نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا وزیر اعظم کی ‘میٹ دی چیمپئنز’مہم کو آگے بڑھائیں گے
23 دسمبر کو پانی پت، ہریانہ میں ایک مقامی اسکول کے طلباء سے بات چیت کریں گے
Posted On:
21 DEC 2021 5:56PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- یہ منفرد پہل حکومت کے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا حصہ ہے، اور اسے اس مہینے گجرات میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے شروع کیا تھا۔
- نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے اس پہل میں شامل ہونے پر بجرنگ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکول کے منفرد دورے کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستانی پہلوان اور ٹوکیو اولمپکس کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا 23 دسمبر کو پانی پت میں ہریانہ کے آروہی ماڈل اسکول کا دورہ کریں گے اور نوجوان طلباء سے ملاقات کریں گے تاکہ سنتولت آہار (متوازن خوراک) ، فٹنس اور کھیل کی اہمیت کے بارے میں بات کریں۔
منفرد پہل حکومت کے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا حصہ ہے، اور اس مہینے گجرات میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے شروع کیا تھا، بجرنگ اب اس پہل کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، ‘‘میں بہت خوش ہوں کہ میں میٹ دی چیمپئنز پروگرام کو آگے لے کر جا رہا ہوں، اس سلسلے میں ، 23 دسمبر کو میں پانی پت کے آروہی ماڈل اسکول جا رہا ہوں اور وہاں بچوں سے کھیلوں اور متوازن غذا کے بارے میں بات کروں گا’’۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے پیر کو اس پہل میں شامل ہونے کے لیے بجرنگ کا شکریہ ادا کیا اور ٹویٹ کیا ‘‘یہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارے کھلاڑی محترم وزیراعظم جناب @narendramodi ji. @BajrangPunia کی پر خلوص اپیل پر ‘میٹ دی چیمپئنز’ پروگرام میں شامل ہو کر اسکولی بچوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ مہم میں شامل ہونے کا شکریہ’’۔
اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو سراہتے ہوئے، ریو پیرا اولمپکس کی سلور میڈلسٹ، اور کھیل رتن ایوارڈ یافتہ دیپا ملک نے کہا، ‘‘یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے کیونکہ یہ اسکول جانے والے بچوں کو اپنے ہیروز کو نہ صرف تصویروں میں دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، بلکہ ان سے ان کی بذات خود ملاقات بھی کراتا ہے۔ اس طرح اسکول جانے والا کھلاڑی کھیلوں، تندرستی اور متوازن غذا کی عملی مثال کے طور پر کام کرے گا نہ کہ ایک ایسی چیز کے طور پر جو ایک بچہ صرف تھیوری میں سیکھتا ہے’’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ نوجوان ذہن تاثر پذیر ہوتے ہیں اور اس طرح ان کے کھیلوں کے ہیروز کا اس طرح کا دورہ ان کے ذہنوں پر دیرپا تاثر چھوڑے گا۔ اس دورے کے دوران ان کا ہیرو انہیں جو درس دیتا ہے، وہ زندگی بھر ان کے ساتھ رہے گا۔’’
ہندوستانی پیشہ ور پہلوان سنگرام سنگھ نے ان کے خیالات سے اتفاق کیا اور مزید کہا، ‘‘اس طرح کے اقدامات نو عمربچوں کو کھیلوں میں حصہ لینے اور صحت مند زندگی اور خوراک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہ مہم اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ بچے یہ جان لیں کہ کھیل میں اچھا ہونا اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جتنا کہ پڑھائی میں اچھا ہونا اور یہ دونوں یکساں طور پر اہم ہیں۔ مزید یہ کہ اس طرح کے اقدامات چھوٹے شہروں کے بچوں کو نصابی کتابوں میں ان کے بارے میں پڑھنے کے بجائے اپنے ہیروز سے ملنے اور ان سے ذاتی طور پر سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں’’۔
جمعرات کے پروگرام میں بجرنگ ‘سنتولیت آہار’(متوازن خوراک) پر طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، جس میں متوازن خوراک، غذائیت، فٹنس اور کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ وہ اسکول کے بچوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے اور پھر ان کے ساتھ فٹنس اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
خصوصی اسکول مہم کا اہتمام وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں ہمارے اولمپک اور پیرا اولمپک ہیروز ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اپنے دورے کے دوران، کھلاڑی اپنے تجربات، زندگی کے اسباق، اگلے دور کا عظیم کھلاڑی بننے کے بارے میں تجاویز اور اسکول کے بچوں کو مجموعی طور پر متاثر کن انداز میں تحریر کو تشویق دیں گے۔
****************
(ش ح۔س ب۔ رض)
U NO:14638
(Release ID: 1784103)
Visitor Counter : 155