وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

اٹھارہ سو ستاون کی پہلی جنگ آزادی سے  متعلق تقریبات کے ‘امرت مہوتسو ’ سلسلے کے حصے کے طور پر لکھنو میں بھارت کے سب سے بڑے ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 20 DEC 2021 8:50PM by PIB Delhi


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018F2I.png

اٹھارہ سو ستاون سے متعلق تقریبات کے  امرت مہو تسو سلسلے کے حصے کے طور پر آج شام لکھنو میں بھارت کے سب سے بڑے  ڈرون شو  ک انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ثقافت اور خارجی امور کی  مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور اتر پردیش  کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی اور ریاستی  حکومتوں کے سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر  موجود تھے ۔

اس سے پہلے کل،  اتر پردیش کے پرنسپل سکریٹری  (سیاحت اور ثقافت) جناب مکیش  کمار میشرام نے کہا تھا کہ حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت اور اترپردیش کے سیاحت اور ثقافت کے محکمے  کی مشترکہ سرپرستی میں ‘‘آزادی کا امرت مہو تسو’’  کے موقع پر ملک کے سب سے بڑے ڈرون شو  کا انعقاد کیا  جا رہا ہے۔

آج شام لکھنو میں ریزیڈینسی کے مقام پر  ایک بڑی ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقام پر  1857  کا پہلا  انقلابی معرکہ ہوا تھا۔ اس شو  میں 500  سے زیادہ  ڈرونز  نے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R9RR.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JNVC.png

ثقافت کی مرکزی  وزارت کے سکریٹری  جناب گووند موہن نے  ایک بیان میں کہا کہ  ‘‘ہم نے امرت مہوتسو  کے تحت منعقد کی جانے والی ہر تقریب کے معیار کو بہتر بنانے کی ہمیشہ  کوشش کی ہے۔ ان تقریبات کی بدولت  ہمیں نہ صرف اپنی شاندار  وراثت  کی عکاسی میں مدد ملتی ہے بلکہ  عوام اور خاص طور پر آج کے نوجوانوں کے ساتھ ان کی سوچ  اور سمجھ  کے نئے طور طریقوں کے عین مطابق روابط قائم کرنے میں مدد ملتی ہے’’۔ انہوں نے  یہ بھی  بتایا کہ مارچ  میں آزادی کا امرت مہوتسو  کے آغاز  کے بعد سے اب تک 13000  سے زیادہ پروگراموں  کا  انعقاد کیا جا چکا ہے، جس سے  یہ مہو تسو  دنیا میں کہیں بھی سب سے بڑی یاد گار ی پہل  قدمیوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

آزادی کا امرت مہو تسو  کے تحت تمام  پروگرام، حکومت کے مکمل  موقف  کی رہنمائی میں انجام دیے جاتے ہیں، جس کے تحت ایک مشترکہ ہدف  کے حصول کے تئیں حکومت کے اندر اور باہر  کے کثیر النوع شراکت داروں کو یکجا کیا جاتا ہے۔ ان پہل قدمیوں کی ڈیجیٹل رابطہ کاری کے ساتھ مسلسل  مدد فراہم کی جاتی ہے اور انہیں عوام کی پہل قدمیاں  بنانے کی خاطر  جن بھاگیداری کے عناصر  کے ساتھ ان کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-  ع م - ق ر)

U-14586


(Release ID: 1783749) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi