور اس کی نقشہ سازی کے ذریعہ ضلع سطح پر کریچ خدمات کی ضروریات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کام کرنے والی ماؤوں اور بچوں کی ضروری خواہشات کا پتہ لگانے کیلئے ریاستی حکومتوں کی جانب سےبیس لائن سروے کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔  اسکیم کی رہنماہدایات کے تحت حفظان صحت، پہلی مدد ، دودھ  پلانے اور غذائیت سمیت کریچوں کے رجسٹریشن ، قیام اور دیکھ ریکھ کیلئے اصول طے کئے گئے ہیں۔

گزشتہ تین سالوں کے درمیان کام کرنے والی بچوں کیلئے قومی کریچ اسکیم کے تحت ملک میں کام کررہی کریچوں کی تعداد بالترتیب 2017­18, 2018-19 اور 2019-20 میں 18040،8018 اور 6458  ہے۔ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد سے ملک میں ان کریچوں کا استعمال نہیں ہوا ہے۔

خواتین واطفال کی ترقی کے مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دی۔

 

*************

 

(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)

U-14659



(Release ID: 1784187) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Tamil , Telugu