وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 ملک کے اندر تیار شدہ بکتر بند جدید ترین سراغ رساں گاڑی کو ہندوستانی فوج میں شامل کیا گیا

Posted On: 21 DEC 2021 7:24PM by PIB Delhi

مقامی طور پر تیار کردہ اگلی نسل کی بکتر بندجدید ترین  سراغ رساں گاڑی کے پہلے سیٹ کو آج پونے میں آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے کی طرف سے ایک پروقار تقریب میں ہندوستانی فوج کے کور آف انجینئرز میں شامل کیا گیا۔

  اس سسٹم کو  دفاعی تحقیق  اور ترقی کے  ادارے (ڈی آر ڈی او) نے ڈیزائن کیا ہے اور اسے آرڈیننس فیکٹری میدک اینڈ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، پونے نے تیار کیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے کووڈ وبائی امراض کی بنا پر لگائی گئی مختلف پابندیوں کے باوجود ہندوستانی فوج کو گاڑی کی سپلائی شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ یہ گاڑی پانی کے اندر موجود رکاوٹوں کا سراغ لگانے اور انجنیئرنگ کے کاموں کو انجام دینے کے لیے بوگی پیچ کی جاسوسی کرنے اور فورس کمانڈروں کو ریئل ٹائم اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ یہ نظام ہندوستانی فوج کی موجودہ  جدید ترین جاسوسی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور مستقبل کے تصادمات میں مشینی کارروائیوں کی حمایت میں ایک بڑا گیم چینجر ثابت ہوگا۔

****************

(ش ح۔س ب۔ رض)

U NO:14641


(Release ID: 1784110) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Marathi