صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
تعلیم، طالب علم کے زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہے اور اسی طرح معاشرے کا معیار بھی بہتر ہوسکتا ہے: صدر جمہوریہ کووند
صدر جمہوریہ ہند نے، کیرالہ کی سینٹرل یونیورسٹی کے پانچویں تقسیم اسناد کی تقریب کو اعزاز بخشا
Posted On:
21 DEC 2021 7:56PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ جیسا کہ سری نارائن گرو نے کہا تھا کہ تعلیم ، طالب علم کی زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہے اور اسی طرح معاشرے کا معیار بھی اس سے بہتر ہو سکتا ہے۔ وہ آج (21 دسمبر 2021) کاسر گوڑ میں کیرالہ کی سینٹرل یونیورسٹی کی پانچویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ عظیم حکایت اور سماجی مصلح ’’ویڈیاکنڈو پربھودھا ریووکا‘‘ جیسے اپنے الفاظ سے لوگوں کو تحریک دیتے تھے، جس کا مطلب ہے کہ ’’تعلیم کے توسط سے روشن دماغی حاصل کریں‘‘ انہوں نے کہا کہ عظیم مرد وخواتین کی زندگیاں ، خاص طور پر ہمارے جدو جہد آزادی کے قائدین کی زندگیوں نے اس سادہ سچ کو اُجا گر کیا کہ اسکول ، ذاتی اور سماجی منتقلی کے انتہائی اہم مقامات ہیں۔ یہ وہ ورکشاپیں ہیں، جہاں کسی قوم کی قسمت تحریر کی جاتی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کیرالہ کی سینٹرل یونیورسٹی کے خوبصور کیمپس جیسے تعلیمی مقامات میں ، جس طرح کی بھر پور زندگی اور توانائی کا انہیں تجربہ ہوتا ہے، وہ صرف سماجی با اختیار ہونے کے امکانات سے ہی منبع ہے۔ یہاں ایک مقام ہے، جہاں نظریات کی پرورش ہوتی ہے، تعلیم دی جاتی ہے اور سیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ارد گرد کا ماحول ،خیالات کی قوت کے ساتھ تقویت پاتا ہے، جو نئے نظریات وضع کرنے کا باعث بنتا ہے۔ تعلیم کا یہ نہ ٹوٹنے والا سلسلہ معاشرے اور قوم دونوں کو با اختیار بنانے کے لئے لازمی ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم کی فروغ میں سرکار کا کام یہ ہے کہ وہ ایک ایسا درست ماحول وضع کرے، جس میں نوجوان ذہنوں کو ا ختراعیت کی جلا ملے۔ قومی تعلیمی پالیسی ایک ایسا حیاتیاتی نظام تیار کرنے کے لئے مکمل طور پر منصوبہ بند مشعل راہ ہے، جو ہماری نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کی پرورش کرے گی۔ اس کا مقصد انہیں کل کی دنیا کے لئے تیار کرنے کے علاوہ ہماری اپنی روایات میں سے بہترین نے ان کی مکمل دست رازی فراہم کرنا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کے خیال میں قومی تعلیمی پالیسی کی انتہائی غیر معمولی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا مقصد، شمولیت اور مہارت ، دونوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے کثیر جہتی نصاب کے ذریعہ ، قومی تعلیمی پالیسی آزاد کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کو بھی فروغ دیتی ہے، چونکہ تعلیم کا ہر زمرہ معاشرے اور قومی تعمیر میں ایک کردار ادا کرتا ہے۔ اسی طرح ، قومی تعلیمی پالیسی ، جغرافیائی تقسیم کو ختم کرنے اور اسے روشن کرنے کے لئے ہندوستان کے لئے کلیدی ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی ، ہمارے اوپر یہ ذمہ داری عائد کرتی ہے کہ ہم آئندہ کی نسل کے ٹیلنٹ کی پرورش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب 21 ویں صدی کی دنیا میں کامیابی کے حصول کے لئے نوجوان نسل کو مہارت اور ضروری علم حاصل ہوگا تو وہ معجزات کر کے دکھاسکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ 21 ویں صدی کو علم کی صدی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ علمی طاقت ، عالمی برادری میں کسی بھی ملک کے مقام کا تعین کرے گی۔ ہندوستان میں کیرالہ ، خواندگی اور تعلیم کے حساس اعداد وشمار کے زمرے میں دیگر ریاستوں سے سبقت لے چکا ہے۔ اس سے کیرالہ مہارت کے دیگر بہت سے پیرا میٹرس کے ضمن میں بھی ایک سرکردہ ریاست بن گئی ہے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر کے لئے یہاں کلک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-14637
(Release ID: 1784107)
Visitor Counter : 444